دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

قیاس کرتے تھے،نیز کبھی قیاس میں غلطی بھی کرجاتے تھےلیکن حضور انہیں غلطی پر ملامت نہ فرماتے تھے بلکہ اصلاح فرمادیتے تھے،چونکہ خطاء اجتہادی پر گرفت نہیں۔

۳؎  تاکہ تیمم میں چہرے پر مٹی نہ لگ جائے کیونکہ تیمم کا مقصد پاکی ہے نہ کہ چہرہ لیتھڑ کر سادھو بن جانا اسی لئے فقہاء فرماتے ہیں کہ فیشن کے لئے چہرے پر پوڈر وغیرہ ملنا ناجائز ہے،کہ یہ مثلہ ہے یعنی چہرہ بگاڑنا۔

۴؎   اس ظاہری معنی کی بناء پر امام احمدواوزاعی تیمم میں ایک بار ہی ہاتھ مارتے ہیں،لیکن پہلے بھی گزر گیا اور آئندہ بھی آئے گا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم  نے تیمم میں دوبارزمین پر ہاتھ مبارک مارے اور اسی کا حکم بھی دیا،لہذا یہاں مراد نہیں بلکہ بیانِ نوعیت ہے،یعنی جنابت کے تیمم میں زمین پر لوٹنے کی ضرورت نہیں صرف مٹی پر ہاتھ مارکر چہر ے وہاتھوں پرپھیرلینا کافی ہے تاکہ احادیث میں تعارض نہ ہو،نیز یہاں کفین سے مراد ہتھیلیاں یا کلائیاں نہیں بلکہ کہنیوں تک پورے ہاتھ ہیں جیساکہ دیگر احادیث میں ہے یہ حدیث مجمل ہے اور وہ احادیث اس کی تفصیل۔کبھی یَدْ بول کر کلائیاں مراد لیتے ہیں جیسے"فَاقْطَعُوۡۤا اَیۡدِیَہُمَا"۔

۵؎ ہوسکتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم  نے عمل کرکے بھی دکھایا ہو اور فرما بھی دیا ہو،لہذا ان دونوں روایات میں کوئی تعارض نہیں،بعض روایات میں ہے کہ حضرت عمر فاروق کو یہ واقعہ یاد نہ آیا اورحضرت عمار سے کہا اے عمار خدا سے ڈرو۔

529 -[4]

وَعَنْ أَبِي الْجُهَيْمِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الصِّمَّةِ قَالَ: مَرَرْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَبُولُ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ حَتَّى قَامَ إِلَى جِدَارٍ فَحَتَّهُ بِعَصًى كَانَتْ مَعَهُ ثُمَّ وَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى الْجِدَارِ فَمَسَحَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ ثُمَّ رَدَّ عَلَيَّ. وَلَمْ أَجِدْ هَذِهِ الرِّوَايَةَ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَلَا فِي كِتَابِ الْحُمَيْدِيِّ وَلَكِنْ ذَكَرَهُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ وَقَالَ: هَذَا حَدِيث حسن

روایت ہے حضرت جہیم ابن حارث ابن صمّہ سے ۱؎  فرماتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم  پر گزرا جب کہ آپ پیشاب کررہے تھے میں نے آپ کو سلام کیا آپ نے جواب نہ دیا حتی کہ آپ دیوار کی طرف گئے اسے لاٹھی سے جو آپ کے ساتھ تھی کھرچا ۲؎  پھراپنے ہاتھ دیوار پر لگائے پھر اپنے چہرے اور ہاتھوں پرمسح کیا۳؎  پھرمیرا جواب دیا۴؎  میں نے یہ روایت نہ تو صحیحین میں پائی اور نہ کتاب حمیدی میں لیکن اسے شرح سنہ میں ذکر کیا اورفرمایا کہ یہ حدیث حسن ہے ۵؎

۱؎  مشہورصحابی انصاری ہیں،ابی ابن کعب کے بھانجے ہیں،امیرمعاویہ کے زمانہ میں وفات پائی۔

۲؎  کیونکہ دیوار کے ظاہری حصے پر یاپلیدی تھی یاکیڑے مکوڑے اس کھرچنے سے تیمم کے لئے پاک وصاف مٹی ظاہر ہوگئی۔اس سے معلوم ہوا کہ دوسرے کی دیوار پر بغیر اجازت تیمم کرلینا اورضرورۃً کچھ کھرچ لینا جس سے دیوار کو نقصان نہ ہوجائز ہے۔

۳؎  یعنی دوبارہاتھ مارے ایک بار چہرے کے لیے اوردوسری بارکہنی تک ہاتھوں کے لئے۔

۴؎  خیال رہے کہ قضاء حاجت کی حالت میں سلام کرنا منع اور اگر کوئی کر دے تو جواب واجب نہیں۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم  کا یہ جواب دینا اخلاق کریمانہ کی بناءپرتھا۔اس کی تحقیق "بَابُ مُخَالَطَۃِ الْجُنُبِ"میں کی جاچکی ہے کہ حضور کا یہاں جواب سلام کے لیے تیمم کرنا ایک خاص حال تھا اورطہارت وغیرطہارت ہر حال میں ذکرخدا کرنا قانون شرعی تھا،نیز پانی کے ہوتے ہوئے تیمم کرنا ایسا تھا جیسے نماز جنازہ کے لئے تیمم کرلینا،لہذا نہ حدیثیں متعارض ہیں اور نہ اس پر یہ اعتراض ہے کہ یہ تیمم جائزکیونکرہوا۔

۵؎  یہ مصنف پر اعتراض ہے کہ وہ فصل اول میں غیرشیخین کی روایت لے آئے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن