دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

527 -[2] (مُتَّفق عَلَيْهِ)

وَعَن عمرَان بن حُصَيْن الْخُزَاعِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: رأى رجلا مُعْتَزِلا لم يصل فِي الْقَوْم فَقَالَ: «يَا فلَان مَا مَنعك أَن تصلي فِي الْقَوْم فَقَالَ يَا رَسُول الله أَصَابَتْنِي جَنَابَةٌ وَلَا مَاءَ قَالَ عَلَيْكَ بِالصَّعِيدِ فَإِنَّهُ يَكْفِيك»

روایت ہے حضرت عمران سے فرماتے ہیں کہ ہم حضورانورصلی اللہ علیہ وسلم  کے ساتھ سفر میں تھے کہ آپ نے لوگوں کو نماز پڑھائی جب نماز سے فارغ ہوئے تو ایک شخص کو دیکھا جو الگ تھا قوم کے ساتھ نماز نہ پڑھی فرمایا اے فلاں تجھے قوم کے ساتھ نماز پڑھنے سے کس نے روکا  ۱؎  عرض کیا مجھے جنابت پہنچی اورپانی ہے نہیں تو فرمایا تیرے لیے مٹی ہے۲؎  وہ تجھے کافی ہے۳؎ (مسلم،بخاری)

۱؎   یعنی تو نے جماعت کے ساتھ نماز کیوں نہ پڑھی؟اس عتابانہ سوال سے معلوم ہوتا ہے کہ جماعت نماز سے علیحدہ بیٹھا رہنا برا ہے اسی لیے فقہاء فرماتے ہیں کہ جو جماعت سے نماز نہ پڑھ سکے وہ جماعت اولٰی کے وقت جماعت کی جگہ نہ بیٹھے کہ اس میں جماعت سے روگردانی ہے بلکہ وہاں سے چلا جائے۔

۲؎   امام شافعی یہاں صعید کے معنی مٹی کرتے ہیں،ان کے نزدیک تیمم صرف مٹی سے ہوسکتا ہے۔امام اعظم و امام مالک صعید کے معنی روئے زمین کرتے ہیں(مَاصَعِدَ عَلَی الْاَرْضِ)،اس لئے ان دو بزرگوں کے ہاں ہر جنس زمین سے تیمم جائز۔ان دو بزرگوں کی دلیل بخاری شریف کی حدیث جابر ہے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا"وَجُعِلَتْ لِیَ الْاَرْضُ مَسْجِدًاوَّطُھُوْرًا"اس میں ہرقسم کی زمین کو مطہر قراردیا گیا۔بخاری شریف کی یہ حدیث "صعید"اورپچھلی حدیث جس میں"تربت" کاذکرہوا،کی تفسیر ہے۔

۳؎  غالبًا ان صاحب کوتیمم کا طریقہ آتا تھا مگر یہ خبر نہ تھی کہ تیمم جنابت سے بھی ہوجاتا ہے،اس لئے حضورصلی اللہ علیہ وسلم  نے انہیں طریقہ نہ بتایا۔

528 -[3]

وَعَن عمار قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَالَ: إِنِّي أَجْنَبْتُ فَلَمْ أُصِبِ الْمَاءَ فَقَالَ عمار بن يَاسر لعمر بن الْخطاب أَمَا تَذْكُرُ أَنَّا كُنَّا فِي سَفَرٍ أَنَا وَأَنْتَ فَأَمَّا أَنْتَ فَلَمْ تُصَلِّ وَأَمَّا أَنَا فتمعكت فَصليت فَذكرت للنَّبِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ هَكَذَا فَضَرَبَ النَّبِيُّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسلم بكفيه الأَرْض وَنفخ فيهمَا ثمَّ مسح بهما وَجْهَهُ وَكَفَّيْهِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَلِمُسْلِمٍ نَحْوُهُ وَفِيهِ قَالَ: إِنَّمَا يَكْفِيكَ أَنْ تَضْرِبَ بِيَدَيْكَ الْأَرْضَ ثمَّ تنفخ ثمَّ تمسح بهما وَجهك وكفيك

روایت ہے حضرت عمار سے فرماتے ہیں کہ ایک شخص حضرت عمر ابن خطاب کی خدمت میں آیا اور وہ بولا کہ میں جنبی ہوجاتاہوں اورپانی پاتانہیں ۱؎  تب حضرت عمار نے عرض کیا کہ اے امیر المؤمنین کیا آپ کو یاد نہیں کہ ہم اورآپ سفر میں تھے آپ نے تو نماز نہ پڑھی اور میں خو ب لوٹا پھرنماز پڑھ لی۲؎  پھر میں نے یہ حضور انورصلی اللہ علیہ وسلم  سے عرض کیاتوفرمایاکہ تم کو یہ کافی تھا پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے اپنے دونوں مبارک ہاتھ زمین پر مارے اور ان میں پھونکا۳؎  پھر انہیں منہ اور ہاتھ پرپھیر لیا۴؎ (بخاری)اورمسلم میں اسی کی مثل ہے اس میں یہ بھی ہے کہ تمہیں یہ کافی تھا کہ اپنے ہاتھوں کو زمین پر مارتے پھر پھونک لیتے پھر انہیں اپنے منہ اور ہاتھوں پر پھیرلیتے۵؎

۱؎  تو کیا کروں؟ آپ نے جواب دیا نماز نہ پڑھو جب تک کہ پانی نہ ملے اس لئے کہ تیمم صرف وضو کے موقعہ پر ہوسکتا ہے۔(مرقاۃ)یا آپ جواب سے خاموش رہے کیونکہ مسئلہ معلوم نہ تھا۔(اشعۃ اللمعات)خیال رہے کہ حضرت عمرو ابن مسعود جنابت تیمم کے قائل نہ تھے،حضرت ابن مسعود نے مسئلہ معلوم ہونے پر اس سے رجوع کرلیا لیکن عمر فاروق نے توقف کیا۔

۲؎  یعنی سفر میں مَیں اور آپ جنبی ہوگئے پانی تھا نہیں تیمم کا مسئلہ کسی کو معلوم نہ تھا آپ نے تو پانی کے انتظار میں نماز ہی نہ پڑھی اور میں نے تیمم غسل کو غسل پر قیاس کیا اور تمام جسم پر مٹی لگائی۔اس سے معلوم ہوا کہ عہد نبوی میں ضرورت کے وقت صحابہ کرام

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن