دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

477 -[4]

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمَاءِ يَكُونُ فِي الْفَلَاةِ مِنَ الْأَرْضِ وَمَا يَنُوبُهُ مِنَ الدَّوَابّ وَالسِّبَاع فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يَحْمِلِ الْخَبَثَ» . رَوَاهُ أَحْمد وَأَبُو دَاوُد وَالتِّرْمِذِيّ وَالنَّسَائِيّ والدارمي وَابْنُ مَاجَهْ وَفِي أُخْرَى لِأَبِي دَاوُدَ: «فَإِنَّهُ لَا ينجس»

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ حضور انور صلی اللہ  علیہ  وسلم  سے اس پانی کے بارے میں پوچھا گیا جو میدانی زمین میں ہو اور اس پر چو پائے اور درندےآتے ہوں فرمایا جب پانی دوقلے ہوتو گندگی کو نہیں اٹھاتا(احمد،ابوداؤد،ترمذی،نسائی،دارمی،ابن ماجہ)ابوداؤد کی دوسری روایت میں ہے کہ وہ نجس نہیں ہوتا ۱؎

۱؎  یہ حدیث امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کی دلیل ہے کہ دو مٹکے پانی گندگی پڑنے سے ناپاک نہیں ہوتا۔مٹکوں سے حجر کے مٹکے مراد لیتے ہیں جو ڈھائی مشک کا ہوتا ہے او ر شرعی پچاس من کا۔روافض بھی یہی کہتے ہیں۔ہمارے امام اعظم اس حدیث پر چند طرح گفتگو فرماتے ہیں:ایک یہ کہ حدیث صحیح نہیں حتی کہ امام بخاری کے استاد علی ابن مدینی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث حضور صلی اللہ  علیہ  وسلم  سے ثابت نہیں۔دوسرے یہ کہ حدیث اجماع صحابہ کے خلاف ہے کہ ایک بار چاہ زمزم میں ایک حبشی گر کر مر گیا تو حضرت ابن عباس و ابن زبیر نے تمام صحابہ کی موجودگی میں کنواں پاک کرنے کا حکم دیا کسی نے انکار نہ کیا حالانکہ چاہ زمزم میں ہزاروں قلے پانی تھا۔تیسرے یہ کہ لفظ قلہ مشترک ہے جس کے بہت معانی ہیں۔چنانچہ پہاڑ کی چوٹی،اونٹ کا کوہان،سر کی کھوپڑی،بڑے مٹکے سب کو قلہ کہا جاتا ہے۔پھر مٹکے کی مقدار حدیث میں معین نہیں،اتنے اجمال کے ہوتے ہوئے اس حدیث پر عمل کیونکر کیا جاتا ہے۔چوتھے یہ کہ یہ حدیث امام شافعی کے بھی خلاف ہے کیونکہ وہ فرماتے ہیں کہ اگر قلتین میں اتنی گندگی گر جائے جس سے پانی کی بو،مزہ یا رنگ بدل جائے تو پانی نجس ہوجاتا ہے،مگر اس حدیث کے اطلاق سے معلوم ہوتا ہے کہ کبھی نجس نہیں ہوتا۔پانچواں یہ کہ یہ حدیث اس معنی سے دوسری احادیث صحیحہ کے سخت خلاف ہوگی۔حضور نے فرمایا کہ ٹھہرے پانی  میں پیشاب نہ کرو،نیز ارشاد فرمایا کہ جب کتا پانی کے برتن میں منہ ڈال دے تو پانی ناپاک اور برتن بھی پلید ہوگیا۔ان دونوں حدیثوں میں قلتین کا استثناء نہیں کیا گیا۔چھٹے یہ کہ لَمْ یَحْمِلْ کے معنے یہ بھی ہوسکتے ہیں کہ قلتین میں پانی نجاست کو برداشت نہیں کرتا،یعنی نجس ہوجاتا ہے،رب فرماتا ہے:"مَثَلُ الَّذِیۡنَ حُمِّلُوا التَّوْرٰىۃَ ثُمَّ لَمْ یَحْمِلُوۡہَا"۔عرف میں کہا جاتا ہے کہ فلاں شخص صدمہ نہیں اٹھا سکتا۔ساتویں یہ کہ اس حدیث کے معنے یہ بھی ہوسکتے ہیں کہ جب جاری پانی کو دو انسانوں کے قد کے برابر بہنے کا موقع مل جائے تو گندگی پڑنے سے ناپاک نہیں ہوگا،وہ ماءجاری ہے اس کی طرح کہ ایک گڑھے سے پانی آرہا ہے دوسرے میں گررہا ہے دونوں گڑھوں کے درمیان دو قد انسانی قریبًا دس فٹ کا فاصلہ ہے تو چونکہ یہ پانی جاری ہے لہذا گندگی سے ناپاک نہ ہوگا۔اس صورت میں حدیث پر کوئی اعتراض نہ پڑے گا لہذا مذہب امام اعظم رحمۃاللہ علیہ نہایت قوی ہے۔اس کی پوری تحقیق ہماری کتاب "جاءالحق" حصہ دوم میں دیکھو۔

478 -[5]

وَعَن أبي سعيد الْخُدْرِيّ قَالَ: قيل يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَتَوَضَّأُ مِنْ بِئْرٍ بُضَاعَةَ وَهِيَ بِئْرٌ يُلْقَى فِيهَا الْحِيَضُ وَلُحُومُ الْكِلَابِ وَالنَّتْنُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الْمَاءَ طَهُورٌ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ» . رَوَاهُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ

روایت ہے حضرت ابوسعیدخدری سے فرماتے ہیں عرض کیا گیایارسول اﷲ کیا ہم بضاعہ کنویں سے وضو کریں ۱؎  وہ ایساکنواں تھا جس میں حیض کے لتے کتوں کے گوشت اورگندگیاں ڈالے جاتے تھے ۲؎  تو رسول اﷲ صلی اللہ  علیہ  وسلم نے فرمایا کہ وہ پانی پاک ہے اسے کوئی چیزناپاک نہیں کرتی۳؎ (احمد،ترمذی،ابوداؤد، و نسائی)

۱؎  یہ کنواں مدینہ منورہ محلہ بنی ساعدہ میں واقع ہے،بنی ساعدہ خزرج کا ایک قبیلہ ہے۔فقیر نے اس کنوئیں کی زیارت بھی کی ہے اور اس کاپانی بھی پیا ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن