30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱؎ آپ حمید ابن عبدالرحمن ہیں،بصرہ کے باشندے،قبیلہ حَمِیرسے ہیں،جلیل القدر تابعی ہیں اپنے زمانہ میں بڑے عالم تھے۔
۲؎ وہ صحابی یا حکم ابن عمروہیں یاعبداﷲ ابن سرجس اوریاعبداﷲ ابن مغفل،چونکہ تمام صحابہ عادل ہیں اس لئے صحابی کا نام معلوم نہ ہونا مضر نہیں۔
۳؎ یہ ممانعت بھی تنزیہی ہے یعنی ایسا کرنا بہتر نہیں اگر کرے تو حرج بھی نہیں۔
۴؎ آپ کا نام مسدد(دال کے فتح)سے ابن مسرحد ہے،تبع تابعین میں ہیں،بصرہ کے باشندے ہیں، ۱۲۸ھ میں وفات ہوئی۔
۵؎ یعنی اگرعورت و مرد ایک برتن سے وضو یا غسل کریں تو آگے پیچھے چلو نہ لیں بلکہ ایک ساتھ لیں تاکہ ان میں سے کوئی دوسرے کے فضلہ سے طہارت نہ کرے اگرچہ آئندہ چلوؤںمیں فضلے سے ہی طہارت ہوگی مگر یہ معاف ہے۔
۶؎ غسل خانہ میں پیشاب کرنا وسوسہ کی بیماری پیدا کرتا ہے خصوصًا جب کہ پانی نکلنے کی کوئی نالی وغیرہ نہ ہو اور روزانہ بال کا ڑھنے مانگ نکالنے میں غفلت پیدا ہوتی ہے۔یہ کام کبھی کبھی کرنا سنت ہے،بال پراگندہ رکھنا بھی ٹھیک نہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع