دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

468 -[18]

عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُجْنِبُ ثُمَّ يَنَامُ ثُمَّ يَنْتَبِهُ ثُمَّ يَنَامُ. رَوَاهُ أَحْمد

روایت ہے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے فرماتی ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم جنبی ہوتے پھر سو جاتے پھر جاگتے  ۱؎  پھرسوجاتے۔(احمد)

۱؎  یعنی بحالت جنابت اولًا وضو کرکے سوجاتے،پھر جاگتے،پھر دوبارہ سونے کے لئے وضو نہ کرتے پہلا وضو کافی ہوتا،کیونکہ حضور کی نیند وضو نہیں توڑتی۔فقہاء فرماتے ہیں کہ ہم کو بھی یہ درست ہے کہ اولًا وضو کرکے سوجائیں پھر اگر جاگ جائیں تو سونے کے لئے دوبارہ وضو کی ضرورت نہیں پہلا وضو ہی کافی ہے۔(اشعۃ اللمعات)

469 -[19]

وَعَنْ شُعْبَةَ قَالَ: إِنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَانَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ يفرغ بِيَدِهِ الْيُمْنَى عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى سَبْعَ مِرَارٍ ثُمَّ يَغْسِلُ فَرْجَهُ فَنَسِيَ مَرَّةً كَمْ أَفْرَغَ فَسَأَلَنِي كم أفرغت فَقُلْتُ لَا أَدْرِي فَقَالَ لَا أُمَّ لَكَ وَمَا يَمْنَعُكَ أَنْ تَدْرِيَ ثُمَّ يَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ ثُمَّ يُفِيضُ عَلَى جِلْدِهِ الْمَاءُ ثُمَّ يَقُولُ هَكَذَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يتَطَهَّر. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت شعبہ سے ۱؎  فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ جب ناپاکی سے غسل کرلیتے تو داہنے ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر سات بارپانی ڈالتے۲؎  پھر استنجاءکرتے ایک دفعہ بھول گئے کہ کتنی بار پانی ڈالا ہے مجھ سے پوچھا تو میں نے کہا کہ مجھےنہیں معلوم فرمایا تمہاری ماں نہ رہے تمہیں کس چیزنے جاننے سے روکا۳؎  پھرنماز کا سا وضو کرتے پھر اپنےجسم پر پانی بہاتے پھر فرماتے کہ رسول اﷲ صلی اللہ  علیہ  وسلم یوں ہی طہارت فرماتے تھے۴؎ (ابوداؤد)

۱؎  آپ شعبہ ابن دینارہیں،سیدناعبداﷲ ابن عباس کے آزادکردہ غلام ہیں۔امام نسائی فرماتے ہیں کہ شعبہ ضعیف ہیں،دیگرمحدثین ان کی توثیق کرتے ہیں۔

۲؎  کیونکہ ہاتھ میں نجاست لگی ہوئی تھی اورشروع اسلام میں نجاست سات بار دھوئی جاتی تھی،پھر سات کا حکم منسوخ ہوگیا،استحباب اب بھی باقی ہے۔(ازمرقات)لہذا یہ حدیث ان احادیث کے خلاف نہیں جن میں تین بار ہاتھ دھونے کا ذکر ہے۔ہوسکتا ہے کہ آپ یہ عمل کبھی کرتے ہوں نہ کہ ہمیشہ۔

۳؎  ماں نہ رہے پیار میں بھی بولتے ہیں اورعتاب میں بھی۔یہاں دونوں احتمال ہیں۔مولیٰ اور استاد کو حق ہے کہ بلاوجہ بھی عتاب کردے۔اس حدیث سے معلوم ہواکہ شاگرد کو اپنے استاد کے ہرحال کا خیال رکھنا چاہیئے تاکہ بوقت ضرورت استاد کوبھی بتاسکے،اورلوگوں تک بھی پہنچاسکے۔یہاں ہاتھ دھونے کی گنتی مراد ہے۔

۴؎  کبھی کبھی یا سات کا حکم منسوخ ہونے سے پہلے یا اس وقت جب کہ نجاست سخت ہوکر بغیرسات بارکے نہ چھوٹے۔

470 -[20]

وَعَن أَبِي رَافِعٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ ذَاتَ يَوْمٍ عَلَى نِسَائِهِ يَغْتَسِلُ عِنْدَ هَذِهِ وَعِنْدَ هَذِهِ قَالَ فَقُلْتُ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا تَجْعَلُهُ غُسْلًا وَاحِدًا آخِرًا قَالَ: «هَذَا أَزْكَى وَأطيب وأطهر» . رَوَاهُ أَحْمد وَأَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت ابو رافع سے ۱؎  فرماتے ہیں کہ ایک دن رسول اﷲ صلی اللہ  علیہ  وسلم نے اپنی بیویوں پردورہ فرمایا ان کے پاس بھی غسل کیا اور انکے پاس بھی فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یارسول اﷲ صلی اللہ  علیہ  وسلم آپ آخر میں ایک ہی غسل کیوں نہیں کرلیتے فرمایا کہ یہ خوب پسندیدہ اور بہت صاف ہے۲؎ (احمدوابوداؤد)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن