دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

۱؎  آپ خود،آپ کے والد اوردادا تمام تابعین میں سے ہیں،آپ مدینۂ منورہ کے بڑے عالم،متقی،تابعی ہیں۔انس بن مالک اورعروہ ابن زبیروغیرہ صحابہ سے احادیث لیں،ستر سال عمر پائی،۱۳۵ ھ؁  میں وفات ہوئی۔آپ کے دادا محمدابن عمرو حضور صلی اللہ  علیہ  وسلم کی حیات شریف میں  ۱۰ ھ ؁میں مقام نجران میں پیدا ہوئے،۵۳ سال عمر پائی،حرہ کی جنگ میں شہید ہوئے   ۶۳ھ؁ میں۔

۲؎ حضور انور صلی اللہ  علیہ  وسلم نے حضرت عمرو ابن حزم انصاری کو یمن کے ایک علاقہ کا حاکم بنا کر بھیجا تب انہیں ایک فرمان نامہ لکھ کر عطا فرمایا جس میں فرائض،سنتیں،صدقات وغیرہ تحریر تھے۔اس کا یہاں ذکر ہے۔

۳؎ یعنی اس فرمان نامہ میں دوسرے احکام کے علاوہ یہ حکم بھی تھا کہ قرآن کریم صاف پاک آدمی ہی چھوئے نہ تو اسے بے وضو ہاتھ لگائے،نہ جنبی،نہ حائضہ ونفساء۔خیال رہے کہ بلاحائل قرآن چھونا ان تمام کو حرام ہے،ہاں جزداں یاکسی کپڑے کے ساتھ چھوناجائزہے جیسے کہ کتب فقہ میں مصرح ہے۔قرآن کریم فرماتا ہے:"لَّا یَمَسُّہٗۤ اِلَّا الْمُطَہَّرُوۡنَ

466 -[16]

وَعَنْ نَافِعٍ قَالَ: انْطَلَقْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ فِي حَاجَة إِلَى ابْن عَبَّاس فَقَضَى ابْنُ عُمَرَ حَاجَتَهُ وَكَانَ مِنْ حَدِيثِهِ يَوْمَئِذٍ أَنْ قَالَ مَرَّ رَجُلٌ فِي سِكَّةٍ مِنَ السِّكَكِ فَلَقِيَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ خَرَجَ مِنْ غَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ حَتَّى كَادَ الرَّجُلُ أَنْ يَتَوَارَى فِي السِّكَّةِ ضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدَيْهِ عَلَى الْحَائِطِ وَمَسَحَ بِهِمَا وَجْهَهُ ثُمَّ ضَرَبَ ضَرْبَةً أُخْرَى فَمَسَحَ ذِرَاعَيْهِ ثُمَّ رَدَّ عَلَى الرَّجُلِ السَّلَامَ وَقَالَ: «إِنَّهُ لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أَرُدَّ عَلَيْكَ السَّلَامَ إِلَّا أَنِّي لَمْ أَكُنْ على طهر» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت نافع سے ۱؎  فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر کے ساتھ کسی کام میں گیا حضرت ابن عمرنے اپنی حاجت پوری کرلی۲؎ اور آپ کی اس دن کی حدیث یہ تھی کہ فرمایا ایک آدمی گلیوں میں سے کسی گلی میں گزرا حضور صلی اللہ  علیہ  وسلم سے اس کی ملاقات ہوگئی۳؎  حالانکہ آپ پاخانہ یا پیشاب سے آئے تھے۴؎   اس نے سلام کیا آپ نے جواب نہ دیا۔حتی کہ وہ شخص جب گلی میں چھپ جانے کے قریب ہوا تو حضورصلی اللہ  علیہ  وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مارے جن سے اپنے چہرے کا مسح کیا پھر دوبارہ ہاتھ مارے اور اپنے ہاتھوں پر پھیر ے پھر اس شخص کا جواب دیا۵؎   اورفرمایا کہ مجھے تمہارے جواب دینے میں رکاوٹ صرف یہ تھی کہ میں پاک نہ تھا۶؎(ابوداؤد)

۱؎   پہلے بتایا جاچکا ہے کہ حضرت نافع سیدناعبداﷲابن عمر کے آزادکردہ غلام ہیں،تابعین میں سے ہیں،ویلم کے رہنے والے، ۱۱۷ھ؁ میں وفات پائی،بڑے عالم متقی تھے۔

۲؎   ظاہر یہ ہے کہ یہاں حاجت سے مرادکوئی ضروری کام ہے نہ کہ استنجاءجیساکہ بعض لوگوں نے سمجھایعنی آپ کسی کام کے لیے گئے میں بھی آپ کے ساتھ تھا۔

۳؎  یعنی اتفاقًا حضورعلیہ الصلوۃ والسلام سے ملاقات ہوگئی اس وقت ملاقات کا ارادہ نہ تھا۔

۴؎   ظاہر یہ ہے کہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام پیشاب یاپاخانہ سے بالکل فارغ ہوکرتشریف لائے تھے یعنی ڈھیلے پانی کا استنجاءبھی کرچکے تھے کیونکہ عادت کریمہ یہ نہیں تھی کہ پیشاب پاخانہ کے بعد ڈھیلے سے استنجاءکرتے ہوئے بازاروں یا گلیوں میں چلیں،بلکہ خاص موقعہ پر ہی خشک کرلیتے تھے کہ اس طرح چلنامروت کے خلاف ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن