30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱؎ اسلام میں غسل چار طرح کے ہیں: فرض،سنت،مستحب اور مباح۔فرض غسل تین ہیں۔جنابت سے،حیض سے،نفاس سے۔جنابت خواہ شہوت سے منی نکلنے کی وجہ سے ہو یا صحبت سے انزال ہو یا نہ ہو۔غسل سنت پانچ ہیں:جمعہ کا غسل،عیدین کا غسل،احرام کے وقت کا غسل،عرفہ کے دن کا غسل۔غسل مستحب بہت ہیں:مسلمان ہوتے وقت،مردے کو نہلا کر،قربانی کے دن،طواف زیارت کے لیے،مدینہ منورہ حاضری کے موقعہ پر،وغیرہ۔غسل مباح جو ٹھنڈک وغیرہ کے لیے کیا جائے۔اس باب میں بہت سے اقسام کے غسل بیان ہوں گے۔غسل میں تین فرض ہیں:کلی کرنا،ناک میں پانی ڈالنا،تمام ظاہری بدن پر پانی بہانا۔
|
430 -[1] (مُتَّفق عَلَيْهِ) عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذا جلس بَيْنَ شُعَبِهَا الْأَرْبَعِ ثُمَّ جَهَدَهَا فَقَدْ وَجَبَ الْغسْل وَإِن لم ينزل» |
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب تم میں سے کوئی عورت کے چاروں شانے کے درمیان بیٹھے پھر کوشش کرے تو غسل واجب ہوگیا اگرچہ انزال نہ ہوا ۱؎(مسلم،بخاری) |
۱؎ اس کی شرح وہ حدیث ہے جس میں فرمایا گیا کہ جب ختنہ ختنہ میں غائب ہوجائے تو غسل واجب ہے،وہی یہاں مراد ہے یعنی جب مشتہات عورت سے صحبت کی جائے اور حشفہ غائب ہوجائے تو غسل واجب ہوگیا۔چار شانوں سے چار ہاتھ پاؤں مراد ہیں،اور بیٹھنے کا ذکر اتفاقًاہے،ورنہ جس صورت سے بھی صحبت ہو غسل واجب ہے۔بہت چھوٹی غیر مشتہات بچی اورجانورسے صحبت کرنے میں انزال شرط ہے بغیر انزال غسل واجب نہیں۔
|
431 -[2] وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّمَا الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ».رَوَاهُ مُسْلِمٌ قَالَ الشَّيْخُ الْإِمَامُ مُحْيِي السّنة: هَذَا مَنْسُوخ |
روایت ہے حضرت ابوسعید سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ پانی پانی سے ہی ہے ۱؎(مسلم)شیخ امام محی السنہ رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ یہ حدیث منسوخ ہے۔ |
۱؎ یعنی غسل کرنا منی نکلنے سے ہی واجب ہے جب کہ شہوت سے ہو۔
|
432 -[3] وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: إِنَّمَا الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ فِي الِاحْتِلَامِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَلَمْ أَجِدْهُ فِي الصَّحِيحَيْنِ |
اورحضرت ابن عباس نے فرمایا کہ پانی کا صرف پانی سےہونا احتلام میں ہے ۱؎ اسے ترمذی نے روایت کیا میں نے اسے بخاری ومسلم میں نہ پایا۔ |
۱؎ یعنی اگرچہ حدیث صحبت کے متعلق ہے تب تو منسوخ ہے اسکی ناسخ ابوہریرہ کی گزشتہ حدیث ہے،نیزوہ حدیث جو آگے آرہی ہے۔ اور اگر احتلام کے بارے میں ہے تومحکم ہے کہ اب بھی احتلام میں انزال کے بغیر غسل واجب نہیں۔اس کا ذکر اگلی حدیث میں بھی آرہا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع