دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

نماز کے لیے وضو کرلینا خواہ پہلاوضوہومستحب ہے۔خیال رہے کہ یہاں نماز سے نماز فرض مراد ہے اورنمازاشراق فجر کے وضوء سے پڑھنا مستحب ہے۔

 ۲؎  یعنی ہم لوگ اکثر ایک وضو سے چند نمازیں پڑھ لیتے تھے۔خیال رہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ  وسلم نے فتح مکہ کے دن ایک وضو سے چار نمازیں پڑھیں تھیں۔اور بعض صحابہ ہر نماز کے لیے نیا وضو کرتے تھے مگر وہ واقعات اس حدیث کے خلاف نہیں کیونکہ یہاں اکثری حالت کا ذکر ہے۔

426 -[36]

وَعَن مُحَمَّد بن يحيى بن حبَان الْأنْصَارِيّ ثمَّ الْمَازِني مَازِن بني النجار عَن عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ قلت لَهُ أَرَأَيْتَ وُضُوءَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ لِكُلِّ صَلَاةٍ طَاهِرًا كَانَ أَوْ غَيْرَ طَاهِرٍ عَمَّنْ أَخَذَهُ؟ فَقَالَ: حَدَّثَتْهُ أَسْمَاءُ بِنْتُ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ حَنْظَلَةَ بْنِ أبي عَامر ابْن الْغَسِيلِ حَدَّثَهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ أُمِرَ بِالْوُضُوءِ لِكُلِّ صَلَاةٍ طَاهِرًا كَانَ أَوْ غَيْرَ طَاهِرٍ فَلَمَّا شَقَّ ذَلِكَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمِرَ بِالسِّوَاكِ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ وَوُضِعَ عَنْهُ الْوُضُوءُ إِلَّا مِنْ حَدَثٍ قَالَ فَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَرَى أَنَّ بِهِ قُوَّةً عَلَى ذَلِكَ كَانَ يَفْعَله حَتَّى مَاتَ. رَوَاهُ أَحْمد

روایت ہے حضرت محمدابن یحیی ابن حبان سے ۱؎  فرماتے ہیں کہ میں نے عبید اﷲ ابن عبداﷲ ابن عمر سے کہا کہ بتائیے تو کہ عبداﷲ ابن عمر ہرنماز کے لئے وضو کرتے تھے باوضو ہوں یا بے وضو یہ کس سے لیا تو کہنے لگے کہ انہیں اسماء بنت زید ابن خطاب نے خبری دی۲؎  کہ عبداﷲ ابن حنظلہ ابن ابی عامر غسیل نے انہیں خبر دی تھی ۳؎  کہ نبی صلی اللہ علیہ  وسلم کو ہر نماز کے لیئے وضو کا حکم دیا گیا تھا باوضو ہوں یا بے وضو۴؎  لیکن جب یہ عمل رسول اﷲ صلی اللہ علیہ  وسلم پر دشوارہواتو ہرنماز کے وقت مسواک کا حکم دیا گیا اور وضو موقوف کیا گیا ان سے مگر حدث سے۵؎  فرمایا عبداﷲ سمجھتے تھے کہ ان میں اس کی طاقت ہے(یعنی ہرنماز کے لیئے تازہ وضو کی)تووفات تک ہی کرتے رہے۶؎ (احمد)

۱؎   آپ فقیہ تابعی ہیں،انصاری ہیں،آپ کی کنیت ابو عبداﷲ ہے،امام مالک کے استاد ہیں،   ۱۲۱ھ؁ میں وفات پائی،علم وعبادت میں بڑے مشہور تھے۔

۲؎  یہ اسماءحضرت عمر کی بھتیجی ہیں،حضرت زید ابن خطاب عمر فاروق کے بڑے بھائی ہیں،جو آپ سے پہلے اسلام لائے،مہاجرین اولین میں سے ہیں،بدر اور تمام غزوات میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے،خلافت صدیقی جنگ یمامہ میں      ۱۲ھ؁ میں شہادت پائی۔حضرت اسماءبھی صحابیات میں سے ہیں۔

۳؎  یہ عبداﷲ بھی صحابی ہیں،ان کے والد بھی صحابی،حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت ان کی عمر سات برس تھی،و اقعہ کربلا کے بعد جب اہل مدینہ نے یزید ابن معاویہ  رضی اللہ عنہ کی مخالفت کی تو سب نے انہیں کے ہاتھ پر بیعت کی،اسی وجہ سے یزید نے مدینہ طیبہ پر چڑھائی کی جس کا نام جنگ حرہ ہے اسی میں آپ شہید ہوئے،حضرت حنظلہ کی شہادت اورآپ کا غسیل ملائکہ ہونا پہلے مذکورہ ہوچکاہے۔حنظلہ کا باپ،ابو عامرراہب کافرمرا،حضرت حنظلہ غزوۂ احد میں حالت جنابت شہید ہوئے،اس لئے انہیں فرشتوں نے غسل دیا لہذا"غسیل الملائکہ"کہلائے۔

۴؎  یعنی معراج میں خصوصی طور پر آپ کو ہرنماز کے لئے وضو کا حکم تھا نہ کہ امت کے لئے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن