30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۳؎ یہ بھی سنت ہے۔خیال رہے کہ دونوں کا مسح ایک ساتھ ہوگا داہنے سے شروع کرنا ان اعضاء میں ہوتا ہے جو دونوں ایک ساتھ نہ دھوئے جاسکتے ہیں اسی لئے کلائی تک دونوں ہاتھ ایک ساتھ دھوئے جاتے ہیں اور کہنی تک ترتیب وار کہ پہلے داہنا پھربایاں۔(مرقاۃ)
|
415 -[25] وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ: أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ وَأَنَّهُ مَسَحَ رَأْسَهُ بِمَاءٍ غَيْرِ فَضْلِ يَدَيْهِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَرَوَاهُ مُسلم مَعَ زَوَائِد |
روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن زید سے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو وضوکرتے دیکھا اور آپ نے اپنے سر کا اس پانی سے مسح نہ کیا جو ہاتھوں کا بچا ہوا تھا ۱؎ اسے ترمذی نے روایت کیا اور مسلم نے کچھ زیادتیوں کے ساتھ۔ |
۱؎ یعنی مسح کے لیے الگ پانی لیا ہاتھوں کے بچے ہوئے پانی سے مسح نہ کیا۔
|
416 -[26] وَعَن أبي أُمَامَة ذَكَرَ وُضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَكَانَ يَمْسَحُ الْمَاقَيْنِ وَقَالَ: الْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ. رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ وَأَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَذَكَرَا: قَالَ حَمَّادٌ: لَا أَدْرِي: الْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ مِنْ قَوْلِ أَبِي أُمَامَةَ أَمْ مِنْ قَوْلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ |
روایت ہے حضرت ابو امامہ سے ۱؎ کہ انہوں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا ذکر کیا فرماتے ہیں کہ آپ آنکھ کے کونوں کو بھی ملتے تھے اور فرمایا کہ دونوں کان سر سے ہیں ۲؎ اسے ابن ماجہ،ابوداؤد اورترمذی نے روایت کیا دونوں نے کہا حماد فرماتے ہیں مجھے خبر نہیں کہ یہ قول کہ کان سر سے ہیں آیا ابوامامہ کاقول ہے یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان سےہے۳؎ |
۱؎ آپ کا نام سعد ابن حنیف ہے،انصاری،خزرجی،اوسی ہیں،اپنی کنیت میں مشہور ہوئے،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے دو سال پہلے پیدا ہوئے،اسی لئے آپ کا شمار تابعین میں ہے،۸۲سال عمر پائی ۱۰۰ھ میں وصال ہوا۔ابو امامہ باہلی اورہیں وہ صحابی ہیں۔
۲؎ یعنی ان کے ظاہروباطن کا مسح سر ہی کے پانی سے ہوگا چہرے کے ساتھ دھوئے نہیں جائیں گے۔خیال رہے کہ آنکھ کے کویوں پر انگلی پھیرلینا تاکہ پانی ان کے اندر پھیل جائے سنت ہے۔یہاں مسح سے یہی مراد ہے کیونکہ کوئے کے مسح کا کوئی قائل نہیں۔
۳؎ ظاہر یہی ہے کہ یہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان شریف ہے کیونکہ ابوامامہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے سلسلے میں یہ فرمارہے ہیں،نیز کانوں کا سریا چہرے سے ہونا سن کر ہی کہا جاسکتا ہے،نہ کہ اپنی رائے سے کہ وضوء کے احکام عقل سے وراءہیں لہذا یہ حدیث امام اعظم کی قوی دلیل ہے۔
|
417 -[27] وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جده قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُهُ عَنِ الْوُضُوءِ فَأَرَاهُ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ: «هَكَذَا الْوُضُوءُ فَمَنْ زَادَ عَلَى هَذَا فَقَدْ أَسَاءَ وَتَعَدَّى وَظَلَمَ» . رَوَاهُ النَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ مَعْنَاهُ |
روایت ہے حضرت عمرو ابن شعیب سے وہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے راوی فرماتے ہیں کہ ایک بدوی حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوکروضو کے متعلق پوچھنے لگے تو آپ نے اسے تین باروضوکرکے دکھایا اورفرمایاوضو یوں ہی ہے جو اس پر زیادتی کرے اس نے گناہ کیا تعدی کی اور ظلم کیا ۱؎ اسے نسائی ابن ماجہ نے روایت کیا ابوداؤد نے اس کے معنی کو۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع