30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱؎ آپ کانام عبداﷲ ابن زیدابن عبد ربہ ہے،انصاری ہیں،خزرجی ہیں،بیعت عقبہ اور جنگ بدر وغیرہ تمام غزوات میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے،مسجد نبوی کی تعمیر کے بعد اھ میں آپ نے ہی خواب میں اذان دیکھی،آپ ہی کی عرض کی ہوئی اذان اسلام میں مروج ہے۔خود بھی صحابی ہیں اوروالدین بھی،چونسٹھ سال عمر پائی۔
۲؎ اس کے دومعنی ہوسکتے ہیں:ایک یہ کہ ہر چلو کے آدھے سے کلی کی اور آدھے سے ناک میں پانی لیاجیسا کہ مذہب شافعی ہے۔دوسرے یہ کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے کلی اورناک میں لپ سے نہ کئے جیسے کہ منہ دھوتے وقت بلکہ ایک ہاتھ سے کئے لہذا یہ حدیث حنفیوں کے خلاف نہیں۔
|
413 -[23] وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ: بَاطِنَهُمَا بِالسَّبَّاحَتَيْنِ وَظَاهِرَهُمَا بإبهاميه) (رَوَاهُ النَّسَائِيّ) |
روایت ہے حضرت ابن عباس سے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سرو کانوں کا مسح فرماتے تھے اندرونی کانوں کا کلمہ کی انگلیوں سے ۱؎ بیرونی کا اپنے انگوٹھوں سے۲؎(نسائی) |
۱؎ کلمہ کی انگلی کہ کفار عرب سبابہ کہتے تھے،یعنی گالیاں دینے والی انگلی،چونکہ گالی گلوچ کرتے وقت اس انگلی سے ا شارہ کرتے جاتے تھے اس لیے اس کا یہ نام رکھا تھا۔اسلام نے اس کا نام سباحہ یا مسبحہ رکھا یعنی تسبیح پڑھنے والی انگلی،اور اردو زبان میں اسے کلمے کی انگلی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ انگلی تسبیح اور کلمے میں استعمال ہوتی ہے کہ پہلے اسی پر شمار کی جاتی ہے۔
۲؎ یعنی سر کے مسح کے بعد اسی پانی سے نہ کہ دوسرے پانی سے،لہذا یہ حدیث حنفیوں کی دلیل ہے۔امام شافعی کے ہاں کان کا اندرونی حصہ منہ کے ساتھ دھویا جاتا ہے اور بیرونی حصے کاسر کے ساتھ مسح ہوتا ہے۔یہ حدیث ان کے خلاف ہے،نیز ایک ہی عضو کادھلنا اورمسح خلاف قانون ہے۔غسل و مسح جمع نہیں ہوناچاہیئے۔بعض آئمہ کے نزدیک کان کے مسح کے لیے الگ پانی لیتے ہیں یہ حدیث ان کے بھی خلاف ہے۔
|
414 - وَعَن الرّبيع بنت معوذ: أَنَّهَا رَأَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ قَالَتْ فَمَسَحَ رَأْسَهُ مَا أَقَبْلَ مِنْهُ وَمَا أَدْبَرَ وَصُدْغَيْهِ وَأُذُنَيْهِ مَرَّةً وَاحِدَةً وَفِي رِوَايَةٍ أَنَّهُ تَوَضَّأَ فَأَدْخَلَ أُصْبُعَيْهِ فِي جُحْرَيْ أُذُنَيْهِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَرَوَى التِّرْمِذِيُّ الرِّوَايَةَ الأولى وَأحمد وَابْن مَاجَه الثَّانِيَة |
روایت ہے حضرت ربیع بنت معوذ سے ۱؎ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو فرماتے دیکھا تو آپ نے اپنے اگلے پچھلے حصہ،سر کا اور کنپٹیوں اور کانوں کا ایک بار مسح کیا۲؎ اور ایک روایت میں ہے کہ آپ نے وضو کیا تو اپنی انگلیاں اپنے کانوں کے سوراخوں میں ڈالیں۳؎ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ترمذی نے پہلی روایت اوراحمدوابن ماجہ نے دوسری روایت نقل کی۔ |
۱؎ آپ انصاریہ،نجاریہ ہیں،بیعت الرضوان میں موجود تھیں،آپ کے دادا کا نام عفرا ہے۔
۲؎ اس حدیث سے صراحتًا معلوم ہوا کہ کان کا شمار سر میں ہے اس کا مسح ہوگا دھویا نہ جائے گا اور مسح ایک بار ہوگا نہ کہ تین بار،لہذا یہ حنفیوں کے قوی دلیل ہے۔کنپٹیاں چہرے میں داخل ہیں کیونکہ چہرے کی حد چوڑائی میں کان کی لَو سے دوسرے کان کی لَو تک ہے لہذا چہرے کے ساتھ تین بار دھوئی جائیں گی۔کان کے مسح کے ساتھ حضور کی انگلیاں کنپٹی پر بھی لگ گئی ہوں گی اور یہ سمجھیں کہ آپ اس کا مسح فرمارہے ہیں جیسا کہ عمامہ کے مسح میں ذکر کیا گیا۔لہذا یہ حدیث ان احادیث کے خلاف نہیں جن میں کنپٹیوں کے دھونے کا حکم ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع