30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
402 -[12] وَعَن سعيد بْنِ زَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ الله عَلَيْهِ».رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَابْن مَاجَه 403 -[13] وَرَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ 404 -[14] والدارمي عَن أبي سعيد الْخُدْرِيّ عَن أَبِيه وَزَادُوا فِي أَوله: |
روایت ہے حضرت سعید ابن زید سے ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ اس کا وضو نہیں جس نے اس پر اﷲ کا نام نہ لیا ۲؎ اسے ترمذی وا بن ماجہ نے روایت کیا،احمدوابوداؤد نے حضرت ابوہریرہ سے اور دارمی نے حضرت ابوسعید خدری سے انہوں نے اپنے والد سے روایت کیا اس کے شروع میں بڑھایا کہ جس کا وضو نہیں اس کی نماز نہیں۳؎ |
۱؎ آپ کی کنیت ابوالاعور ہے،قرشی ہیں،عدوی ہیں،قدیم الاسلام ہیں،عشرۂ مبشرہ میں سے ہیں،سوائے بدر کے تمام جنگوں میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ رہے،حضرت عمر کی ہمشیرہ فاطمہ آپ کے نکاح میں تھیں جن کے ذریعہ حضرت عمرفاروق اسلام لائے، سترسال سے زیادہ عمر ہوئی،مقام عتیق تھا وہیں ۵۱ھ میں وصال ہوا،آپ کی میت شریف مدینہ منورہ لائی گئی،جنت البقیع میں دفن ہوئے۔
۲؎ وضو سے پہلے بسم اﷲ پڑھنا عام علماء کے نزدیک سنت مستحبہ ہے اور یہاں کمال کی نفی ہے یعنی جو کوئی وضو کرتے وقت بسم اﷲ نہ پڑھے اس کا وضو کامل نہیں،جیسے حدیث شریف میں ہے کہ مسجد سے قریب رہنے والے کی بغیر مسجد نماز نہیں ہوتی،یعنی نماز کامل نہیں ہوتی کیونکہ رب نے فرمایا جب تم نماز کے لئے اٹھو تو اپنا منہ ہاتھ دھوؤ الخ،وہاں بسم اﷲ کی قید نہیں،نیزتیسری فصل میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ،ابن مسعود اور ابن عمر کی حدیث آرہی ہے کہ جو وضو کے اول میں بسم اﷲ پڑھے اس کا تمام جسم پاک ہوجاتا ہے اور جو نہ پڑھے تو اس کے صرف اعضاءوضو پاک ہوتے ہیں۔ان تمام سے معلوم ہوتا ہے کہ بسم اﷲ وضو میں فرض یا واجب نہیں،لہذا یہ حدیث نہ تو قرآن کے خلاف ہے نہ دیگر احادیث کے۔
۳؎ مرقاۃ نے فرمایا کہ یہاں دو غلطیاں ہیں:ایک یہ کہ اس حدیث کے حضور سے راوی خود ابوسعید خدری ہیں نہ کہ ان کے والد۔دوسرے یہ کہ جملہ حدیث میں نہیں کہ جس کا وضو نہیں اس کی نماز نہیں بلکہ حدیث "عَلَیْہِ" پرختم ہوگئی۔
|
405 -[15] وَعَنْ لَقِيطِ بْنِ صَبِرَةَ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنِي عَنِ الْوُضُوءِ. قَالَ: «أَسْبِغِ الْوُضُوءَ وَخَلِّلْ بَيْنَ الْأَصَابِعِ وَبَالِغْ فِي الِاسْتِنْشَاقِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ صَائِمًا» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَرَوَى ابْنُ مَاجَه والدارمي إِلَى قَوْله: بَين الْأَصَابِع |
روایت ہے حضرت لقیط ابن صبرہ سے ۱؎ فرماتے ہیں میں نے عرض کیایارسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے وضو کے متعلق خبر دیجئے فرمایاوضوپوراکرو انگلیوں کے درمیان خلال کرو اورناک کے پانی میں مبالغہ کرو مگر جب تم روزہ دار ہو۲؎ (ابوداؤد)ترمذی اور نسائی نے روایت کی اور ابن ماجہ و دارمی نے بین الاصابع تک روایت کی۔ |
۱؎ آپ کانام لقیط ابن عامر ابن صبرہ ہے،کنیت ابو رزین عقیلی ہیں،مشہور صحابی ہیں،طائف والوں میں آپ کا شمار ہے۔
۲؎ یعنی اعضاء پورے دھوؤ اور تین تین بار دھوؤ ہاتھوں،اورپاؤں کی انگلیوں میں خلال کرو،اگر پاؤں کی انگلیاں چپٹی ہوئی ہوں کہ بغیر خلال ان میں پانی نہ پہنچے تو خلال ضروری ہے،ورنہ سنت۔حق یہ ہے کہ ہاتھوں کی انگلیوں میں بھی خلال کرنا چاہیئے،اس خلال میں چھنگلی شرط نہیں جیسے بھی ہوجائے کافی ہے۔ناک میں پانی بانسے تک پہنچنانا ضروری ہے حتی کہ غسل میں فرض ہے اور اتنا چڑھانا کہ حلق میں اتر جائے بہتر ہے مگر روزے کی حالت میں صرف بانسے تک پہنچائے،اگرحلق میں چلا گیا تو روزہ فاسدہوجائے گا۔(اشعۃ اللمعات)
|
406 -[16] وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا تَوَضَّأْتَ فَخَلِّلْ بَيْنَ أَصَابِعِ يَدَيْكَ وَرِجْلَيْكَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.وَرَوَى ابْنُ مَاجَهْ نَحْوَهُ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ:هَذَا حَدِيثٌ غَرِيب |
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب تم وضوکرو تو اپنی ہاتھ کی انگلیوں کا خلال کرو ۱؎(ترمذی)اور ابن ماجہ نے اسی طرح روایت کی اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع