دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

۲؎  بعض نسخوں میں حناء بھی ہے بمعنی مہندی مگر یہ غلط ہے،کیونکہ مردوں کو ہاتھ پاؤں میں زینت کے لیے مہندی لگانا کسی نبی کی سنت نہیں بلکہ ممنوع رہا،داڑھی میں مہندی لگانااسلام کی سنت ہے کسی نبی نے نہیں لگائی۔(مرقاۃ)حیا سے مراد وہ شرم جو انسانوں کو برائی سے روک دے ۔ختنہ سنت ابراہیمی علیہ السلام ہے کہ آپ سے لے کر ہمارے نبی تک ہر نبی کے دین میں رہا۔مرقاۃ وغیرہ میں ہے کہ حسب ذیل انبیاء ختنہ شدہ پیدا ہوئے:حضرت آدم،شیث،نوح،ہود،صالح،لوط،شعیب،یوسف،موسیٰ،سلیمان،زکریا،عیسی،ہنظلہ،حضورمحمد مصطفے علیھم الصلوۃ والسلام۔شامی نے بھی کچھ فرق سے یہ مسئلہ بیان کیا۔

 ۳؎ عطر سے مراد مطلقًا خوشبو کا استعمال ہے کپڑوں میں ہویابدن میں۔خیال رہے کہ یہاں چارکاعددحصر کے لیے نہیں اوربھی بہت سنت انبیاءہیں جن میں یہ چاربھی ہیں۔

383 -[8]

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَرْقُدُ مِنْ لَيْلٍ وَلَا نَهَارٍ فَيَسْتَيْقِظُ إِلَّا يَتَسَوَّكُ قَبْلَ أَنْ يَتَوَضَّأَ. رَوَاهُ أَحْمد وَأَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم رات و دن میں جب بھی سو کر اٹھتے تو وضو سے پہلے مسواک کرتے تھے ۱؎ (احمد،ابوداؤد)

۱؎   ظاہر یہ ہے کہ یہ مسواک وضوء کی مسواک کے علاوہ ہے جس کا شمار وضوء میں نہ تھا۔یعنی بیدار ہو کر بھی مسواک کرتے تھے اور وضو میں بھی۔اس سے معلوم ہوا کہ وضو کے علاوہ ہر اس جگہ مسواک سنت ہے جہاں منہ میں بو پیدا ہونے کا احتمال ہو۔

384 -[9]

وَعَنْهَا قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَاكُ فَيُعْطِينِي السِّوَاكَ لِأَغْسِلَهُ فَأَبْدَأُ بِهِ فَأَسْتَاكُ ثُمَّ أَغْسِلُهُ وَأَدْفَعُهُ إِلَيْهِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے انہی سے فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسواک کرکے مجھے دھونے کے لیئے دیتے تھے تو میں پہلے اس سے مسواک کرلیتی تھی پھر دھوکر آپ کو دیتی تھی ۱؎ (ابوداؤد)

۱؎   اس حدیث سے چند مسئلے معلوم ہوئے: ایک یہ کہ مسواک دھو کر کی جائے،اور کرنے کے درمیان بھی دوبارہ دھوئی جائے،اور دھو کر رکھی جائے۔دوسرے یہ کہ مسواک دوسرے سے دھلوانا بھی جائز ہے۔تیسرے یہ کہ دوسرے کی مسواک کرنا جائز ہے اگروہ اس سے ناراض نہ ہو۔چوتھے یہ کہ حضور کا لعاب شریف برکت کے لئے استعمال کرنا سنت صحابہ ہے۔حضرت عائشہ صدیقہ تبرکًا یہ مسواک کرتیں،پھر دھوکر حضور کی خدمت میں پیش کرتیں،ورنہ عورتوں کے لئے مستحب یہ ہے کہ بجائے مسواک،سکڑا،مِسّی استعمال کریں،انگلی سے دانت صاف کریں،کیونکہ ان کے مسوڑے کمزور ہوتے ہیں۔

الفصل الثالث

تیسری فصل

385 -[10]

عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَرَانِي فِي الْمَنَامِ أَتَسَوَّكُ بِسِوَاكٍ فَجَاءَنِي رَجُلَانِ أَحَدُهُمَا أَكْبَرُ مِنَ الْآخَرِ فَنَاوَلْتُ السِّوَاكَ الْأَصْغَرَ مِنْهُمَا فَقِيلَ لي: كبر فَدَفَعته إِلَى الْأَكْبَر مِنْهُمَا "

روایت ہے حضرت ابن عمر سے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا میں نے خواب میں دیکھا کہ میں مسواک کررہا ہوں میرے پاس دو شخص آئے جن میں سے ایک دوسرے سے بڑا ہے،میں نے مسواک چھوٹے کو دی تو مجھ سے کہا گیا کہ بڑے کو دیجئے لہذا میں نے بڑے کو دیدی ۱؎  (مسلم بخاری)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن