30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نفس پر بھاری،بتا تیرا کیا حال ہوگا؟اس سےمعلوم ہوتا ہے کہ یہ شخص کوئی بنی اسرائیل ہوگا اور یہ واقعات اس زمانہ میں مشہور ہوں گے۔حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کریمانہ تو دیکھو کہ اس کے مذاق کا کوئی جواب نہ دیا،نرمی سے مسئلہ سمجھادیا۔
|
373 -[40] عَن مَرْوَان الْأَصْفَر قَالَ: «رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ أَنَاخَ رَاحِلَتَهُ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ ثُمَّ جَلَسَ يَبُولُ إِلَيْهَا فَقُلْتُ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَلَيْسَ قَدْ نُهِيَ عَنْ هَذَا قَالَ بلَى إِنَّمَا نُهِيَ عَنْ ذَلِكَ فِي الْفَضَاءِ فَإِذَا كَانَ بَيْنَكَ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ شَيْءٌ يَسْتُرُكَ فَلَا بَأْس» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد |
روایت ہے حضرت مروان اصفر سے ۱؎ فرماتے ہیں میں نے حضرت ابن عمرکو دیکھا کہ انہوں نے ا پنی سواری قبلہ رخ بٹھالی پھر بیٹھ کر اس کی جانب پیشاب کرنے لگے ۲؎ میں نے کہا اے ابوعبد الرحمان کیا اس کی ممانعت نہیں ہے۳؎ فرمایا کہ اس سے جنگل میں منع کیا گیا ہے مگر جب تمہارے اور قبلہ کے درمیان کوئی چیز آڑکرے تو کوئی مضائقہ نہیں۴؎ (ابوداؤد) |
۱؎ آپ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے غلام ہیں،تابعی ہیں،آپ سے ایک دو حدیثیں مروی ہیں۔
۲؎ ظاہر یہ ہے کہ یہ واقعہ جنگل کا ہے،جیسا کہ جواب سے معلوم ہورہا ہے،نیز جنگل ہی میں سواری پر بیٹھا جاتا ہے۔
۳؎ اس سوال سے معلوم ہوتا ہے کہ عام صحابہ اورتابعین میں یہی مشہور تھا کہ مطلقًا قبلہ رو پیشاب پاخانہ کرنا منع ہے،تب ہی تو اس تابعی کو حضرت ابن عمر کے اس فعل پر تعجب ہوا،لہذا یہ حدیث امام اعظم کی دلیل ہے۔
۴؎ یہ حضرت ابن عمر کا اجتہادی فتویٰ ہے۔یہ جنگل اوربستی کا فرق حدیث مرفوع میں نہیں اور اس فتوےٰ کی وجہ یہ ہے جو اسی باب میں پہلے گزر چکی ہے،ہم وہاں ہی اس پرمکمل گفتگو کرچکے ہیں۔
|
374 -[41] وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا خَرَجَ مِنَ الْخَلَاءِ قَالَ: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنِّي الْأَذَى وَعَافَانِي» . رَوَاهُ أبن مَاجَه |
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب پاخانے سے نکلتے تو فرماتے کہ شکر ہے اس اﷲ کا جس نے مجھ سے تکلیف دہ چیز دور کی اور مجھے عافیت(راحت بخشی) ۱؎ (ابن ماجہ) |
۱؎ یہاں دونعمتوں پر خدا کا شکر ہے تکلیف دہ چیز یعنی فضلہ کا نکل جانا اورراحت کا ملنا اس طرح کہ اس کے ساتھ یہ آنتیں باہر نہ آگئیں۔یہ بات معمولی معلوم ہوتی ہے مگرغورکرو تو عظیم الشان نعمت ہے۔
|
375 -[42] وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: " لَمَّا قَدِمَ وَفْدُ الْجِنِّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ انْهَ أُمَّتَكَ أَنْ يَسْتَنْجُوا بِعَظْمٍ أَوْ رَوْثَةٍ أَوْ حُمَمَةٍ فَإِنَّ اللَّهَ جَعَلَ لَنَا فِيهَا رِزْقًا فَنَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُد |
روایت ہے حضرت ابن مسعود سے فرماتے ہیں کہ جب جنات کا وفدحضور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا ۱؎ توعرض کیایارسول اﷲ اپنی امت کو منع فرمادیں کہ ہڈی گوبر یا کوئلہ سے استنجاء نہ کریں کیونکہ اس میں اﷲ نے ہماری روزی کی ہے تب ہم کو اس سے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمادیا ۲؎(ابوداؤد) |
۱؎ اپنے اوراپنی قوم کی طرف سے ایمان لانے کے لیے جنات کے ایمان کا واقعہ کئی بار ہوا ہے،ان میں سے ایک موقعہ پر حضرت ابن مسعود حضور کے ساتھ تھے اسی بار یہ حکم فرمایا گیا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع