30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۵؎ انصارِ مدینہ نے مہاجرین کی ایسی دائمی شاندار مہمانی کی کہ سبحان الله!انہیں اپنے گھروں،باغوں،زمینوں میں برابر کا حصہ دار بنالیا،حتی کہ اگر کسی انصار ی کی دو بیویاں تھیں تو ایک کو طلاق دے کر مہاجر بھائی کے نکاح میں دے دی،اندیشہ تھا کہ کوئی زمین،مکان یا عورت کی لالچ میں ہجر ت کرے اسی لیئے حضورنے یہ ارشاد فرمایا۔اس مضمون سے معلوم ہوا کہ یہاں اَلنِّیَّا ت میں نیت بمعنی ارادہ فعل نہیں ہے بلکہ بمعنی اخلاص ہے۔ریا کار مہاجر بھی مہاجر کہلائے گا مگر ثواب نہ پائے گا جیسا کہ ھِجرَتُہٗ سے معلوم ہورہا ہے۔
۶؎ صاحب ِ مشکوٰۃ ولی الدین محمد علیہ الرحمۃ نے شروع کتاب میں یہ حدیث ہم کو سمجھانے کے لیئے لکھی کہ میری کتاب اخلاص سے پڑھنا،محض دنیا کمانے کے لیے نہ پڑھنا،اپنی دلی کیفیت پر ہم کو مطلع فرمایا کہ میں نے یہ کتاب اخلاص سے لکھی ہے،شہرت یامال مقصود نہ تھا،یہ حدیث میرے پیش نظرتھی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع