دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

فرمائیں اگرچہ تمام دنیا انہیں ضعیف یاغریب کہے،حضرت امام کے مسائل کی احادیث کسی کو نہ ملیں لیکن حضرت امام کے مسائل کی احادیث صحیح ہیں اگرچہ ہم کو نہ ملیں یا ضعیف ہوکر ملیں اسی لیے فقیر نے "فی جاء الحق"حصہ دوم۲ تصنیف کی اس کا مطالعہ کرو۔

۳؎ یعنی یہ نہ سمجھنا کہ میں نے احادیث مصابیح کی تلاش میں کوتاہی کی یونہی دفع الوقتی کرکے لکھ دیاکہ مجھے نہ ملی بلکہ میں نے بقدر طاقت بہت تلاش کی نہ ملنے پر مجبورًا یہ لکھا۔سبحان اﷲ !

۴؎ یعنی جن احادیث  کےمتعلق شیخ نےمصابیح میں فرمایا کہ یہ حدیث ضعیف یاغریب یامنکسریامعلل ہے،میں نےمشکوٰۃ میں اکثر اس کے ضعف وغیرہ کی وجہ بیان کردی،ہاں کبھی ایسا ہوگاٍکہ وجہ بیان نہ کرسکا اس کی وجہ بھی میری معلومات کی کمی ہے کہ مجھے اس کے ضعف وغرابت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

قَفَّيْتُهُ فِي تَرْكِهِ،إِلَّا فِي مَوَاضِع لغَرَض. وَرُبمَا تَجِد مَوَاضِع مهملهة،وَذَلِكَ حَيْثُ لم أطلع على رِوَايَة فَتَرَكْتُ الْبَيَاضَ،فَإِنْ عَثَرْتَ عَلَيْهِ فَأَلْحِقْهُ بِهِ،أَحْسَنَ اللَّهُ جَزَاءَكُ. وَسَمَّيْتُ الْكِتَابَ.بِ «مِشْكَاةِ الْمَصَابِيحِ»وَأَسْأَلُ اللَّهَ التَّوْفِيقَ وَالْإِعَانَةَ 

ترجمہ:

طرف اشارہ نہ کیا وہاں میں ان کےنقش قدم پر چلا ۱؎ سواءچندجگہ کے وہ بھی کسی غرض سے۲؎ بسااوقات تم کچھ جگہ چھوٹی ہوئی پاؤ گے یہ وہاں ہوگا جہاں میں روایت پرمطلع نہ ہوا وہاں مَیں نےسفید جگہ چھوڑدی۳؎  تو اگرتم اس پرمطلع ہوتو وہاں ملادو۔اﷲتمہیں جزائےخیردے،مَیں نے اُس کا نام "مشکوٰۃ المصابیح"رکھا۴؎ اﷲ تعالٰی سے توفیق،مدد،ہدایت،

تشریح:

 ۱؎ یعنی ایسا اکثر ہوا کہ کتب اصول نےکسی حدیث کے ضعف یا غرابت کی تصریح کی مگر صاحب مصابیح نے اس کا ذکر نہ کیا تو ایسی جگہ میں نے صاحب مصابیح کی پیروی کی اور اس کا ذکر نہیں کیا۔

۲؎  وہ غرض یہ ہے کہ بعض طاعنون نے مصابیح کی بعض احادیث کوموضوع کہہ دیاحالانکہ ترمذی وغیرہ نے صحیح یا حسن کہا ہے تو میں نے صاحب مصابیح سے طعن اٹھانے کے لیے اس کی تصریح کردی کہ فلاں کتاب نے اسے صحیح کہا ہے یا یہ وجہ ہوگی کہ صاحبِ مصابیح کے مقدمہ میں فرمایا کہ میں نے اپنی اس کتاب میں کوئی منکرروایت درج نہیں کی حالانکہ اس کی کوئی حدیث منکر بھی تھی تو میں نے اسکی تصریح کردی تاکہ کوئی اس حدیث کو مصابیح میں دیکھ کر صحیح نہ سمجھے۔(اشعۃ اللمعات)

۳؎ یعنی مشکوٰۃ شریف میں کہیں حدیث کے بعد تھوڑی سی خالی جگہ چھوٹی پاؤگے تو اس کی وجہ یہ ہوگی کہ مصابیح میں تو وہ حدیث موجود تھی لیکن  مجھے کسی کتاب میں نہ ملی،اورمجھے پورا اعتمادہے کہ صاحب مصابیح علامہ بغوی نےکہیں دیکھ کر ہی لکھی ہوگی اس لیے میں نے مشکوٰۃ میں حدیث تو لکھ دی مگر کتاب کے نام کے لیے جگہ چھوڑی دی تاکہ اگر کسی کو اس پر اطلاع ہوجائے تو وہ یہاں لکھ دے چنانچہ علامہ شمس الدین محمدی جزری وغیرہم علماء نے ایسا کیا کہ وہ جگہ سفید ہی رکھی مگر اس کتا ب کا نام بیان کردیا تاکہ دیکھنے والے کو پتہ لگے کہ یہ نقل صاحب  مشکوٰۃ کی نہیں ہے کسی اور کی ہے

۴؎ کیونکہ مشکوٰۃ کے معنی ہیں طاق۔مصابیح مصباح کی جمع بمعنی چراغ،معنی ہوئے چراغوں کا طاق کیونکہ ہر حدیث نورانیت اورہدایت میں چراغ کی طرح ہے اور یہ کتاب ان احادیث کے ملنے کی جگہ۔نیز مصابیح اصل کتاب کا نام بھی ہے وہ ساری کتاب مشکوٰۃ میں موجودہے۔بہرحال یہ نام مسمّٰی کے مطابق ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن