دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

اِلَّا قَلِیۡلًا" فرشتوں نے عرض کیا تھا:"لَا عِلْمَ لَنَاۤ"حضرت علی سے سرمنبر کوئی مسئلہ پوچھا گیا آپ نے فرمایا مجھے معلوم نہیں، وہ گستاخ بولا کہ آپ بے علمی کے باوجود منبر پر کیوں کھڑے ہوگئے؟ آپ نے فرمایا کہ میں بقدرعلم منبر پر چڑھا ہوں اگر بقدر جہالت چڑھتا تو آسمان پرپہنچ جاتا۔(مرقاۃ)

۲؎ یعنی اپنی بے علمی جاننا بھی علم ہے،اپنی جہالت سے ناواقف ہونا جہل مرکب،مفتیان کرام فتوےٰ کے آخر میں لکھتے ہیں" اَﷲُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَمُ"وہ یہاں سے اخذ ہے۔

۳؎  حالانکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اولین و آخرین سب سے بڑے عالم،تمام جہان کے معلم ہیں مگر انہیں حکم دیا گیا جس چیز کا علم آپ کو اب تک نہ دیا گیا ہو بتکلف نہ بتائیں۔چنانچہ حضورسے اصحاب کہف کی تعداد پوچھی گئی نہ بتائی کیونکہ اس کا علم بعدمیں عطاءہوا،حضرت عمرسے سوال ہوا کہ فاکھہ اور ابٌّ(میوہ اور چارہ)میں کیا فرق ہے ؟ فرمایا مجھے خبر نہیں،حضرت امام مالک نے چھتیس مسائل میں فرمایا کہ میں نہیں جانتا،حضرت امام ابوحنیفہ سے پوچھا گیا کہ دھرکیا چیز ہے فرمایا مجھے خبرنہیں۔

273 -[76]

وَعَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ: إِنَّ هَذَا الْعِلْمَ دِينٌ فَانْظُرُوا عَمَّنْ تَأْخُذُونَ دِينَكُمْ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

روایت ہے حضرت ابن سیرین سے ۱؎  فرماتے ہیں کہ علم دین ہے لہذا غورکرو اپنا دین کس سے حاصل کرتے ہو۲؎(مسلم)

۱؎   آپ کا نام محمد ابن سیرین،کنیت ابوبکرہے،شاندار تابعین میں سے ہیں،آپ کے والدسیرین حضرت انس کے آزادکردہ غلام تھے،آپ بڑے عالم،فقیہ،علم تعبیر کے امام تھے،آپ کی عمر۷۷سال ہوئی،   ۱۱۰ھ؁ میں وصال ہوا،بصرہ سے قریبًا دس میل دورعشرہ میں خواجہ حسن بصری کے قبہ میں آپ کا مزار ہے،فقیر نے زیارت کی ہے۔

۲؎ یعنی علم شریعت علم دین جب بنے گا جب سکھانے والا استاد عالم دین ہوگا،بے دین عالم سے حاصل کیاہوا علم بےدینی ہی دے گا،آج لوگ بے دینوں سےتفسیروحدیث پڑھ کربے دین ہورہے ہیں،فرمان کے ساتھ فیضان ضروری ہے۔

274 -[77]

وَعَن حُذَيْفَة قَالَ: يَا مَعْشَرَ الْقُرَّاءِ اسْتَقِيمُوا فَقَدْ سَبَقْتُمْ سَبْقًا بَعِيدًا وَإِنْ أُخِذْتُمْ يَمِينًا وَشِمَالًا لَقَدْ ضللتم ضلالا بَعيدا. رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے حضرت حذیفہ سے ۱؎  آپ نے فرمایا اے قاریوں کے گروہ سیدھے رہو کیونکہ تم بہت ہی پہلے ہو۲؎   اگر تم ہی الٹے سیدھے ہوگئے تو تم بڑی گمراہی میں پڑجاؤ گے۳؎ (بخاری)

۱؎   آپ کا نام حذیفہ ابن یمان ہے،کنیت ابوعبداﷲ،آپ کے والدیمان کا نام جمیل تھا،لقب یمان،آپ حضور کے صاحب اسرارصحابی ہیں،آپ کو منافقین اورقیامت،ایک ایک فتنہ کا علم تھا،آپ کا وصال  ۳۵ھ؁  یا  ۳۶ھ؁ میں حضرت عثمان غنی کی شہادت کے بعد مدائین میں ہوا،وہیں آپ کا مزار ہے۔(اکمال،اشعۃ اللمعات)

۲؎  یعنی اے علماءصحابہ و تابعین تم عقائد اور اعمال میں درست رہو کیونکہ سارے مسلمانوں سے تم پہلے ہوجیسے تم ہو گے ویسے بعد کے مسلمان ہوں گے،وہ تمہارےنقش قدم پرچلیں گے اورتمہاری نقل کریں گے۔خیال رہے کہ اس زمانہ میں علی العموم علماءقاری بھی ہوتے تھے اسی لیئے انہیں"قراء"فرمایا گیا۔صوفیاءفرماتے ہیں کہ ایک استقامت ہزارکرامتوں سےبہتر ہے۔حضرت شیخ نے فرمایا کہ اس

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن