دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

۱؎   آپ کا نام سلیمان،کنیت ابو محمداسدی ہیں،کوفی ہیں،عظیم الشان تابعی ہیں،حضرت انس بن مالک سے ملاقات کی ہے،تیرہ سو۱۳۰۰حدیثیں آپ سے منقول ہیں،۷۰سال جماعت کی تکبیر اولٰی سے نماز پڑھی،امام حسین کی شہادت کے دن پیدائش ہے،۱۴۸ھ؁ میں وفات ہوئی۔آپ کو سید المحدثین کہا جاتا ہے لیکن مائل برفض تھے۔(اشعۃ اللمعات)

۲؎  یعنی جیسے مال و صحت بعض آفتوں سے برباد ہوجاتے ہیں ایسے ہی علم بھولنے سے برباد ہوجاتا ہے لہذا عالم کو چاہیئے کہ علم کا مشغلہ رکھے،کتب بینی چھوڑ نہ دے،حافظہ کمزور کرنے والی عادتوں اور چیزوں سے بچے۔علامہ شامی نے فرمایا کہ چھ چیزیں حافظہ کمزور کرتی ہیں۔چوہے کا جوٹھا کھانا،جوں پکڑ کر زندہ چھوڑ دینا،ٹھہرے پانی میں پیشاب کرنا،علک گوند چبانا،کھٹا سیب کھانا،سیب کے چھلکے چبانا۔(نوٹ)جو کوئی بعد نماز داہنا ہاتھ سر پر رکھ کر اکیس بار یَا"قَوِیُّ"پڑھ کر دم کرلیا کرے ان شاءاﷲ اس کا حافظہ قوی ہوگا۔ خیال رہے کہ یہاں نااہل سے وہ لوگ مراد ہیں جو علم کی باریکیاں سمجھ نہ سکیں یہ لوگ علم پڑھ کر دنیا میں فساد ہی پھیلائیں گے جیسا کہ آج مشاہدہ ہورہا ہے۔

266 -[69]

وَعَنْ سُفْيَانَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لِكَعْبٍ: مَنْ أَرْبَابُ الْعِلْمِ؟ قَالَ: الَّذِي يَعْمَلُونَ بِمَا يَعْلَمُونَ. قَالَ: فَمَا أَخْرَجَ الْعِلْمَ مِنْ قُلُوبِ الْعُلَمَاءِ؟ قَالَ الطَّمَعُ. رَوَاهُ الدَّارِمِيُّ

روایت ہے حضرت سفیان سے ۱؎  کہ حضرت عمر ابن خطاب رضی اللہ عنہ نے حضرت کعب سے ۲؎  فرمایا کہ اہل علم کون لوگ ہیں فرمایا جو اپنے علم پر عمل کرتے ہیں فرمایا کہ علماء کے دل سے علم کس چیز نے نکال دیا فرمایا لالچ نے ۳؎ (دارمی)

۱؎   آپ کا نام سفیان ابن سعید ہے،قبیلہ ثور کے ہیں،کوفی ہیں،جلیل القدر تابعی ہیں،آئمہ مجتہدین اور قطب عالمین میں سے ہیں، ۹۹ھ ؁ میں پیدا ہوئے،  ۱۶۱ھ؁ میں بصرےٰ میں وفات پائی۔

۲؎  آپ کا لقب کعب احبار ہے،توریت کے بڑے عالم تھے،بنی اسرائیل کے سردار تھے،حضور کا زمانہ پایا مگر دیدار نہ ہوا،عہد فاروقی میں اسلام لائے،حضرت عمر،صہیب و عائشہ صدیقہ سے روایتیں لیں خلافت عثمانیہ میں  ۳۲ھ؁ میں مقام حمّص میں وفات پائی وہیں دفن ہوئے شاندار تابعی ہیں۔

۳؎  حضرت کعب احبار نے یہ دونوں باتیں غالبًا توریت شریف سے دیکھ کر بیان فرمائیں۔حضرت فاروق اعظم نے ہی پوچھا تھا کہ توریت میں کسے عالم کہا گیا ہے۔علم نکل جانے سےمراد ہے علم کے انوار کا نکل جانا طمّاعی عالم حق بیان نہیں کرسکتاجیسا آج دیکھا جارہا ہے۔

267 -[70]

وَعَن الْأَحْوَص بن حَكِيم عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى الله عَلَيْهِ سلم عَنِ الشَّرِّ فَقَالَ: «لَا تَسْأَلُونِي عَنِ الشَّرِّ وَسَلُونِي عَنِ الْخَيْرِ» يَقُولُهَا ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ:«أَلَا إِنَّ شَرَّ الشَّرِّ شِرَارُ الْعُلَمَاءِ وَإِنَّ خير الْخَيْر خِيَار الْعلمَاء» . رَوَاهُ الدَّارمِيّ

روایت ہے حضرت احوص ابن حکیم سے ۱؎  وہ اپنے والد سے راوی فرماتے ہیں کہ کسی نے نبی صلی اللہ  علیہ وسلم  سے برائی کی بابت پوچھا ۲؎  تو فرمایا کہ مجھ سے برائی کی بابت نہ پوچھو بھلائی کے متعلق پوچھو تین بار فرمایا۳؎ پھر فرمایا آگاہ رہو کہ بدترین شریر برے علماء ہیں اور اچھوں سے اچھے بہترین علماء ہیں ۴؎(دارمی)

۱؎   تابعی ہیں،حضرت انس،عبداﷲ ابن یسرسے ملاقات کی ہے،روایات میں ضعیف ہیں،ان کے والد حکیم ابن عمیرصحابی ہیں۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن