دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

259 -[62]

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَلْ تَدْرُونَ مَنْ أَجْوَدُ جُودًا؟» قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: «اللَّهُ تَعَالَى أَجْوَدُ جُودًا ثُمَّ أَنَا أَجْوَدُ بَنِي آدَمَ وَأَجْوَدُهُمْ مِنْ بَعْدِي رَجُلٌ عَلِمَ عِلْمًا فَنَشَرَهُ يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَمِيرًا وَحده أَو قَالَ أمة وَحده»

روایت ہے انس بن مالک سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ  علیہ وسلم  نے کیا تم جانتے ہو کہ بڑا سخی کون ہے عرض کیا اﷲ رسول جانیں ۱؎  فرمایا اﷲ تعالٰی بڑا جوّاد ہے ۲؎  پھر اولاد آدم میں مَیں بڑا سخی داتا ہوں۳؎ اور میرے بعد بڑا سخی وہ شخص ہے جو علم سیکھے پھر اسے پھیلائے۴؎ وہ قیامت میں اکیلا امیر یا فرمایا ایک جماعت ہو کر آئے گا ۵؎

۱؎ یہ صحابہ کا ادب ہے کہ نہ تو"لَا"کہا نہ" بلیٰ"کہ ہاں جانتے ہیں تاکہ حضور پر پیش قدمی نہ ہوجائے۔اس سے معلوم ہوا کہ حضور کو اﷲ سے ملا کر ذکر کرنا اور دونوں ہستیوں کے لیئے ایک ہی صیغہ لانا جائز ہے رب فرماتاہے:"اَغْنٰہُمُ اللہُ وَرَسُوۡلُہٗ" لہذا یہ کہہ سکتے ہیں اﷲ رسول علیم وخبیر ہیں۔اﷲ رسول نے غنی کردیا،اﷲ رسول بھلا کریں وغیرہ۔

۲؎  محاورۂ عرب میں عمومًا سخی اسے کہتے ہیں جو خود بھی کھائے اوروں کو بھی کھلائے۔جوّاد وہ جوخود نہ کھائے اوروں کو کھلائے اسی لیئے اﷲ تعالٰی کوسخی نہیں کہا جاتا ہے۔سخی کے مقابل بخیل ہے جو خودکھائے اوروں کو نہ کھلائے۔جوّاد کا مقابل مُمْسِكْہے جو نہ کھائے نہ کھانے دے۔اﷲ تعالٰی کی تمام دنیوی اخروی نعمتیں دنیا کے لیئے ہیں اس کے لیئے نہیں۔

۳؎  یہ ارشاد فخرًا نہیں شکرًا ہے حضور ساری خلقت سے بڑے سخی ہیں چونکہ انسان اشرف الخلق ہے اس لیئے اس کا ذکر فرمایا حضور جودِ الٰہی کے مظہر ہیں،رب کی ساری ظاہری و باطنی نعمتیں حضور کے ہاتھوں خلق کو ملتی ہیں۔خود فرماتے ہیں اﷲ دیتا ہے میں بانٹنے والا ہوں،اس حدیث میں اﷲ تعالٰی اور حضور کی سخاوتیں بغیر قید ذکر ہوئیں ہیں اور ظاہر ہے کہ سخی وہی ہوگا جو مالک بھی ہو لہذا حضور مالک کونین ہیں۔

۴؎   یہاں رتبہ کے بعدیت مراد ہے نہ کہ زمانہ کی،لہذا اس میں صحابہ کرام اور تاقیامت علماء داخل ہیں،یعنی میری سخاوت کے بعد عالم دین کا درجہ ہے کہ مال کی سخاوت سے علم کی سخاوت افضل ہے اور کیوں نہ ہو کہ حضور ابر رحمت ہیں،علمائے دین اس کا تالاب۔خیال رہے کہ علماء کی سخاوت میں علم کی قید ہے حضور کی سخاوت بے قید،علم پھیلانا خواہ درس تدریس کے ذریعہ ہویا تصنیف کے ذریعہ۔

۵؎ یعنی اس دن عالم دین امام ہوگا اور سارے عابد نمازی شہید وغیرہ اس کے ماتحت کیونکہ جس نے جو نیکی کی عالم کے بتانے سے کی یا ایک عالم کو سارے مسلمانوں کے برابر ثواب ملے گا سب کے حج جہاد وغیرہ میں اس کا حصہ ہوگا یہ مطلب ہے امت واحدہ ہونے کا،رب فرماتا ہے:"اِنَّ اِبْرٰہِیۡمَ کَانَ اُمَّۃً

260 -[63]

وَعَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْهُومَانِ لَا يَشْبَعَانِ: مَنْهُومٌ فِي الْعِلْمِ لَا يَشْبَعُ مِنْهُ وَمَنْهُومٌ فِي الدُّنْيَا لَا يَشْبَعُ مِنْهَا «. رَوَى الْبَيْهَقِيُّ الْأَحَادِيثَ الثَّلَاثَةَ فِي» شُعَبِ الْإِيمَانِ " وَقَالَ: قَالَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثِ أَبِي الدَّرْدَاءِ: هَذَا مَتْنٌ مَشْهُورٌ فِيمَا بَين النَّاس وَلَيْسَ لَهُ إِسْنَاد صَحِيح

روایت ہے انہی سے کہ نبی صلی اللہ  علیہ وسلم  نے فرمایا کہ دو حریص سیرنہیں ہوتے ایک علم کا حریص جو اس سے سیر نہیں ہوتا اور دنیا کا حریص اس سے سیرنہیں ہوتا ۱؎  یہ تینوں حدیثیں بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیں اور فرمایا کہ امام احمد نے ابوالدرداءکی حدیث کے بارے میں فرمایا کہ لوگوں میں اس کا متن مشہور ہے لیکن اس کی اسنادصحیح نہیں ۲؎

۱؎  حرص کے معنے ہیں ہمیشہ زیادتی کی خواہش،دنیاوی حرص بری ہے دینی حرص اچھی،عالم کو علم سے کبھی سیری نہیں ہوتی یہ اﷲ کی نعمت ہے،رب فرماتا ہے:"قُلۡ رَّبِّ زِدْنِیۡ عِلْمًا"دنیا دار دنیا سے سیرنہیں ہوتا،جیسے جَلَنْدَھْر کا بیمار پانی سے۔خیال رہے کہ یہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن