دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

بفضلہٖ تعالٰی دین و دنیا میں شادوآبادہیں جیساکہ تجربہ بتارہا ہے۔حدیث کا ذکرکرنا حفظ ہے اور یاد رکھنا بھول نہ جانا دعاء،بعض محدثین قرآن کی طرح حدیث بھی یادکرتے ہیں۔

۲؎  اس حدیث میں صراحتًا فرمایا گیا کہ محدث براہ راست حدیث پرعمل نہ کرے ورنہ دھوکاکھائے گا بلکہ مجتہد فقیہ پر پیش کرے اس کی تقلیدکرکے اس کے بتائے ہوئے مطالب پرعمل کرے۔فقیہ روحانی طبیب ہے اور محدث روحانی عطار(پنساری)۔عطّار اپنی دکان کی دوائیں حکیم سے پوچھ کر ہی استعمال کرتا ہے اسی لیئے قریبًا سارے محدثین مقلد ہیں۔اسی حدیث پر عامل ہیں اسی سے ان لوگوں کو عبرت پکڑنی چاہیئے جو چندہ ریشوں کے تراجم پڑھ کرتقلید سے منہ پھیرلیتے ہیں۔قرآن وحدیث کے سمندرمیں خودچھلانگ نہ لگاؤکسی امام کے جہاز میں بیٹھ کر پارکرو۔فقہ سے مراد وہ حدیث ہے جس سے شرعی احکام مستنبط ہوسکیں۔سرکار کا مقصد شریف یہ ہے کہ بہت دفعہ ایسا ہوگا کہ میری حدیث یاد کرنے والے مسائل استنباط نہ کرسکیں گے اورجنہیں حدیث پہنچے گی ان میں استنباط کی قدرت نہ ہوگی،لہذا محدث حدیث کو قید نہ کریں بلکہ فقہاء تک پہنچائیں۔خیال رہے کہ حدیث کا مبداء حضور کی ذات اقدس ہے اور منتہی فقیہ پر پہنچ کر ہی ختم ہوتا ہے۔

۳؎   اس جملہ کی دوتفسیریں ہیں۔ایک یہ کہ عَلےٰ بمعنی(ب)ہے،یعنی جس دل میں ان تین عملوں میں سے کوئی عمل آجائے تو اس دل میں خیانت،کینہ،حسد نہیں رہتا۔دوسرے یہ کہ عَلےٰ اپنے ہی معنے میں ہے یعنی مسلمان کی پہچان یہ ہے کہ ان تین کاموں میں کوتاہی نہیں کرتا۔پہلےمعنی زیادہ قوی ہیں یہ تین چیزیں دلی بیماریوں کی دوائیں ہیں۔

۴؎  کہ نیک اعمال نہ دنیا حاصل کرنے کے لئے کرے نہ جنت پانے اور دوزخ سے بچنے کے لیئے،محض رب کی رضا کے لیئے کرے،جب رب راضی ہوجائے سب کچھ حاصل ہے۔

۵؎  اس طرح کہ بقدر طاقت مسلمانوں کی مددکرے جو اپنے لیئے پسند نہ کرے ان کے لئے بھی پسند نہ کرے۔عقائد اور نیک اعمال میں ان کے ساتھ رہے،خلوت پر جلوت کو ترجیح دے،اسی لیئے اسلام نے جمعہ و عیدین وغیرہ میں جماعت فرض کی۔

۶؎ یعنی جماعت مسلمین کی دعا لوگوں کو گمراہی،شیطان کے فریب سے محفوظ رکھتی ہے،جماعت سے الگ رہنے والا ان کے دعا سےمحروم ہے۔معلوم ہوا کہ مسلمانوں کی دعا حفاظتی قلعہ ہے۔

229 -[32]

وَرَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ وَالدَّارِمِيُّ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ. إِلَّا أَنَّ التِّرْمِذِيّ وَأَبا دواد لَمْ يَذْكُرَا: «ثَلَاثٌ لَا يَغِلُّ عَلَيْهِنَّ» . إِلَى آخِره

احمد،ترمذی،ابوداؤد،ابن ماجہ اور دارمی نے زید ابن ثابت سے روایت کیا مگر ترمذی اور ابوداؤد نے "ثَلٰثُ لَا یَغُلُّ"الخ کا ذکر نہ کیا۔

 

230 -[33]

وَعَن ابْن مَسْعُودٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «نَضَّرَ اللَّهُ امْرَأً سَمِعَ مِنَّا شَيْئًا فَبَلَّغَهُ كَمَا سَمِعَهُ فَرُبَّ مُبَلَّغٍ أَوْعَى لَهُ مِنْ سَامِعٍ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ

231 -[34] وَرَوَاهُ الدَّارمِيّ عَن أبي الدَّرْدَاء

روایت ہے حضرت ابن مسعود سے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ اﷲ اسے ہرا بھرا رکھے جو ہم سے کچھ سنے ۱؎  پھر جیسا سنے ویسا ہی پہنچادے۲؎  کیونکہ بہت سے پہنچائے ہوئے سننے والے سے زیادہ سمجھدار ہوتے ہیں اسے ترمذی ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور دارمی نے ابودرداء سے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن