30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۳؎ مرقاۃ میں اس جگہ فرمایا کہ ان کتب احادیث میں کسی حدیث کا مطالعہ کرکے یہ کہناجائزہےکہ حضور صلی الله علیہ وسلم نے یہ فرمایا کیونکہ ان مصنفین پر بھی اعتماد ہے اور ان کتابوں پر بھی بھروسہ۔
۴؎ یعنی جس ترتیب سے صاحب مصابیح نے مسائل کی کتابیں اور ان کتابوں کے باب بیان کیئے ہیں،میں نے بھی اسی طرح بغیر تقدیم و تاخیر بیان کیئے اور کتابوں اور بابوں کے وہی عنوان رکھے جو انہوں نے رکھے تھے۔مثلًا "کتاب الطہارت"اس میں وضو کا،پھر غسل کا،اور پھر تیمم کا باب ہوگا۔
۵؎ یعنی اگرچہ بعض بابوں میں دو۲ ہی فصلیں ہوں گی مگر یہ بہت کم،اکثر تین ہی ہوں گی۔
۶؎ یعنی چوں کہ فن حدیث میں بخاری و مسلم کا درجہ بہت بلند ہے حتی کہ ان کو حدیث کا شیخین کہا جاتا ہے۔جیسے فقہ میں امام ابوحنیفہ وابویوسف کو،اورمنطق میں فارابی اوربوعلی سیناکو۔اس لیئے پہلی فصل میں میں ان بزرگوں کی روایتیں لاؤں گا اوراگرکسی حدیث کوشیخین کے علاوہ محدثین نےبھی نقل کیا ہو تو میں وہ حدیث صرف شیخین ہی کی طرف نسبت کروں گا۔مثلًا اگر کوئی حدیث بخاری اورترمذی کی ہے تو میں صرف بخاری کا نام لوں گا اور کہوں گا "رواہ البخاری"کہ ان کے ذکر کے ہوتے کسی کے ذکر کی ضرورت نہیں۔
الْمَذْكُورِينَ. وَثَالِثُهَا: مَا اشْتَمَلَ عَلَى مَعْنَى الْبَابِ مِنْ محلقات مُنَاسِبَةٍ مَعَ مُحَافَظَةٍ عَلَى الشَّرِيطَةِ،وَإِنْ كَانَ مَأْثُورًا عَنِ السَّلَفِ وَالْخَلَفِ. ثُمَّ إِنَّكَ إِنْ فَقَدْتَ حَدِيثًا فِي بَابٍ؛فَذَلِكَ عَنْ تَكْرِيرٍ أُسْقِطُهُ. وَإِنْ وَجَدْتَ آخَرَ بَعْضَهُ مَتْرُوكًا عَلَى اخْتِصَارِهِ،أَوْ مَضْمُومًا إِلَيْهِ تَمَامُهُ؛فَعَنْ دَاعِي اهْتِمَامٍ أَتْرُكُهُ وَأُلْحِقُهُ. وَإِنْ عَثَرْتَ عَلَى اخْتِلَافٍ فِي الْفَصْلَيْنِ مِنْ ذِكْرِ غَيْرِ الشَّيْخَيْنِ فِي الْأَوَّلِ،وَذِكْرِهِمَا فِي الثَّانِي؛فَاعْلَمْ أَنِّي بَعْدَ تتبعي كتابي «الْجمع بَين الصحيحن» لِلْحُمَيْدِيِّ،
ترجمہ:
احادیث جوان کے علاوہ دوسرے مذکورہ اماموں نے روایت کیا ۱؎تیسری فصل میں وہ مناسب ملحقہ حدیثیں جو باب کے معنی پرشامل ہیں شرائط کی رعایت کرتے ہوئے ۲؎ اگرچہ متقدمین و متاخرین سے منقول ہوں ۳؎ پھر اگر تم کسی باب میں مصابیح کی کوئی حدیث نہ پاؤ تو وہ تکرار کی وجہ سے ہوگا جسے میں نکال دوں گا۴؎اور اگر تم دوسری حدیث کو ایسا پاؤ کہ جس کا بعض حصہ اختصارًا چھوڑ دیا گیا ہے یا اس کا تتمہ شامل کردیا گیا ہے تو یہ کسی اہتمام کے باعث ہوگا کہ کچھ چھوڑدو ں گا کچھ ملادوں گا۵؎ اور اگر تم دو فصلوں میں کسی اختلاف پر مطلع ہو مثلًا یوں کہ پہلی فصل میں غیر شیخین کی اور دوسری میں شیخین کی حدیث مذکور ہو۶؎ تو جان لینا یہ اس لئے ہے کہ میں نے حمیدی کی اور جامع اصول کی کتابیں جو شیخین کی
تشریح:
۱؎ جیسے ابوداؤد،ترمذی،نسائی،ابن ماجہ وغیرہ دوسری فصل میں ان کی احادیث ذکرکی جائینگی۔
۲؎ یعنی ہر باب کی دوفصلوں میں مصابیح کی احادیث ہوں گی اورتیسری فصل صاحب مشکوٰۃ کی طرف سے زیادہ کی جائینگی،اوراس میں جوحدیثیں بیان ہوں گی ان میں انہی باتوں کالحاظ ہوگا کہ اولًاحدیث کےراوی کانام،پھر آخر میں کتاب کا حوالہ۔
۳؎ یعنی میں نے اپنی تیسری فصل میں یہ التزام کیا کہ حدیث مرفوع ہی لاؤں بلکہ قول صحابہ و تابعین اور ان کے افعال کریمہ کی روایت بھی نقل کرونگاکیونکہ اصطلاح محدثین میں اسےبھی حدیث کہتے ہیں۔سلف کے معنی ہیں گزرے ہوئے لوگ یعنی متقدمین،خلف کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع