دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

۲؎  خیال رہے کہ نسخ کی چار صورتیں ہیں:قرآن کا قرآن سے نسخ،جیسے کفار پر نرمی کی آیتیں آیات جہاد سے منسوخ ہیں،حدیث کا حدیث سے نسخ جیسے زیارۃ قبور ازروئے حدیث پہلے منع تھی پھر حدیث ہی نے اس کو جائز کیا،فرماتے ہیں" اَ لَافَزُوْرُوْھَا" قرآن کا نسخ حدیث سے،جیسے سجدہ تحیت حدیث کا نسخ قرآن سے،جیسے بیت المقدس کا قبلہ ہونا حدیث سے تھا اس کا نسخ قرآن سے ہوا کہ رب نے فرمایا:"وُجُوۡہَکُمْ شَطْرَہٗ"۔اس کی پوری تحقیق ہماری"تفسیرنعیمی"پارہ سوم میں دیکھو۔

196 -[57]

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ أَحَادِيثَنَا يَنْسَخُ بَعْضهَا بَعْضًا كنسخ الْقُرْآن»

اور روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ  علیہ  وسلم نے کہ ہماری بعض حدیثیں بعض کو قرآن کی طرف منسوخ کرتی ہیں ۱؎

۱؎ یعنی جیسے آیات کی ناسخ ہیں ایسے ہیں بعض احادیث بعض کی۔خیال رہے کہ نسخ کے معنے ہیں بیان علت نہ کہ تبدیلی یعنی ناسخ یہ بیان کرتا ہے کہ منسوخ حکم کی مدت آج تک تھی جیسے طبیب کا اپنا نسخہ بدلنا۔

197 -[58]

وَعَن أبي ثَعْلَبَة الْخُشَنِي قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ فَرَضَ فَرَائِضَ فَلَا تُضَيِّعُوهَا وَحَرَّمَ حُرُمَاتٍ فَلَا تَنْتَهِكُوهَا وَحَدَّ حُدُودًا فَلَا تَعْتَدُوهَا وَسَكَتَ عَنْ أَشْيَاءَ مِنْ غَيْرِ نِسْيَانٍ فَلَا تَبْحَثُوا عَنْهَا» . رَوَى الْأَحَادِيثَ الثَّلَاثَةَ الدَّارَقُطْنِيُّ

روایت ہے حضرت ابی ثعلبہ خشنی سے ۱؎  فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ  علیہ  وسلم نے کہ اﷲ نے کچھ فرائض لازم فرمائے انہیں ضائع نہ کرو ۲؎  کچھ محرمات حرام کیے ان کی حرمت نہ توڑو ۳؎  کچھ حدیں مقرر کیں ان سے آگے نہ بڑھو ۴؎  کچھ چیزوں سے (بغیربھولے)خاموشی کی ان سے بحث نہ کرو۵؎  ان تینوں حدیثوں کو دارقطنی نے روایت کیا۔

۱؎   آپ کا نام جرثوم ابن ناشر ہے،قبیلۂ بنی قزاعہ کے خاندان خشن سے متعلق ہیں،آپ جلیل القدر صحابی ہیں،بیعت الرضوان میں حاضر تھے۔آپ کی وجہ سے آپ کی قوم اسلام،لائی شام میں قیام فرمایا،۷۵ھ؁ میں وفات پائی آپ سے چالیس احادیث مروی ہیں۔

۲؎ یعنی فرض اعمال قرآن سے ثابت ہوں یا حدیث سے ان پر ضرور پابندی کرو،نیز اخلاص سے ادا کرو۔خیال رہے کہ فرض وہ ہے جس کا ثبوت بھی یقینی ہو اور طلب بھی یقینی اس کا تارک فاسق ہے اور منکر کافر۔

۳؎ اس طرح کہ حرام کے قریب بھی نہ جاؤ کرنا تو کجا۔

۴؎ یعنی حلال و حرام کی حدوں کو نہ توڑو،نمازیں پانچ فرض ہیں۔چار یا چھ نہ مانو،زکوۃ مال کا(۴۰)چالیسواں حصہ فرض ہے،کم و بیش پر عقیدہ مت رکھو،چار عورتوں تک کا نکاح جائز پانچویں کو حلال چوتھی کو حرام نہ سمجھیں وغیرہ۔

۵؎ یعنی بعض چیزوں کی حلت و حرمت صراحتًا قرآن یا حدیث میں مذکور نہیں ان کی بحث میں نہ پڑو وہ مباح ہیں عمل کیے جاؤ ان کے بارے میں رب فرماتا ہے:"عَفِیَ اﷲُ عَنْہَا"حضور فرماتے ہیں جس سے خاموشی ہو وہ معاف ہے جیسا کہ"کتاب الاطعمہ"میں آئیگا۔(ازمرقاۃ وغیرہ)


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن