دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

کسی تاویل کی ضرورت نہیں،یہ بھی معلوم ہوا کہ حضو کی نیند غفلت نہیں پیدا کرتی اسی لیئے سونے سے آپ کا وضو نہیں جاتا اور آپ کی خواب وحی الٰہی ہے،فرشتہ نے سلا کر یہ گفتگو اسی لیئے کی تاکہ پتہ لگے اور لوگ حضور کی خواب پر ایمان لائیں۔

۳؎  یعنی فرشتے کی اس گفتگو کا مجھ پر یہ اثر ہوا کہ میں سوگیا جیسے ماں کی لوری سے بچے کو نیند آتی ہے یا بعض چیزوں کو دیکھنے سے غشی طاری ہوجاتی ہے۔

۴؎  یعنی منادی کی بات مان لینے سے تین فائدے ہوئے:گھر کی سیر،نعمتیں کھانا،بادشاہ کی خوشنودی،یہ ساری بہار اس منادی کے دم سے ہے۔

 ۵؎ یعنی نہ ماننے والے کا دین بھی تباہ،دنیا برباد،کھانے سے محرومی رہی،بادشاہ کی مخالفت گلے پڑی۔

 ۶؎  اس سے چند مسئلے معلوم ہوئے:ایک یہ کہ اﷲ کو سید کہہ سکتے ہیں بمعنی مالک،مولیٰ۔دوسرے یہ کہ کوئی شخص صرف اعمال سے خدا کو راضی نہیں کرسکتا جب تک کہ حضور کی غلامی نہ کرے۔تیسرے یہ کہ صرف اسلام ہی ذریعہ نجات ہے۔بعض جاہلوں نے کہا ہے کہ جس دین میں رہ کر نیکیاں کرلی جائیں نجات ہوجائے گی،وہ اس حدیث کے بھی خلاف ہے اور قرآن کے بھی،رب تعالٰی فرماتا ہے:"وَمَنۡ یَّبْتَغِ غَیۡرَ الۡاِسْلٰمِ دِیۡنًا فَلَنۡ یُّقْبَلَ مِنْہُ "کیونکہ اس حدیث میں جنت کو اسلام میں دکھایا گیا ہے۔

162 -[23]  

وَعَن أبي رَافع وَغَيره رَفعه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ مُتَّكِئًا عَلَى أَرِيكَتِهِ يَأْتِيهِ أَمر مِمَّا أَمَرْتُ بِهِ أَوْ نَهَيْتُ عَنْهُ فَيَقُولُ لَا أَدْرِي مَا وَجَدْنَا فِي كِتَابِ اللَّهِ اتَّبَعْنَاهُ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَ ابْنُ مَاجَهْ وَالْبَيْهَقِيّ فِي دَلَائِل النُّبُوَّة. وَقَالَ التِّرْمِذِيّ حسن صَحِيح

روایت ہے حضرت ابو رافع سے ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ تم میں سے کسی کو مسہری پر تکیہ لگائے نہ پاؤں۲؎ کہ اس کے پاس میرے احکام میں سے جس کا میں نے حکم دیا جس سے میں نے منع کیا کوئی حکم پہنچے اور وہ کہہ دے کہ ہم نہیں جانتے جو قرآن شریف میں پائیں گے ہم تو اس کی پیروی کریں گے۳؎   اس حدیث کو احمد و ابوداؤد ترمذی و ابن ماجہ نے روایت کیا اور بیہقی نے دلائل نبوت میں۔

۱؎   آپ کا نام ابراہیم یا اسلم ہے،آپ حضور کے آزاد کردہ غلام ہیں،آپ نسلًاقبطی ہیں،حضرت عباس کی ملک میں تھے،انہوں نے بطور نذرانہ حضور کی ملک میں دے دیا۔جب حضرت عباس اسلام لائے تو انہوں نے ہی حضور کو آپ کے اسلام کی خبر دی،حضور نے اس خوشی میں ان کو آزاد کردیا۔آپ سوائے جنگ بدر کے باقی تمام غزووں میں حضور کے ساتھ رہے،خلافت مرتضوی میں وفات پائی رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔(مرقاۃ واشعۃ اللمعات)

۲؎  سبحان اﷲ!یہ ہے میرے محبوب کی قوت نظر،انکار حدیث کےموقعوں پر یہ دو کلمے ہمیشہ فرمائے جاتے ہیں کیونکہ قرآنی فرقہ کا موجد عبداﷲ چکرالوی ہے،جو چکرالہ ضلع میانوالی پنجاب میں پیدا ہوا،یہ بہت مالدار اورلنگڑا تھا۔مُتَکِّیًا فرماکر اس کےلنگڑا ہونے کی طرف اور"اَرِیْکَۃْ"فرماکر اس کی مالداری کی طرف اشارہ کردیا گیا،یا یہ مطلب ہے کہ اس فرقہ کا موجد آرام طلب ہوگا،گھر میں رہے گا،علم دین حاصل کرنے کے لیئے سفر نہ کرے گا،صرف قرآن کے ترجمے دیکھ کر یہ کہے گا۔چنانچہ عبداﷲ!چکرالوی اور اس کی ساری ذرّیّت کا یہی حال ہے غرض کہ یہاں یا ظاہری عیوب کا ذکر ہے یا باطنی کا۔

۳؎ نہیں جانتے کا مقصد ہے نہیں مانتے یعنی ہم قرآن کے سوا حدیث وغیرہ کے قائل نہیں،قرآن میں سب کچھ ہے پھرحدیث کی کیا ضرورت ہے۔عبداﷲ چکرالوی اور اس کی ذرّیّت کے یہی الفاظ ہوتے ہیں۔سبحان اﷲ! "مَا وَجَدْنَا" فرماکرکیسا نفیس اشارہ فرمایا کہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن