دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

کرو،قرآن کتاب ہے حضور علیہ السلام چراغ اور چراغ کے بغیر کتاب پڑھی نہیں جاتی۔حضور علیہ السلام کے بغیر قرآن سمجھا نہیں جاتا،ہر آیت حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر کی حاجتمند ہے ورنہ ہمیں کیا خبر کہ اَقِیمُوْا کے کیا معنی اور صلوٰۃ و زکوۃ کسے کہتے ہیں۔

۲؎ اﷲ کی رسی قرآن کریم ہے جو ہم نیچوں کو غارسے نکال کر اوپر پہنچانے آئی۔لیکن اس مضبوط رسی سے فائدہ وہی اٹھائے گا جو حضور صلی الله علیہ وسلم کے ذریعہ اسے پکڑے گا۔اس رسی کے لانے والے بھی حضور ہیں،پھر ہمیں پکڑانے والےبھی حضور،پھرپکڑنے کےبعدچھوٹ جانے سےبچانے والےبھی حضور،کہ حضور کےذریعہ مخلوق کو قرآن ملا،حضور ہی کےسمجھائے قرآن سمجھاگیا۔حضورہی کی نگاہ کرم سے ان شاءالله مرتے دم تک اس پر عمل کیا اور انہیں کےکرم سے مرتے وقت بفضلہ کلمہ نصیب ہوگا۔جو حدیث کا انکاری ہے وہ صرف دو رکعت نمازپڑھ کریا ایک بار ایسی زکوۃ دےکر دکھادےجس میں حدیث کی مدد نہ ہو۔غرض کہ نماز وزکوۃ وغیرہ سنائی قرآن نے،سکھائی حضور نے،قرآن روحانی کھاناہے،حدیث اس کا پانی،پانی کے بغیرنہ کھانا تیار ہو نہ کھایا جاسکے۔

۳؎ یعنی فن حدیث میں بہت کتب لکھی گئیں،مگر کتاب مصابیح تمام کتب کی جامع کتاب ہے،اس کے مصنف حسین ابن مسعود ہیں۔آپ کی کنیت ابومحمدہے،لقب فراءکیونکہ پوستین کی تجارت کرتے تھے(فراءنحوی اور ہیں)ہرات وسرخس کے درمیان ایک بستی ہے بغو۔وہاں کے رہنے والےتھے لہذا بغوی کہلاتے ہیں۔خواب میں نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ تونے میری سنت زندہ کی اﷲتجھے زندہ رکھے،لہذا خطاب ہوامحی السنہ۔شافعی المذہب ہیں،بڑےمتقی،عالم،زاہد،تارک الدنیابزرگ تھے،ہمیشہ روکھی روٹی،یا زیتون یاکشمش سے روٹی کھائی،اسی برس سے زیادہ عمر پا کر    ۵۱۶؁ھ مقام کرد میں وفات پائی،اپنے استاذ قاضی حسین کے پہلو میں دفن ہوئے۔آپ نے"مصابیح شرح السنۃ"،"تفسیرمعالم التنزیل"،"کتاب التہذیب"،"فتاویٰ بغوی"وغیرہ کتب تصنیف فرمائیں۔خیال رہے کہ مصابیح میں چار ہزار چارسوچونتیس حدیثیں تھیں صاحب مشکوٰۃ نے ایک ہزار پانچسو گیارہ احادیث کا اضافہ کیا لہذامشکوٰۃ شریف میں پانچ ہزار نو سو پینتالیس احادیث ہیں۔(ازمرقاۃ)

فِي بَابِهِ،وَأَضْبَطَ لِشَوَارِدِ الْأَحَادِيثِ وَأَوَابِدِهَا. وَلَمَّا سلك - رَضِي الله عَنهُ - طَرِيق الِاخْتِصَارَ،وَحَذَفَ الْأَسَانِيدَ؛تَكَلَّمَ فِيهِ بَعْضُ النُّقَّادِ،وَإِنْ كَانَ نَقْلُهُ - وَإِنَّهُ مِنَ الثِّقَاتِ - كَالْإِسْنَادِ،لَكِنْ لَيْسَ مَا فِيهِ أَعْلَامٌ كالأغفال،فاستخرت الله تَعَالَى،

ترجمہ:

اورشوارد اوابدحدیثوں کی محافظ تھی ۱؎  چونکہ مصنّف نے طریقۂ اختصار اختیارکیا۲؎ اور اسنادوں کوچھوڑدیا،اس بارے میں بعض ناقدین نے چہ میگوئیاں کیں۳؎  اگرچہ مصنف کا نقل فرمادینا ہی اسناد کی مثل ہے۴؎ کیونکہ وہ معتبر ہیں مگر نشانیوں والا راستہ بے نشان راہ کی طرح نہیں۵؎  اس لیے میں نے اﷲ سے خیر اور توفیق

تشریح:

۱؎ شوارد شاردہ کی جمع بمعنی نافرہ(بھڑکاہواجانور)یعنی وہ حدیثیں جو لوگوں کے ذہنوں سے قریبًا جاچکی تھیں،لوگ انہیں قریبًا بھول چکے تھے۔جیسےبھڑکا ہوا جانور اپنی جگہ سے بھاگ جاتا ہے۔اوابد آبدہ کی جمع ہے بمعنی وحشی جانور جو انسان سے نفرت کرے یعنی وہ احادیث جن کے مضامین فہم سے بالاتر ہیں سمجھ میں نہیں آتے جیسے وحشی جانور قبضہ میں نہیں ہوتایعنی مصابیح ان احادیث کی جامع ہے جنہیں لوگ بھول چکے تھے یا ان کی تخریج یا مضامین سے قریبًامایوس ہوچکے تھے۔

۲؎  اسی طرح کہ نہ تو احادیث کی اسناد میں بیان کیں نہ ان کا مخرج کہ کس کتاب کی یہ حدیث ہے۔خیال رہے کہ اسناد حدیث مجتہدین کو مفید ہےجس سے وہ حضرات حدیث کا مرتبہ،ناسخ منسوخ ہونا،تعارض کے وقت کسی کا رائج ہونا،کسی حدیث کامثبت استحباب

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن