دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

۳؎  یعنی جن چیزوں کی تمہیں ضرورت ہے اور جن کا سوال تم سے قبر و حشر میں ہوگاان کے حاصل کرنے کی کوشش کرو،مسئلہ تقدیر میں بحث کرنے کے تم مکلف نہیں،نہ تم سے اس کا سوال ہوگا۔

۴؎  یہود و نصاریٰ کی بعض جماعتیں یا دیگر انبیاء کی امتیں جو مسئلۂ قضاء قدر میں کج بحثیاں کرکے ایمان کھو بیٹھے اور عذاب الٰہی آگیا۔

۵؎   اس سے معلوم ہوا کہ مسئلۂ تقدیر میں بےسمجھے بوجھے کج بحثیاں کرنا اور عوام کے دل میں اس کے متعلق شبہات پیدا کرنا حرام ہے،ایسے ہی ناسمجھ لوگوں کا اس میں زیادہ غور و فکر کرنا بھی منع،لیکن اس مسئلے کی حقانیت پر دلائل قائم کرنا،معترضین کے شبہات دور کرنا منازعت نہیں بلکہ تبلیغ ہے،مگر یہ علماء کا کام ہے عوام کا نہیں،لہذا علم کلام میں مسئلۂ تقدیر کی بحث اس زد میں نہیں آتی۔

99 -[21]  

وروى ابْن مَاجَه فِي الْقدر نَحْوَهُ عَنْ عَمْرٍو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ

اس کی مثل ابن ماجہ نے عمرو ابن شعیب سے انہوں نے اپنے والد سے انہوں نے ان کے دادا سے روایت کیا ۱؎

۱؎ خیال رہے کہ ان کی اسناد میں اِرْسَال ہے کیونکہ ان کا نسب یہ ہے،عمرو ابن شعیب ابن محمد ابن عبداﷲ ابن عَمرو ابن عاص۔عبداﷲ ابن عمرو صحابی ہیں،شعیب نے ان سے ملاقات نہیں کی،جَدِّہ کی ضمیر شعیب کی طرف لوٹتی ہے،بعض نے فرمایا کہ اس میں ارسال نہیں ہے،اور شعیب نے اپنے دادا عمر ابن عاص سے ملاقات کی ہے۔

100 -[22]  

وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ اللَّهَ خَلَقَ آدَمَ مِنْ قَبْضَةٍ قَبَضَهَا مِنْ جَمِيعِ الْأَرْضِ فَجَاءَ بَنُو آدَمَ عَلَى قَدْرِ الْأَرْضِ مِنْهُمُ الْأَحْمَرُ وَالْأَبْيَضُوَالْأَسْوَدُ وَبَيْنَ ذَلِكَ وَالسَّهْلُ وَالْحَزْنُ وَالْخَبِيثُ وَالطَّيِّبُ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت ابوموسیٰ سے فرماتےہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اﷲ تعالٰی نے آدم علیہ السلام کو ایک مٹھی سے پیدا کیا جو تمام روئے زمین سے لی گئی ۱؎  لہذا اولاد آدم زمین کے اندازے پر آئی۲؎  ان میں سرخ سفید اور کالے اور درمیانے ۳؎  اور نرم وسخت پلید و پاک ہیں۴؎  اسے احمدوترمذی اور ابوداؤد نے روایت کیا۔

۱؎   اس طر ح کہ حضرت عزرائیل علیہ السلام نے ہرقسم کی زمین سے تھوڑی تھوڑی مٹی حاصل کی اور اس کو ہر قسم کے پانی میں گوندھا چونکہ حضرت عزرائیل نے ہی یہ مٹی اٹھا ئی تھی،اس لیے جان نکالنے کا کام بھی انہیں کے سپرد کیا،تاکہ زمین کی امانت وہی واپس کریں۔ا س سے معلوم ہوا کہ رب تعالٰی کے بندوں کے کام رب کی طرف منسوب ہوتے ہیں،دیکھو مٹی جمع کرنے والے حضرت ملک الموت ہیں مگر فرمایا گیا رب تعالٰی نے جمع فرمائی۔اس کی پوری تحقیق ہماری"تفسیرنعیمی"میں دیکھئے۔

۲؎  یعنی چونکہ مٹیاں مختلف تھیں لہذا انسانوں کی صورتیں اورسیرتیں بھی مختلف ہوئیں جیساکہ اگلے مضمون سے ظاہر ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ تمام انسانوں کے اجزائے اصلیہ آدم علیہ السلام میں موجود تھے،جیسے تمام کی روحیں آپ کی پشت میں تھیں،انبیائے کرام کے اصلی اجزاء نورانی تھے دوسروں کے ظلمانی،حضور علیہ الصلوۃ والسلام کو نوراﷲ اس واسطے کہا جاتا ہے کہ آپ کی روح بھی نور ہے اورجسم بھی نورانی،ورنہ صرف روح تو سب کی نور ہے۔

۳؎  یعنی سانولے یا سفیدی سرخی سے مخلوط یعنی جن کی خلقت میں سفید مٹی کے اجزاء غالب آگئے وہ سفید ہوگئے،کالی مٹی کے اجزاء جن میں غالب آئے وہ کالے،جہاں دونوں برابر رہے وہ سانولے یا سرخ سفید۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن