دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

"لَآاِلٰہَ اِلَّااﷲُ"کے معنی ہیں:"لَامَعْبُوْدَ اِلَّا اﷲ"یا"لَامَقْصُوْدَ اِلَّااﷲ"مگر ارباب شہود کہتے ہیں:"لَا مَوْجُوْدَ اِلَّااﷲُ"۔ غرض کہ جیسا کلمہ پڑھنے والا ویسے اس کے معنی،کلمہ ایک ہے مگر زبانیں مختلف  اس لیئے تاثیریں جداگانہ

وَلِرَفْعِ الدَّرَجَاتِ كَفِيلَةً،وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ،الَّذِي بَعثه وطرق الْإِيمَانِ قَدْ عَفَتْ آثَارُهَا،وَخَبَتْ أَنْوَارُهَا،وَوَهَنَتْ أَرْكَانهَا،

ترجمہ:

 کی ضامن ہو ۱؎ اور گواہی دیتا ہوں کہ یقینًا محمدصلی الله علیہ وسلم اﷲ کے بندے اور اُس کے رسول ہیں ۲؎جنہیں اﷲ تعالٰی نے جب بھیجا،جب کہ ایمان کے راستوں کی نشانیاں مٹ چکی تھیں۳؎  اور اُن کی روشنیاں بجھ گئی تھیں۴؎  اور ان کے کنارے کمزور

تشریح:

۱؎ یعنی منافقوں کی سی گواہی نہیں دیتا جو زیادتی  کفر کا سبب ہو،بلکہ اخلاص و صدق سے گواہی دیتا ہوں جس سے کافر مؤمن ہوجاتا ہے اور مؤمن عارف بن کر بلند درجے پاجاتا ہے۔

۲؎ حضورصلی الله علیہ وسلم الله کےبندے اوررسول اوررسول(پیغمبر)بھی ہیں اور ساری مخلوق کےرسول بھی،یعنی اﷲ کے پیغام لانے والے،مخلوق کو پیغام پہنچانے والے،رب سے لینے والے،مخلوق کو دینے والے،لہذا یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ اﷲ کے رسول اور یہ بھی کہ ہمارے رسول۔پھر حضور کفار کو عذاب کا پیغام دیتے ہیں،مؤمن وں کو ثواب کا،عاشقوں کو وصال کا،غرض حضور کی رسالت مختلف ہے۔نبی اور رسول کبھی ہم معنی ہوتے ہیں کبھی مختلف کہ نبی عام رسول خاص۔

۳؎ کیوں کہ عرب میں اسماعیل علیہ السلام کےبعدکوئی نبی تشریف نہ لائے تھے۔اس چار ہزار سال کے عرصہ میں حضرت اسمعیل علیہ السلام کی تعلیم لوگ بھول چکے تھے۔خیال رہے کہ عرب میں اور اولاد اسماعیل میں ہمارے حضور کے سوا کوئی نبی نہ آئے کہ جس آسمان پرسورج ہے اس پرکوئی تارا نہیں۔

۴؎  اس طرح کہ بنی اسرائیل جو دیگر ممالک میں جلوہ گر ہوئے ان کی ہلکی روشنیاں عرب میں پہنچیں مگر عیسیٰ علیہ السلام کے بعدوہ بھی گل ہوکر رہ گئیں کہ انجیل مسخ کردی گئی،راہبوں پادریوں نے ان کی تعلیم بدل دی۔اگر کچھ بچے کھچے اصلی عیسائی تھے بھی تو وہ غاروں پہاڑوں میں روپوش ہوگئے۔اب دنیا میں اندھیرا ہی رہ گیا،اسی دورکو جاہلیت کا دور کہا جاتا ہے۔

وَجَهل مَكَانهَا،فشيد صلوَات الله وسلامة عَلَيْهِ من معالمها مَا عَفا،وشفى من الغليل فِي تَأْيِيدِ كَلِمَةِ التَّوْحِيدِ مَنْ كَانَ عَلَى شفى،وأوضح سَبِيل الهادية لِمَنْ أَرَادَ أَنْ يَسْلُكَهَا،وَأَظْهَرَ كُنُوزَ السَّعَادَةِ لِمَنْ قَصَدَ أَنْ يَمْلِكَهَا.

ترجمہ:

اور انکی جگہیں نامعلوم ہوچکی تھیں ۱؎حضور پر اﷲ کی رحمتیں اور سلام ہوں ۲؎کہ آپ نے اسلام کے مٹے ہوئے نشان اونچے کردیئے،اور کلمۂ توحید کو تقویت دے کر ان بیماروں کو شفادے دی جو کنارہ پر تھے،۳؎ اور راہِ ہدایت کا راستہ اُن کے لیے صاف فرمادیا جو اس پر چلنا چاہے،اور خوش نصیبی کے خزانے اس کے لیے ظاہر فرمادیئے جو اُن کا مالک ہونا چاہے۴؎

تشریح:

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن