دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Minhaj ul Aabideen | منہاج العابدین

ولیوں کا اندازِ شکر

book_icon
منہاج العابدین
            

ولیوں کا اندازِ شکر

تمہیں جب بھی اس کے شکر میں غفلت، سستی یا لغزش ہوجائے تو جلدی سے لوٹ آؤ، مجاہدہ کرو، گریہ وزاری کرو اور وسیلہ تلاش کرتے ہوئے عرض کرو : ”اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! اے میرے مولا!جس طرح مستحق نہ ہونے کے باجود تو نے مجھ پر اپنے فضل سے احسان فرمایا تھا اُسی طرح مستحق نہ ہونے کے باوجود اب بھی اپنے فضل سے احسان کو پورا فرما ۔ “اور تم اپنے ربّ عَزَّ وَجَلَّ کو اُس کے اُن ولیوں کی طرح پکارو جنہوں نے ہدایت کا تاج پایااور معرفت کی حلاوت چکھی تواپنی جانوں کے متعلق دھتکارواہانت کی تپش، گمراہی اور دوری کی وحشت اورزوال ومعزولی کی کڑواہٹ سے خوف زدہ رہتےہیں ۔ وہ اس کے دروازے پرمدد طلب کرتے ہوئےگریہ وزاری کرتے ہیں ، اُس کی طرف گڑگڑاتے ہوئے اپنے ہاتھ پھیلاتے ہیں اور خلوتوں میں دھاڑیں مار مار کرپکارتے ہیں : رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ هَدَیْتَنَا وَ هَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةًۚ-اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ(۸) (پ۳، اٰل عمرٰن : ۸) ترجمۂ کنز الایمان : اے رب ہمارےدل ٹیڑھے نہ کر بعداس کے کہ تو نے ہمیں ہدایت دی اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا کر بے شک تو ہے بڑا دینے والا ۔ میں کہتا ہوں : اس دعا کا مفہوم یہ ہے کہ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! ہم نے تیری طرف سے ایک نعمت پائی تو دوسری نعمت کے امیدواربن گئے کیونکہ تو بہت زیادہ عطا فرمانے والا ہے پس جیسے تونے ابتدامیں ہم پرکمال انعام فرمایااب انتہا میں بھی اُسے پورا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن