دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Minhaj ul Aabideen | منہاج العابدین

جلال وعظمت، انعامات اور عیوب وآفات

book_icon
منہاج العابدین
            
خسارہ ہے ۔ جس خصلت کی اتنی بڑی قیمت ہو اور ساتھ میں خطرات بھی موجود ہوں تو پھر ضروری ہے کہ اس خصلت کو ختم کرنے والی ہر چیز سے بچا جائے ۔ ایسی باریکیوں پر عقلمندوں ہی کی نگاہ پڑتی ہے ، وہ پہلے اِن اَسرار کو پہچاننے کا اہتمام کرتے ہیں اور بعد میں اُس کی رِعایت وحفاظت کا خیال رکھتے ہیں ، اُن کی نگاہ اعمال کی ظاہری کثرت پر نہیں ہوتی، وہ کہتے ہیں کہ ’’حیثیت تو خلاصہ ونچوڑکی ہے کثرت کی نہیں ۔ ‘‘اور یہ بھی کہتے ہیں : ایک ہِیرا ہزار کوڑیوں سے بہتر ہے ۔ اس کے برعکس اس معاملے میں کم علم لوگوں کی نگاہ قاصر ہے، وہ ان معانی اور دلوں میں چھپے عیوب سے بے خبر ہیں اور رکوع وسجود میں مشغول ہو کر اور خود کو کھانے پینے وغیرہ سے روک کر اپنی جانوں کو تھکا دیتے ہیں ، انہیں تعداد اور کثرت نے دھوکے میں ڈال رکھا ہے اور وہ اعمال کے مغزونچوڑ پر نظر نہیں رکھتے ، ایسے اخروٹوں کی کثرت کا کیا فائدہ جن میں گودا نہ ہو ؟اور ایسے مکانوں کو بلند کرنے میں کیا نفع جن کی بنیادیں مضبوط نہ ہوں ۔ ان حقائق کواصحابِ کشف علما ہی جان سکتے ہیں اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہی توفیق عطا فرمانے والا ہے ۔

جلال وعظمت، انعامات اور عیوب وآفات

چھٹی گھاٹی میں تیسرا اہم معاملہ خطرے کا بڑا ہونا ہے، اس کے کئی پہلو ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ تمہارا معبود ایسا بادشاہ ہے جس کی بادشاہت وعظمت کی کوئی انتہا نہیں اور اس کی تم پر لاتعداد وبے شمار نعمتیں ہیں اور دوسری طرف تمہارا بدن ہے جو کثیر عیبوں اور بہت سی آفات سے بھرا پڑا ہے جبکہ معاملہ خطرناک ہے کہ اگر نفس

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن