دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Minhaj ul Aabideen | منہاج العابدین

رزق میں توکل کی پہلی وجہ

book_icon
منہاج العابدین
            
کےمعاملے میں تم پر ہر حال میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ پر توکل کرنالازم ہے اور یہ درج ذیل دو وجہوں سے ضروری ہے ۔

رزق میں توکل کی پہلی وجہ

رزق کے معاملے میں توکل اس لیے ضروری ہے تاکہ تمہیں عبادت کے لیے فراغت میسر ہو اور تم حقیقی معنیٰ میں عبادت کر سکوکیونکہ جو توکل نہیں کرتا وہ کسی حاجت، رزق یا پھر کسی مصلحت کی وجہ سے عبادتِ الٰہی سے غافل ہو کر کہیں اور مصروف رہتا ہے، کبھی تو رزق کی طلب اور کمائی وغیرہ میں ظاہری بدن کی مصروفیت جیسا کہ دنیا میں رغبت رکھنے والے عام لوگوں کا معاملہ ہے یا پھر حصولِ رزق کی خاطرمختلف خیالوں اورارادوں کی باطنی مصروفیت جیسا کہ رزق کے لیے کوشاں لوگوں کا حال ہے جبکہ عبادت کا حق ادا کرنے کے لیے بدن اور دل دونوں کا فارغ ہونا ضروری ہےاور فراغت توکل کرنے والوں ہی کو نصیب ہوتی ہے بلکہ میں کہتا ہوں : کمزور یقین والے کا دل تب ہی مطمئن ہوتا ہے جب اُسے کچھ حاصل ہوجائے اور ایسا شخص دنیا وآخرت کا کوئی بڑا کام پورا نہیں کرپاتا ۔

کام پورا کرنے والے لوگ

میں نے بارہا اپنے شیخ حضرت سیِّدُناابو محمد رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ کو فرماتے سنا کہ ’’ دنیا میں دو ہی آدمیوں کا کام پورا ہوتا ہے : (۱) … بغیر پروا کیے کام میں کود پڑنے والا اور (۲) …توکل کرنے والا ۔ “ میں کہتا ہوں یہ ایک جامع جملہ ہے کیونکہ پہلاشخص اپنی قوت ارادی اور جرأتِ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن