30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیونکہ وہ میری نیکیوں کی زیادہ حقدار ہے ۔
عبادت کسی کی، ثواب کسی اور کا
منقول ہے کہ ایک بارحضرت سیِّدُناحاتم اصم رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ رات کا قیام نہ کر سکے تو اس پر ان کی اہلیہ نے انہیں عار دلائی تو آپ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا : گزشتہ رات چند لوگوں نے نمازیں پڑھیں ، جب صبح ہوئی تو انہوں نے میری غیبت کر لی اب قیامت کے دن ان کی نمازیں میرے ترازو میں ہوں گی ۔
آفتوں سے سلامتی پائیے
(4)…زبان کی حفاظت میں دنیاوی آفات سے سلامتی ہے ۔ حضرت سیِّدُناسفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ الْوَ لِی نے فرمایا : زبان سے ایسی بات مت نکال جس کی وجہ سے تیرے دانت توڑدیئے جائیں ۔ ایک دوسرے بزرگ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا : اپنی زبان کو اتنا دراز مت کرو کہ تمہاری عزت وشان خراب ہو جائے ۔ کسی شاعر نے کہا :
اِحْفَظْ لِسَانَکَ لَاتَقُوْلُ فَتُبْتَلٰی اِنَّ الْبَلَاءَ مُوَکَّلٌ بِالْمَنْطِقِ
ترجمہ : اپنی زبان کی حفاظت کر، نہ بول نہ مصیبت میں پڑ، بے شک مصیبت گفتگو سے جڑی ہوئی ہے ۔
دل کی دلیل
حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن مبارک رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :
اَلَا اِحْفَظْ لِسَانَکَ اِنَّ اللِّسَانَ سَرِیْعٌ اِلَی الْمَرْءِ فِیْ قَتْلِہِ
وَ اِنَّ اللِّسَانَ دَلِیْلُ الْفُؤَادِ یَدُلُّ الرِّجَالَ عَلٰی عَقْلِہِ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع