30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بنائیں کیونکہ اب نفس کوحقیقی تقوٰی کی لگام دینےکی کیفیت معلوم کئےبغیرچارہ نہیں ۔ تو ٹھیک ہے ، اس نفس کے معاملے میں تقوٰی کی تفصیل یہ ہے کہ تم نفس کے خلاف یہ مضبوط ارادہ کر لو کہ اسے گناہوں سے باز رکھو اور ضرورت سے زائد حلال چیزوں سے بھی بچاؤ ۔ پس اگر تم نے ایسا کرلیا تو تم اپنی آنکھ، کان، زبان، دل، پیٹ، پاؤں ، شرمگاہ الغرض تمام اعضاء کے معاملے میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرنے والے بن جاؤ گے اور انہیں تقوٰی کی لگام دینے میں کامیاب ہو جاؤ گے ۔ تقوٰی کی وضاحت و تفصیل بہت زیادہ ہے اور ہم نے اپنی کتاب”احیاءالعلوم“میں اس کی طرف اشارہ کیا ہے ۔ البتہ اُن میں سے کچھ ضروری باتیں یہاں بیان کی جاتی ہیں ۔
جو شخص اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرنا چاہے وہ پانچ اعضاء آنکھ، کان، زبان، دل اور پیٹ کا خاص خیال رکھے کہ یہی اصل ہیں ۔ بندے کو چاہیے کہ ان پانچوں اعضاءکو ہر اس گناہ، حرام، زائدازضرورت حلال اورحلال میں اسراف وغیرہ سے بچائے جس میں پڑنے کےسبب دین میں نقصان کا اندیشہ ہو ۔ جب ان پانچ اعضاء کی حفاظت نصیب ہو جائے گی تو امید ہے کہ تمام ہی اعضاء کے ضرر سے حفاظت ہو جائے اور بندہ اپنے پورے بدن کے ساتھ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لیے تقوٰی اختیار کرلے ۔ یہاں اس بات کی ضرورت وحاجت ہے کہ اس کتاب کی گنجائش کے مطابق ان اعضاء کے لئے پانچ فصلیں قائم کی جائیں اور ہر ایک کے حق میں جو چیز حرام ہے اس کی تفصیل بیان کی جائے ۔
فرمانِ مصطفٰے : اگرتم چاہتےہوکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ تم سےمحبت فرمائےتودنیاسے بےرغبتی اختیارکرو ۔
(ابن ماجة، کتاب الزھد، باب الزھدفی الدنیا، ۴ / ۴۲۳، حدیث : ۴۱۰۲، بتغیر)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع