دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Minhaj ul Aabideen | منہاج العابدین

تقوٰی کے تین درجے

book_icon
منہاج العابدین
            
حضرت سیِّدُنامجاہد رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا : اس کی اطاعت ہو نافرمانی نہ کی جائے، اس کا ذکر ہو بھلایا نہ جائے اور اس کا شکر ہوناشکری نہ کی جائے ۔ (3)…دل کو گناہوں سے بچانے کے معنیٰ میں اور تقوٰی کی حقیقت بھی یہی ہے کیا تم نہیں دیکھتے، اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے : وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ یَخْشَ اللّٰهَ وَ یَتَّقْهِ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْفَآىٕزُوْنَ(۵۲) (پ۱۸، النور : ۵۲) ترجمۂ کنز الایمان : اور جو حکم مانے اللہ اور اس کے رسول کا اور اللہ سےڈرےاورپرہیزگاری کرےتویہی لوگ کامیاب ہیں ۔ اس آیت مبارکہ میں تقوٰی کو اطاعت وخشیت کے بعدالگ بیان کیا گیا ہے، اس سے تمہیں جان لینا چاہیے کہ تقوٰی کا معنی اطاعت وخشیت کے علاوہ کچھ اور ہے اور وہ ہے”دل کو گناہوں سے بچانا “جیسا کہ ہم بیان کر چکے ۔

تقوٰی کے تین درجے

بزرگوں نےیہ بھی فرمایاہےکہ تقوٰی(یعنی بچنے) کےتین درجےہیں : (۱) …شرک سے بچنا (۲) …بدعت سے بچنااور (۳) …گناہوں سے بچنا ۔ ان تینوں درجوں کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ایک ہی آیت طیبہ میں یوں بیان فرما یا ہے : لَیْسَ عَلَى الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جُنَاحٌ فِیْمَا طَعِمُوْۤا اِذَا مَا اتَّقَوْا وَّ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ثُمَّ اتَّقَوْا وَّ اٰمَنُوْا ثُمَّ اتَّقَوْا وَّ اَحْسَنُوْاؕ- (پ۷، المآئدة : ۹۳) ترجمۂ کنز الایمان : جو ایمان لائے اور نیک کام کیے ان پر کچھ گناہ نہیں ہے جو کچھ انھوں نے چکھا جب کہ ڈریں اور ایمان رکھیں اور نیکیاں کریں پھر ڈریں اور ایمان رکھیں پھر ڈریں اور نیک رہیں ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن