دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Minhaj ul Aabideen | منہاج العابدین

book_icon
منہاج العابدین
            
تو غور کرے گا تو تجھے معلوم ہو جائے گا کہ روز اول سے قیامت تک ہر فتنے ، ذلت ورسوائی، ہلاکت وگناہ اور مخلوق کو پہنچے والی ہر مصیبت کی جڑ یہی نفس ہے، کہیں تویہ اکیلا ہی مصیبت کھڑی کرتا ہے اور کہیں اپنے ساتھیوں اور مددگاروں کے ساتھ شریک ہوتاہے ۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی سب سے پہلی نافرمانی ابلیس نے کی تھی، غَلبۂ تقدیر کے بعد اس کا سبب بھی تکبر وحسد کی صورت میں خواہش نفس ہی تھی جس نے ابلیس کو80 ہزار سال عبادت کرنے کے باوجود گمراہی کے سمندر میں پھینک دیا اور وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے غرق ہو گیا ۔ دیکھو ! اس کی نافرمانی کے وقت دنیا تھی نہ مخلوق اور نہ ہی شیطان بلکہ اکیلا نفس ہی اپنے حسد و تکبر کے ساتھ موجود تھا تو نفس نے اُس کے ساتھ جوکرنا تھاوہ کیا ۔ پھر حضرت سیِّدُناآدم وحوا عَلَیْہِمَا السَّلَام سے جو لغزش واقع ہوئی اس میں بھی خواہِشِ نفس کاحصہ تھااور ہمیشہ کی زندگی کی طمع تھی یہاں تک کہ شیطان کی بات سے انہیں دھوکا ہوگیا ۔ اس کام میں نفس شیطان کا مددگار اور شریک تھا، پس اس لغزش کے سبب حضرت سیِّدُناآدم وحوا عَلَیْہِمَا السَّلَام جوارِالٰہی اورجنَّتُ الفردوس کی رہائش سے علیٰحدہ ہوکراس فانی، حقیر، کھوٹی اور ہلاکت خیز دنیا میں آ گئےاور یہاں انہیں کس قدر مشکلات پیش آئیں اور اس دن سے لے کر قیامت تک ان کی اولاد بھی دنیاوی آزمائشوں میں مبتلا ہو گئی ۔ پھر حضرت سیِّدُناہابیل رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ اور قابیل کا واقعہ دیکھو تو اس کا سبب بھی حسد اور لالچتھے ۔ پھرہاروتاورماروتفرشتوں کاجوواقعہ ہوااسکاسبب بھی خواہِشِ نفس تھی ۔ (1)
[1] سیِّدی اعلیٰ حضرت امام اہلسنّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں : ہاروت اور ماروت کا واقعہ جس طرح عوام میں مشہور ہے ائمہ کرام اس کا شدید اور سخت انکار کرتے ہیں ، اس کی تفصیل شفاء شریف اور اس کی شروحات میں موجود ہے، یہاں تک کہ امام اجل قاضی عیاض رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا : ’’ہاروت اور ماروت کے بارے میں یہ خبریں یہودیوں کی کتابوں اور ان کی گھڑی ہوئی باتوں میں سے ہیں اور راجح یہی ہے کہ ہاروت اور ماروت دو فرشتے ہیں جنہیں اللہ تعالٰی نے مخلوق کی آزمائش کے لیے مقرر فرمایا کہ جو جادو سیکھنا چاہے اسے نصیحت کریں کہ” اِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَةٌ فَلَا تَكْفُرْؕ- ‘‘ہم تو آزمائش ہی کے لیے مقرر ہوئے ہیں تو کفر نہ کر ۔ اور جو ان کی بات نہ مانے وہ اپنے پاؤں پہ چل کے خود جہنم میں جائے، یہ فرشتے اگر اسے جادو سکھاتے ہیں تو وہ فرمانبرداری کررہے ہیں نہ کہ نافرمانی کررہے ہیں ۔ (الشفاء، فصل فی القول فی عصمة الملائکة، ۲ / ۱۷۵، ۱۷۶ ۔ فتاوٰی رضویہ، ۲۶ / ۳۹۷، ملخصاً)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن