30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آغازسخن
بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم وَحَسْبُنَا اللہ وَنِعْمَ الْوَکِیْل
نیک، پرہیزگار اور فقیہ بزرگ حضرت سیِّدُناعبدالملک بن عبد اللہ رَحْمَۃُ اللہ تَعَا لٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : میرے استاد امام اَجَل، متقی وزاہد، خوش بخت وتوفیق یافتہ، اسلام کی حُجَّت، دین کی زینت اور امت کی عزت حضرت سیِّدُناابو حامد محمد بن محمد بن محمد غزالی طوسی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ الْقَوِی نے یہ کتاب مجھے املا کروائی ۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان کی روح کوبابرکت رکھے اور جنت میں ان کے درجات بلند فرمائے ۔ یہ مختصر کتاب ان کی آخری تصنیف ہے جسے ان سے اُن کے خاص شاگردوں نے ہی لکھا ہے ۔
کتاب کی ابتدا
تمام تعریفیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کےلیے ہیں جوحکمت والا بادشاہ، جواد وکریم، غالب اور رحم فرمانے والا ہے، اسی نے انسان کو اچھی صورت پر بنایااوراپنی قدرت سے آسمان اور زمین بنائے، اپنی حکمت سے دونوں جہاں کے امور کی تدبیر فرمائی اور جن وانس کو اپنی عبادت کے واسطے پیدا فرمایا، پس اس کا ارادہ کرنے والوں کے لیے راستہ واضح ہے اوردیکھنےوالوں کےلیےاس پرروشن دلیل ہےلیکن اللہ عَزَّ وَجَلَّ جسےچاہےگمراہ کرے اور جسے چاہے ہدایت دے، بے شک وہ ہدایت والوں کو خوب جانتا ہے ۔ تمام انبیا ومرسلین کے سردارحضرت محمد مصطفٰےپر اور آپ کی نیک وپاکیزہ آل اور تمام اصحاب پر قیامت تک درود وسلام نازل ہو اور ان کی عظمت قائم رہے ۔
جنت کا راستہ
میرےبھائیو! اللہ عَزَّ وَجَلَّ تمہیں اورہمیں اپنی رضاکی سعادت سےسرفراز فرمائے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع