دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miata Aamil Manzom | مائۃ عامل منظوم

book_icon
مائۃ عامل منظوم

علاوہ باقی افعال میں یہ شرط ہے کہ اِن کا فاعل اسمِ جنس معرَّف بلامِ عہدِ ذہنی ہو یا معرَّف بلامِ عہدِ ذہنی کی طرف مضاف ہو : نِعْمَ الرَجُلُ بَکْرٌ، بِئْسَ غُلَامُ الرَجُلِ زَیْدٌ ۔  حَبَّذَامیں فعل مدح حبَّ ہے اورذَا  اسمِ اشارہ اس کا فاعل ہے : حَبَّذَا دَاوُدُ ۔

 فائدہ :  افعالِ مدح وذم کو افعالِ جوامد اور افعالِ منسلخہ بھی کہتے ہیں  ۔

عواملِ قِیاسِیّہ

(۲۷) بعدْ اَزانْ ہفتْ قِیاسی اسمِ فاعلْ مصدرْ اَسْتْ

اسمِ مفعولُ ومُضافُ وفِعلْ باشَدْ مطلقًا

حل لغات :  بعد ازان : ان کے بعد ۔   ہفت : سات ۔ مطلقاً : یعنی ہر فعل ۔

ترجمہ :  اِس کے بعد سات قیاسی (عوامل ہیں ) : اسمِ فاعل، مصدر، اسمِ مفعول، مضاف اور ہر فعل ۔

توضیح :  قولہ : بعد ازان الخ ۔  یعنی عوامل لفظیہ سماعیہ کی تیرہ انواع کے بیان کے بعد اب سات عواملِ لفظیہ قیاسیہ کا بیان ہے  ۔ اِن سات میں سے پہلا عامل لفظی قیاسی اسمِ فاعل ہے یعنی وہ اسم مشتق جو اس ذات پر دلالت کرے جس کے ساتھ فعل قائم ہے جیسے نَاصِرٌ، قَاعِدٌ ۔ فعل متعدی کا اسم فاعل اپنے فاعل کو رفع اور مفعول بہ کو نصب دیتاہے : زَیْدٌ ضَارِبٌ أَبُوْہٗ عَمْرًا اور فعل لازم کا اسمِ فاعل اپنے فاعل کو رفع دیتاہے : زَیْدٌ قَائِمٌ أَبُوْہٗ ۔  

تنبیہ :  اسمِ فاعل رفع اور نصب کا عمل تب کرے گا جبکہ وہ حال یا استقبال کے معنی میں ہو اور مبتدا، موصوف، ذو الحال، موصول، نفی اور استفہام میں سے کسی ایک پر اُس کااعتماد ہو ۔

            قولہ : مصدر است ۔ یعنی دوسرا عامل لفظی قیاسی مصدر ہے یعنی وہ اسم جس سے دیگر اسماء اور افعال مشتق ہوتے ہیں جیسے ضَرْبٌ، قِیَامٌ ۔ یہ بھی فاعل اور مفعول بہ کورفع اور نصب دیتا ہے : أَعْجَبَنِيْ ضَرْبٌ زَیْدٌ بَکْرًا، أَعْجَبَنِيْ قِیَامٌ زَیْدٌ ۔

            قولہ : اسمِ مفعول ۔  یعنی تیسرا عامل لفظی قیاسی اسمِ مفعول ہے یعنی وہ اسم مشتق جو اس ذات پر دلالت کرے جس پر فعل واقع ہے جیسیمَنْصُوْرٌ ۔ یہ اپنے نائب الفاعل کو رفع اور مفعول بہ کو نصب دیتاہے : زَیْدٌ مَنْصُوْرٌ أَخُوْہٗ، خَالِدٌ مُعْطًی غُلَامُہٗ دِرْہَمًا ۔ اس کے عمل کے لیے بھی وہی شرط ہے جو اسمِ فاعل کے عمل کے لیے ہے ۔

            قولہ : ومضاف ۔  یعنی چوتھا عامل لفظی قیاسی مضاف ہے یعنی وہ اسم جسے بتقدیر حرفِ جر دوسرے اسم کی طرف مضاف کردیا گیا ہو جیسیغُلَامُ زَیْدٍ ۔ جمہور نحات کے نزدیک مضاف اپنے ما بعد (مضاف الیہ) کو جر دیتاہے  ۔ البتہ سیبویہ کے نزدیک مضاف عامل نہیں ہوتااور مضاف الیہ کو جر دینے والا حرفِ جر مقدر ہوتا ہے ۔  

فائدہ :   الف لام کی طرح اضافت کی بھی چار قسمیں ہیں :  ۱ ۔ جنسیہ  ۲ ۔ استغراقیہ  ۳ ۔ عہدیہ  اور۴ ۔ ذہنیہ ۔

            قولہ : وفعل باشد مطلقًا ۔  یعنی پانچواں عامل لفظی قیاسی فعل ہے خواہ لازم ہو یا متعدی مجرد ہو یا مزید ماضی ہو مضارع ہوامرہو یانہی معروف ہویا مجہول ۔ فعل لازم فاعل کو رفع اور فعل متعدی معروف فاعل کو رفع اور مفعول بہ کو نصب اور فعل متعدی مجہول نائب الفاعل کو رفع اور مفعول بہ کو نصب دیتاہے : قَامَ زَیدٌ، نَصَرَ خَالِدٌ ضَعِیْفًا، أُعْطِيَ الْفَقِیْرُ دِرْہَمًا ۔

(۲۸) پسْ صفَتْ باشَد کہ آنْ مانِنْدِ اسمِ فاعِلَسْتْ

ہفتُم اسمِ تامْ باشَد ناصِبْ تمییزْ رَا

حل لغات :  پس : پھر ۔  باشد : ہے ۔  کہ آن : وہ جو ۔ مانند : مثل ۔  ہفتم : ساتواں ۔ را : کو ۔

ترجمہ :  پھرصفتِ مشبہہ ہے جو اسمِ فاعل کی طرح ہے ، ساتواں اسم تام ہے جو تمییز کو نصب دیتا ہے ۔

توضیح :  قولہ : پس صفت باشد ۔  یعنی چھٹا عامل لفظی قِیاسی صفتِ مشبّہہ ہے یعنی وہ اسم جو فعلِ لازم سے اُس ذات کے لیے بنایاگیا ہوجس کے ساتھ فعل بطور ثبوت قائم ہو ۔ یہ اپنے فاعل کو رفع دیتاہے : أَ حَسَنٌ زَیْدٌ؟

            قولہ : ہفتم اسم تام ۔  یعنی ساتواں عاملِ قِیاسی اسمِ تامّ ہے ، اِس سے مراد وہ اسم ہے جس کے آخر میں تنوین، نونِ تثنیہ، نونِ مشابہ بنونِ جمع یا مضاف الیہ ہو ۔  اسمِ تامّ تمییز کو نصب دیتاہے : عِنْدِيْ خَاتَمٌ فِضَّۃً، لَکَ مَنْوَانِ سَمَنًا، لَہٗ عِشْرُوْنَ دِرْہَمًا، لِيْ مِلْؤُہٗ عَسْلًا ۔

عوامل معنویہ

(۲۹) عاملِ فعلِ مضارع معنَوی باشَد بِدَانْ

ہَمْچُنِینْ معنٰی بُودْ عاملْ یقینْ دَرْ  مبتدا

حل لغات :   باشد : ہے ۔ بدان : جان لے ۔ ہمچنین : اسی طرح ۔  بود : ہے ۔  یقین : یقینا ۔ در : میں ۔

ترجمہ :  جان لے !فعل مضارع کا عاملِ رافع معنوی ہوتاہے اِسی طرح مبتدا میں بھی عامل معنوی ہوتاہے ۔

توضیح :  قولہ : عاملِ فعل الخ ۔  اِس سے پہلے عواملِ لفظیہ کا بیان تھا اب عواملِ معنویہ کا بیان ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ دو چیزوں کا عامل معنوی ہوتاہے :  ۱ ۔ فعلِ مضارع مرفوع کا عامل ۔ اور یہ فعلِ مضارع کا موقعٔ اسم میں واقع ہونا یا اس کا نواصب و جوازم سے خالی ہونا ہے ۔  ۲ ۔  مبتدا اور خبر کا عامل ۔  اوریہ مبتدا اور خبر کا لفظی عوامل سے خالی ہونا ہے ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن