دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miata Aamil Manzom | مائۃ عامل منظوم

book_icon
مائۃ عامل منظوم

کَذَاہے ۔ یہ بھی اپنی تمییز کو نصب دیتے ہیں : کَأَیِّنْ رَجُلًا لَقِیْتُ، قَبَضْتُ کَذَا دِرْہَمًا ۔

النوع التاسع

(۱۸) نُہ بُودْ اسمای افعال کَزَانْ شَشْ ناصِبَنْدْ

دُونَکَ بَلْہَ عَلَیْکَ حَیّہَلَ باشَدْ وہَا

حل لغات :  نُہ : نو ۔  بود : ہیں  ۔ کزان : جن میں سے ۔  شش : چھ ۔  ناصبند : ناصب ہیں  ۔

ترجمہ :  اسمائے افعال نو ہیں جن میں سے چھ ناصب ہیں : دُونَکَ، بَلْہَ، عَلَیْکَ، حَیَّہَلَ، ہَا ۔

توضیح :  قولہ : نہ بود الخ ۔  یعنی نویں نوع میں نواسمائے افعال ہیں جن میں سے چھ اسماء فعل امر حاضر کے معنی میں ہیں اور یہ اسم کو مفعولیت کی بناء پر نصب دیتے ہیں ان میں سے پہلا اسم دُوْنَکَ بمعنی خُذْ ہے : دُوْنَکَ قَلَمًا ۔ دوسرا اسم بَلْہَ بمعنی اُتْرُکْہے : بَلْہَ زَیْدًا ۔  تیسرا اسم عَلَیْکَ بمعنی اَلْزِمْ ہے : عَلَیْکَ الصِدْقَ ۔  چوتھا اسم حَیَّہَلَبمعنی اِئْتِ ہے : حَیَّہَلَ الصَلَاۃَ ۔  پانچواں اسم ہَا بمعنی خُذْ ہے : ہَا بَکْرًا ۔  اورچھٹا اسم رُوَیْدَ بمعنی أَمْہِلْ ہے : رُوَیْدَ زَیْدًا ۔ (یہ اگلے شعر میں مذکور ہے )

(۱۹) پس رُوَیْدَ بازْ رافعْ اسمْ را  ھَیْھَاتَ دانْ

بازْ شَتّانَ اَستْ وسَرْعَانَ یادْ گِیرْ اِینْ  بَیتْہَا

حل لغات :  پس : آخر میں ۔ باز : پھر ۔  را : کو ۔  دان : جان ۔  یادگیر : یاد رکھ ۔  این : یہ، اِن ۔  بیتہا : اشعار ۔

ترجمہ :  آخری رُوَیْدَہے ، پھرھَیْھاتَ، شَتّانَ اور سَرْعَانَ  کو رافع ِاسم جان، یہ اشعار یاد رکھ ۔

توضیح :  قولہ : باز رافع الخ ۔  یعنی اُن نو اسمائے افعال میں سے تین اسماء فعل ماضی کے معنی میں ہیں اور یہ اسم کو فاعلیت کی بناء پر رفع دیتے ہیں اِن میں سے پہلا اسم ہَیْہَاتَبمعنی بَعُدَہے : ہَیْہَاتَ زَیْدٌ ۔  دوسرا اسم شَتَّانَ بمعنی اِفْتَرَقَہے : شَتَّانَ زَیْدٌ وَبَکْرٌ ۔  اور تیسرا اسم سرعان بمعنی سرع ہے : سرع زید ۔

تنبیہ :  اسم فعل ہر وہ اسم ہے جو فعل کا معنی دیتا ہے اور یہ نو میں منحصر نہیں ہیں لہذا یہاں نو کا ذکر حصر کے لیے نہیں ہے بلکہ اشتہار کی بنا پر ہے ۔  

فائدہ :  اسمائے افعال کو اسمائے منقولہ بھی کہتے ہیں  ۔

النوع العاشر

(۲۰) نوعِ عاشر سِیزْدَہْ فِعْلَنْدْ کَاِیشانْ ناقِصَنْدْ

رافِعِ اِسْمَنْدْ و ناصِبْ دَرْ خبرْچُوْنْ مَا ولاَ

حل لغات :  عاشر : دسویں ۔ سیزدہ : تیرہ ۔  فعلند : فعل ہیں  ۔ کایشان : وہ جو ۔  ناقصند : ناقص ہیں  ۔ رافع اسمند : اسم کے رافع ہیں ۔ در : میں ۔ چون : جیسے ، جس طرح ۔  

ترجمہ :  دسویں نوع تیرہ افعالِ ناقصہ ہیں جو مَا  اور لَا  کی طرح اسم کو رفع اور خبر کو نصب دیتے ہیں  ۔

توضیح :    قولہ : نوع عاشر الخ ۔  یعنی دسویں نوع میں تیرہ افعالِ ناقصہ ہیں ۔ اِس سے پہلے کی انواع میں حروفِ عاملہ اور اسمائے عاملہ کا بیان تھا اب افعالِ عاملہ کا بیان شروع ہوا ہے ۔ قولہ : رافعِ اسمند الخ ۔ یعنی یہ تمام افعال اپنے اسم کو رفع اورخبر کو نصب دیتے ہیں جس طرح ما اور لا مشابہ بلیس عمل کرتے ہیں : کَانَ اللّٰہُ عَلِیْمًا، صَارَ الطِیْنُ خَزَفًا ۔

فائدہ :  افعالِ ناقصہ کو افعالِ نواسخ اور دواخلِ مبتدا وخبر بھی کہتے ہیں  ۔

(۲۱) کَانَ صَارَ أَصْبَحَ أَمْسٰی وأَضْحٰی ظَلَّ بَاتَ

مَا فَتِیَٔ مَادَامَ مَاانْفَکَّ لَیْسَ باشَد اَزْ قَفا

حل لغات :  باشد : ہے ۔  از قفا : پیچھے ۔  کہا جاتاہے : از قفا باُو رفتم(میں اُس کے پیچھے گیا)

ترجمہ : کَانَ صَارَ أَصْبَحَ أَمْسٰی أَضْحٰی ظَلَّ بَاتَ مَافَتِیَٔ مَادَامَ مَاانْفَکَّ لَیْسَ ۔

(۲۲) مَابَرِحَ مَازَالَ و افعالے کزِینْہَا مُشْتَقَنْدْ

ہر کُجا بِیْنِی ہَمِینْ حُکْمَ سْتْ دَرْ جُملہ رَوَا

حل لغات :  وافعالے : اوروہ افعال  ۔ کزینہا : جو اِن سے ۔  مشتقند : مشتق ہیں ۔ ہر کجا : ہرجگہ، جس جگہ ۔  بینی : تو دیکھے ۔  ہمین : یہی ۔  ست : ہے ۔  در : میں ۔ جملہ : تمام ۔  روا : جائز ۔  

ترجمہ :  آخر میں مَابَرِحَ اورمَازَالَ ہے اور وہ افعال جواِن سے مشتق ہوں تمام کا یہی حکم ہے ۔

توضیح :  قولہ : وافعالے الخ ۔  یعنی مذکورہ افعال اور وہ افعال جو ان سے مشتق ہوں یعنی اِن افعال کے ماضی ، مضارع، امر اور نہی کے تمام صیغے اور اسی طرح ان کے مصادر سب کا یہی حکم ہے کہ یہ اپنے اسم کو رفع اور خبر کو نصب دیتے ہیں : یَکُوْنُ الْإِنْسَانُ حَرِیْصًا فِيْ مَا مُنِعَ، لَا یَزَالُ بَکْرٌ مُجْتَہِدًا ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن