30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ترجمہ : إِنْ، لَمْ، لَمَّا، لامِ امر اور لائے نہی اِن میں سے ہرایک فعل کو جزم دیتا ہے ۔
توضیح : قولہ : إِنْ ولَمْ إلخ ۔ یعنی چھٹی نوع میں پانچ حروف ہیں ۔ قولہ : جازمِ فعلند الخ ۔ یعنی اِن میں سے ہر ایک فعلِ مضارع کو جزْم دیتاہے اورإِنْ دو فعلوں کو جزم دیتاہے : إِنْ تَضْرِبْ أَضْرِبْ ۔
فائدہ : اِن حروف کو حروفِ معانی، حروفِ جوازِم اور حروفِ نقل بھی کہتے ہیں ۔
(۱۴) مَنْ ومَا مَہْمَا واَيّ حَیْثُما اِذْما مَتٰی
اَیْنَما اَنَّی نُہ اسمْ جازِمْ اَنْدْمُرْ فِعلْ را
حل لغات : نُہ : نَو ۔ اند : ہیں ۔ مر : کلمہ ربط ہے ۔ را : کو ۔
ترجمہ : مَنْ، مَا، مَہْمَا، اَيّ، حَیْثُمَا، اِذْمَا، مَتٰی، اَیْنَمَااوراَنّٰی یہ نواسم فعل کو جزم دیتے ہیں ۔
توضیح : قولہ : مَنْ ومَا إلخ ۔ یعنی ساتویں نوع میں نو اسماء ہیں اِس سے پہلے چھ انواع میں حروفِ عاملہ کا بیان تھا اب اسمائے عاملہ کا بیان شروع ہوا ہے ۔ قولہ : جازم اند : یہ اسماء جب إِنْ شرطیہ کے معنی پر مشتمل ہوں تودو فعلوں کوجزم دیتے ہیں : مَنْ تَضْرِبْ أَضْرِبْ، مَتٰی تَذْہَبْ أَذْہَبْ إلخ ۔ اورجب إِنْ شرطیہ کے معنی کو متضمن نہ ہوں تویہ عاملہ نہیں ہوں گے یعنی فعل کو جزم نہیں دیں گے : مَتٰی تَذْہَبُ؟
تنبیہ : کَیْفَمَا اور إِذَا کا فعل مضارع کو جزم دینا شاذہے اسی لیے مصنف نے اِن دونوں کو اسمائے جازمہ میں شمار نہیں کیا ۔
فائدہ : اِن اسما کو اسمائے جوازم، اسمائے استِفہام اور کلماتِ شرط وجزا بھی کہتے ہیں ۔
(۱۵) ناصِبِ اِسْمِ مُنَکَّرْ نَوعِ ہَشْتُمْ چارْ اِسمْ
ہَسْتْ چُونْ تمییزْ باشَدْ آنْ مُنکَّرْ ہَر کُجَا
حل لغات : منکر : نکرہ ۔ ہشتم : آٹھویں ۔ ہست : ہے ۔ چون : جب ۔ باشد : ہو، واقع ہو ۔ آن : وہ ۔ ہرکجا : ہر جگہ، جہاں جہاں ۔
ترجمہ : آٹھویں نوع چار اسماء ہیں جو اسم ِنکرہ کو نصب دیتے ہیں جبکہ وہ نکرہ تمییز واقع ہو ۔
توضیح : قولہ : ناصب الخ ۔ یعنی آٹھویں نوع میں چار اسماء ہیں جواِن کی تمییز واقع ہونے والے اسمِ نکرہ کونصب دیتے ہیں ۔
(۱۶) اوّلِینْ لفظِ عَشَرْ باشَد مُرکَّبْ با اَحَدْ
ہمچُنِینْ تا تسع وتسعین بَر شُمُرْ اِینْ حُکْمْ را
حل لغات : اولین : سب سے پہلا ۔ باشد : ہے ۔ با : ساتھ ۔ ہمچنین : اسی طرح ۔ تا : تک ۔ بر شمر : شمار کر ۔ این : اس ۔ حکم را : حکم کو ۔
ترجمہ : پہلا اسم لفظ عَشَرہے جب یہ أَحَد کے ساتھ مرکب ہو، اسی طرح تِسْعٌ وَتِسْعُوْنَ تک یہی حکم شمار کر ۔
توضیح : قولہ : اولین الخ ۔ یعنی اُن چار اسماء میں سب سے پہلا اسم أَحَدَ عَشَرَ ہے کہ یہ ما بعد اسمِ نکرہ جو اِس کی تمییز بنتاہے اسے نصب دیتاہے : أَحَدَ عَشَرَ کَوْکَبًا ۔ اور اسی طرح تِسْعٌ وَتِسْعُوْنَ تک ہر اسم اپنی تمییز کو نصب دیتاہے : تِسْعٌ وَتِسْعُوْنَ نَعْجَۃً ۔
باقی ثَلاثَۃ سے عَشَرَۃ تک کے اسمائے اعداد مضاف ہوکر استعمال ہوتے ہیں : ثَلاثَۃُ رِجَالٍ، عَشَرَۃُ أَوْلَادٍ ۔ لہذا یہ ناصب نہیں کہلائیں گے اور اسی طرح واحد اور اثنان کے ساتھ تمییز ذکر نہیں کی جاتی بلکہ صرف معدود پر اکتفاء کیا جاتا ہے :
رَجُلٌ، رَجُلَانِ ۔ لہذا یہ بھی ناصب نہیں کہلائیں گے ۔
فائدہ : مذکورہ اسماء کو اسمائے عدد ، اسمائے نواصب اور اسمائے ممیَّز بھی کہتے ہیں ۔
(۱۷) بازْ ثانی کَمْ چُو اِستِفہامْ باشَدْ نَے خبر
ثالثِ اِیشانْ کَاَیِّنْ رابعِ اِیشانْ کَذَا
حل لغات : باز : پھر ۔ ثانی : دوسرا ۔ چو : جب ۔ باشد : ہو ۔ نے : نہ کہ ۔ ثالثِ ایشان : اُن میں سے تیسرا ۔ رابعِ ایشان : اُن میں سے چوتھا ۔
ترجمہ : پھر دوسراکَمْ استفہامیہ ہے نہ کہ خبریہ تیسرا کَاَیِّنْ ہے اور چوتھا کَذَا ۔
توضیح : قولہ : باز ثانی الخ ۔ یعنی چار اسمائے نواصب میں دوسرا اسم کم استِفہامیہ ہے ۔ یہ بھی اپنی تمییز کو نصب دیتاہے : کَمْ رَجُلًا عِنْدَکَ؟ قولہ : نے خبر ۔ یعنی کم خبریہ اسمائے نواصب میں سے نہیں ہے کیونکہ یہ مضاف ہوتاہے اور اس کا ما بعد مضاف الیہ ہونے کی وجہ سے مجرور ہوتا ہے : کَمْ کُتُبٍ عِنْدِيْ ۔ قولہ : ثالثِ ایشان الخ ۔ یعنی اسمائے نواصب میں سے تیسرا اسم کَأَیِّنْ اور چوتھا اسم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع