پیش لفظ
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miata Aamil Manzom | مائۃ عامل منظوم

book_icon
مائۃ عامل منظوم

عوامل نحویہ  پر مشتمل تیس فارسی اشعار کا مجموعہ

بنام

مائۃ عامل منظوم (فارسی)

 

 

 

از :  کمال الدین بن جمال الدین

مع ترجمہ وتشریح

 

 

 

 

 

 

پیش کش

 

 

مجلس اَلْمَدِ   یْنَۃُ الْعِلْمِیۃ   (دعوتِ اسلامی )

 

 

(شعبۂ درسی کتب )

 

 

 

 

ناشر

مکتبۃ المدینہ باب المد ینہ کراچی

 

پیش لفظ

                الحمد للّٰہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی نے بہت سی مجالس قائم کی ہیں جو کہ دنیا بھر میں دین کی خدمت مثبت انداز میں کر رہی ہیں  ۔

                ان مجالس میں سے ایک نہایت اہم مجلس المدینۃ العلمیہ بھی ہے ، جس کا کام دینی واصلاحی کتب ورسائل شائع کرنا ہے ، اس مجلس کے متعدد شعبہ جات ہیں جن میں سے ایک شعبہدرسی کتب بھی ہے ، اس شعبہ میں بالخصوص ان کتب پر کام کیا جاتا ہے جو درسِ نظامی کے نصاب میں رائج ہیں ، یہ نصاب اَسّی (80) کے قریب کتب پر مشتمل ہے جن میں سے بحمدہ تعالیٰ تقریبا پچاس (50) کتب پر کام مکمل کر لیا گیا اور یہ کتب شائع بھی ہو چکی ہیں نیز بقیہ کتب پر کام جاری وساری ہے ۔

                ان شائع شدہ کتب میں سے ایک مائۃ عامل منظوم بھی ہے جو کہ آپ کے ہاتھوں میں ہے  ۔ تنظیم المدارسکے نصاب کو مد نظر رکھتے ہوئے مجلس جامعات المدینہ کے حسب ارشاد شعبہ درسی کتب نے درجہ اُولی کے طلبہ کے لیے اس رسالے کے حوالے سے جن خطوط پر کام کیا ہے ان کی کچھتفصیل  ذیل میں درج کی جاتی ہے :

(۱) مائۃ عامل منظوم (فارسی) کے مختلف نسخہ جات جمع کیے گئے تاکہ درست ترین متن کا انتخاب کیا جاسکے ۔  اِن نسخوں میں سے اکثر مطبوع اور بعض الیکڑانک بک (برقی کتاب) کی صورت میں تھے ۔

(۲)کمپیوٹر کی مدد سے متن کو کمپوز کیا گیا اور مختلف نسخوں اور حواشی کی مدد سے اس کی تصحیح کی گئی ۔

(۳)اَشعار چونکہ فارسی زبان میں تھے لہذا حل لغات کے عنوان سے الفاظ کے  انفرادی معانی بیان کر دیے گئے ہیں تاکہ ترجمہ کاشعر پر انطباق اور اس کا ضبط آسان ہوجائے ۔

(۴)حل لغات کے ساتھ ساتھ ا شعار کا آسان اورعام فہم اردو ترجمہ  بھی کیا گیا ہے ۔

(۵)اشعار کے مطالب ومفاہیم کو آسان ترین کرنے کے لیے ان کی مختصر توضیح       وتشریح بھی کی گئی ہے ۔

(۶)…متعدد مقامات پرفوائد وتنبیھات کے تحت اضافی معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں  ۔

(۷)فارسی کے لیے خوبصورت وعمدہ (Font) کا انتخاب کیا گیا ہے ۔

(۸)…جہاں پر آیت قرآنیہ اورحدیث نبویہ سے استدلال کیا گیاہے ہم نے ان کی تخریج بھی کر دی ہے ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن