دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Methi kay 50 Madani Phool | میتھی کے 50 مدنی پھول

Maithi Ke Khawey Ke Madani Phool

book_icon
میتھی کے 50 مدنی پھول

میتھی کے قہوے کے مَدَنی پھول

(۴۴)میتھی کا قہوہ(یعنی جو شاندہ) بنانا بہت آسان ہے، حسبِ ضرورت میتھی دانے پانی میں ڈال کر چولھے پر کچھ دیر اچھی طرح جوش دے کر چھان لیجئے، قہوہ (جوشاندہ) تیّار ہے۔
(۴۵)میتھی کا قہوہ کھانسی، حلق کی سوجن اس کی جلن اور درد میں فائدہ کرتا ہے۔ 
(۴۶) میتھی کا قہوہ سانس کی گھٹن اور معدے کی جلن کیلئے مفید ہے۔
(۴۷)میتھی کا قہوہ ، معدے اور انتڑیوں کی گندگیاں صاف کرتا اور نظامِ ہَضْم سے اضافی اور ؤؤؤ(یہ کیا  ہے)نقصان دِہ رطوبتیں خارِج کرتا ہے۔
(۴۸)میتھی کا قہوہ پسینہ لاتا ہے اور اگر خون میں کسی قسم کے جراثیم کی گندگی یا زہر ہے اور اس کے سبب بخار آرہا ہے تو اسے جسم سے خارج کرتا ہے نیز بخار کا دَورانیہ بھی کم کردیتا ہے۔
(۴۹) عام اَمراض نزلہ، زکام اور بخار میں خالی پیٹ دن میں تین چار مرتبہ ایک کپ میتھی قہوہ پیا جائے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ دو تین دن میں یہ تکلیف ختم ہوجائے گی۔
(۵۰)  اگر منہ میں بدبو آتی ہو، جسم کے کسی حصے مَثَلاً ناک کان وغیرہ میں بدبودار مَواد جمع ہوجاتا ہو، پیٹ سے سخت بدبو دار ہوا خارج ہوتی رہتی ہو، بدن سے پسینے کی تیز بدبو نکلتی ہوتو میتھی کا قہوہ مسلسل چند روز تک استعمال کیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ یہ آپ کے جسم سے سارے فاسد اور زہریلے مادّے خارج کردے گا اور بدبو کی شکایت جاتی رہے گی۔

گٹکا خور کے تباہ حال منہ کا علاج ہو گیا!( حکایت)

ایک صاحِب کے بیان کا خلاصہ ہے :  میں نے تقریباً 20 سال پان گٹکے کھائے ہیں اوراِس قَدَر کثرت سے کھائے ہیں کہ نمازاور کھانا کھانے کے علاوہ میرا منہ کبھی خالی نہیں رہتا تھا! اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اب چار سال سے پان گُٹکے بالکل چھوٹ گئے ہیں، چھوڑنے کی وجہ یہ بنی کہ میرا منہ اندر سے کچّا ہو کر بالکل گَل گیا تھا، میں سالن توسالن دہی سے بھی روٹی نہیں کھاسکتا تھا ، سالن اور دہی سے میرے منہ میں جلن مچتی تھی۔بغیر نمک مرچ کے صِرف سادہ کھچڑی کھاتا تھا، میرا منہ بھی صحیح طریقے سے نہیں کھلتا تھا۔جب یہ بات میرے سامنے آئی کہ پان گُٹکے وغیرہ سے منہ کا کینسر ہوتا ہے ، میں بَہُت پریشان ہو گیا۔
        ایک بارکسی 70سالہ بوڑھے چوکیدار سے ملاقات پر میں نے اپنی پریشانی بیان کی، اُس نے کہا :  بازار سے دس روپے کی پھٹکری اور دس روپے کے میتھرے(یعنی میتھی دانے ) جوکہ اَچار میں ڈالے جاتے ہیں وہ لے آؤ اوریہ دونوں دوائیں ایک اسٹیل کے برتن میں چار لیٹر پانی کے اندر ڈال کر چولہے پر ہلکی آنچ پر رکھ دو، پھٹکری بھی پانی میں حل ہوجائے گی اور میتھرے (یعنی میتھی دانے )بھی پانی میں پھٹ جائیں گے ، جب ایک لیٹر پانی جل جائے، یعنی تین لیٹر پانی رہ جائے تو چولہے سے اتارلواور ٹھنڈا ہونے پر اس کو بوتلوں میں بھر کر دھوپ سے بچاکر سائے میں ٹھنڈی جگہ پر رکھ دو مگر فریج میں نہ رکھنا اور صبح نَہار منہ (یعنی ناشتے سے قبل خالی پیٹ) تھوڑا پانی منہ میں روک روک کر غرارے اور کلّیاں کرو، اسی طرح دن میں چار پانچ مرتبہ اور سوتے وقت بھی کرنا ہے اور پرہیز یہ بتایا کہ کلّی اور غرارے کرنے کے بعد کم از کم آدھے گھنٹے تک کوئی چیز کھانی پینی نہیں ہے۔ 
        بڑے صاحب نے بتایا کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّپھٹکری سے منہ اور گلے کے تمام جراثیم ختم ہوجائیں گے اور میتھروں(یعنی میتھی دانوں) سے منہ اور گلے کے سارے زخم صحیح ہو جائیں گے اور بس ایک ہفتے کی بات ہے اِس کے بعد جو مرضی ہے کھاؤ پیو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّکوئی رکاوٹ نہیں پڑے گی۔
میں نے یہ نسخہ اسی دن بناکر استعمال کرنا شروع کردیا اور اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ایک ہفتے کے اندر میرا منہ صحیح ہونا شروع ہوگیا، منہ کے زخم بھر کر ختم ہونا شروع ہوگئے اور پھر میں نے اس نسخے کے بعد ایک اور نسخہ بھی استِعمال کرنا شروع کردیا۔ وہ نسخہ پودینے کا تھاکیوں کہ میں نے پڑھا تھا کہ پودینہ انٹی الرجک(ANTI-ALLERGIC) ہے اور مجھے یاد پڑتا ہے کہ کہیں یہ بھی پڑھا تھا کہ پودینہ کینسر کو ختم کرتا ہے لہٰذا میں نے پودینہ سُکھا کربوتل میں ڈال لیا اور دن میں کئی بار دو دوچٹکیاں لے کر منہ میں ڈال کر خوب چوس چوس اورچبا چبا کر کھاتا معمولی سی جلن ہوتی مگر اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ میرا منہ بالکل صاف ہوگیا۔ کہاں میں معمولی سی مِرچ بھی نہ کھاسکتا تھا مگر اب میرا منہ بالکل پہلے جیسا ہوگیا ہے، جیسے میں نے کبھی پان اور گٹکے کھائے ہی نہیں اور اب اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ پان گٹکوں سے ہمیشہ کیلئے کان پکڑ لیے ہیں۔ جبڑے تو میرے زیادہ مُتَأَثِّر نہیں ہوئے تھے مگر پھر بھی میں نے نماز سے پہلے دانتوں میں مسواک شُروع کردی، مسواک کو دانتوں میں دبا کر جبڑے ہلکے ہلکے چلاتا جس سے وہ بھی اپنی اصل حالت پر آگئے ہیں اور اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ میں بالکل صحّت یاب ہوچکا ہوں اور اس منہ کے موذی مرض سے مجھے نَجات مل گئی ہے ۔(پان گٹکے وغیرہ کی تباہ کاریاں جاننے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ’’پان گٹکا‘‘ کا مطالعہ فرمائیے )

آنکھوں کے نمبر اور موتیا ختْم ہو گیا!(حکایت)

کسی کا بیان ہے :  میرے بھائی کی نظر روز بروز کمزور ہوتی اور چشمے کے نمبر بڑھتے چلے جا رہے تھے ، انہوں نے کسی کے مشورے کے مطابق عمل کیا تو اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  ان کی نظر دُرُست ہو گئی ! ہماری نانی جان کی آنکھوں میں سفید موتیا اتر آیا ، جب اُنہوں نے اِس نسخے پر عمل کیا تو اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ان کی نظر بھی بحال ہو گئی !علاج کا طریقہ :  خالص آبِ زم زم کسی خالی ڈرا پر میں ڈال لیجئے اور پانچوں نمازوں کے بعد دونوں آنکھوں میں ایک ایک قطرہ ڈالئے اگر آنکھیں خراب ہوئیں تو جلن ہوگی مگر گھبرایئے نہیں جُوں جوں آنکھیں ٹھیک ہوتی جائیں گی اَلْحَمْدُلِلّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ جلن کم ہوتی جائے گی۔ ( مدّت علاج :  تاحُصُولِ شفا)

اسکوٹر کے پیٹرول میں برکت کی حکایت

      ایک صاحب کا بیان ہے :  میں اپنی موٹر سائیکل میں 8 لیٹر پیٹرول ڈلواتا تھا جوصِرْف ایک ہفتہ چلتا تھا ۔ پھر میں نے پیٹرول ڈلوانے سے پہلے اوّل آخِر دُرُود شریف کے ساتھ سات بار سُوْرَۃُ الْکَوْثَر پڑھ کر پیٹرول کی ٹنکی پر دم کر نا شروع کر دیا ، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اب وُہی 8لیٹر پیٹرول  تین ہفتے چل جاتاہے۔

غمِ  مدینہ  بقیع،
مغفرت اور بے حساب
       جنت الفردوس میں آقا
کے پڑوس کا طلب
 
۲۵ رہضان المبارک۱۴۳۵ ھ
2014-07-24

یہ رسالہ پڑھ کر دوسرے کو دے دیجئے

شادی غمی کی تقریبات،اجتماعات،اعراس اور جلوسِ میلاد و غیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مدنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ، گاہکوں کو بہ نیتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے ، اخبار فروشوں یا بچوں کے ذریعے اپنے محلے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنتوں بھرا رسالہ یا مدنی پھولوں کا پمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے اور خوب ثواب کمائیے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن