دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mene Video Center kyun band kiya? | میں نے وڈیو سینٹر کیوں بند کیا؟

book_icon
میں نے وڈیو سینٹر کیوں بند کیا؟

{7}گلے کی تکلیف سے نجات

          ڈیرہ غازی خان(پنجاب، پاکستان)کے علاقے وہاڑی کالونی میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب ہے کہ میں سنّتوں سے دور دنیا کی رنگینیوں میں مسرور تھا ۔ ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کا ایک مدنی قافلہ قریبی شہر سخی سرور سے ہمارے علاقے کی مرکزی جامع مسجد میں آپہنچا، شرکائے قافلہ اسلامی بھائیوں نے بڑی محبت وشفقت سے علاقے والوں پر انفرادی کوشش شروع کردی ۔  اسلامی بھائیوں سے ملاقات، ان کے ساتھ گزرے لمحات میری زندگی کاحسین باب بن گئے ، تین دن کے بعدجب عاشقانِ رسول سنّتوں کے موتی لٹا کر واپس جانے  لگے تو ہمارے علاقے میں سنّتوں کی بہاریں عام کرنے کے لیے ایک اسلامی بھائی کونگران بنادیا ۔ چنانچہ ہم نے اپنے علاقہ وہاڑی کالونی  (جسے ہم پیارسے عطاری کالونی کہتے ہیں ) میں درسِ فیضانِ سنّت، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور چوک درس کی ترکیب بنائی جس کی برکت سے آہستہ آہستہ کئی اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگئے ۔ ایک روز ہم چھ سات اسلامی بھائی ’’سٹی تھانہ‘‘ کے قریب چوک درس دے رہے تھے ، درس و دعا کے بعد جب ہم مسجد کی طرف لوٹے توایک صاحب نے مبلغ اسلامی بھائی کو آواز دی، ہم سے ملاقات کی اور کہنے لگے ! آپ کا چوک درس سن کردل خوش ہو جاتا ہے ۔ آپ یقین کریں مجھے عرصہ درازسے گلے میں تکلیف تھی جس کی وجہ سے میں بہت پریشان تھا ۔  ڈاکٹروں نے بھی جواب دے دیا ۔  گلے کامرض اس قدر بگڑ چکا تھا کہ میں روٹی بھی نہیں کھا سکتا تھا ۔  ایک روز رات سونے سے قبل میں نے نیت کی کہ میں روزانہ آپ کے درس میں شرکت کروں گا ۔  سچ ہے کہ اچھی نیتوں کی اپنی ہی برکتیں ہیں ۔ صبح جب نماز کے لیے اٹھا تو میں حیران رہ گیا کہ میرے گلے کامرض جو برس ہا برس سے تکلیف کا باعث تھا دور ہوچکا تھا، مجھے اس تکلیف سے نجات مل گئی اور میں صحت مند ہوگیا ۔  اب میری آپ سے التجاء ہے کہ خدارا چوک درس  جاری رکھئے گا، ہم نے اس شخص کو ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی اورعزم کیاکہ ہم اِنْ شَآئَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ چوک درس کی دھومیں مچاتے رہیں گے ۔ اللّٰہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو ۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                                                      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{8}میٹھالہجہ

            مدینۃالاولیاء(ملتان)کے مقیم اسلامی بھائی کے مکتوب کا خلاصہ ہے  کہ :  ایک روز میں دودھ لینے کے لیے دکان کی طرف جارہا تھا ۔ کیا دیکھتا ہوں کہ ایک اسلامی بھائی چوک درس دے رہے ہیں ، نجانے ایسی کونسی کشش تھی کہ میں ان کی طرف کھنچتا چلا گیا اور مجھے بھی چوک درس میں شریک ہونے کی سعادت نصیب ہوگئی ۔  چوک درس دینے والے اسلامی بھائی کا لہجہ بڑا میٹھا تھا تحریر بھی بہت دلچسپ تھی  ۔ ان کے الفاظ میرے دل کی بنجر زمین کو سیراب کرتے گئے ، درس کے اختتام تک میرے دل میں ان کی محبت پیدا ہوچکی تھی  ۔ جب اسلامی بھائی نے ملاقات کرتے ہوئے مجھے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا تو میں نے بلاپس وپیش ہامی بھرلی اورآنے والی جمعرات کو ہی سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوگیا ۔  اجتماع میں سنّتوں بھرے بیان اور رقت انگیز دعا نے دل پر گہرے نقوش چھوڑے میں نے نیت کی کہ ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرونگا ۔  اللّٰہ تعالی نے مجھے استقامت کی دولت سے نوازااورمیں دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا ۔  اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مشکبار مدنی ماحول کی برکت سے چہرہ پر داڑھی شریف اور سنّتوں بھری زندگی بسر کر رہا ہوں ۔ تادمِ تحریرمکتبۃ المدینہ پر خدمات سر انجام دے رہاہوں  ۔ اللّٰہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو ۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                                            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{9}نفرت محبت میں بدل گئی

            باب المدینہ(کراچی)کے علاقے کورنگی ساڑھے 3کے مقیم سید خاندان کے اسلامی بھائی کا بیان کا لُبِّ لُباب ہے :  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں آنے سے پہلے میں ایک سیاسی تنظیم سے تعلق رکھتا تھا ۔  کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے میرے سینے میں دعوتِ اسلامی والوں کے خلاف نفرت و عداوت بھری ہوئی تھی ۔  ایک دن اچانک میرے دل میں نماز پڑھنے کا خیال آیا تو میں نے غسل کیا اور عشاء کی نماز پڑھنے کے لئے تیار ہوگیا ۔ شیطان نے ورغلانے کی کافی کوشش کی لیکن میں شیطان کے تمام وار ناکام بناتے ہوئے نماز پڑھنے کے لیے مسجد پہنچ گیا  ۔ نماز پڑھنے کے بعد جب میں نے دیکھاکہ مسجدمیں دعوتِ اسلامی سے وابستہ اسلامی بھائی درس دے رہے ہیں تو میں ان کے درس میں شریک ہوگیا ۔  مجھے اُن کا درس پسند آیا ۔  مسجددرس کے بعد اسلامی بھائی باہر چوک درس دینے کے لئے جانے لگے تو میں بھی ان کے ساتھ چل پڑا اور چوک درس میں بھی شرکت کی سعادت حاصل ہوگئی ۔ درس سن کر مجھے بہت سکون ملا اور میرا دل نرم ہوگیا اور نفرت کے جذبے میں کمی محسوس کی  ۔ اس کے بعد مسجد اور چوک درس میں شرکت کرنا اپنا معمول بنا لیا ۔  اسلامی بھائیوں نے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی میں اس میں بھی شرکت کرنے لگا ۔  یوں دعوتِ اسلامی سے میری نفرت محبت میں بدل گئی ۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیاا ور دین اسلام کے زریں اصولوں کے مطابق زندگی گذارنے لگا ۔  اللّٰہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو ۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                                                      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{10}روشن مستقبل کاخواہاں

            باب المدینہ (کراچی) کے علاقے ولایت آباد نمبر 2 میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ یوں ہے :  میں گناہوں کی اندھیری وادیوں میں بھٹک رہا تھا ۔  دینی معاملے میں بالکل کورا تھا کیونکہ میں نے اپنا مقصدِ حیات صرف روشن مستقبل کا حصول بنا رکھا تھا ۔  اس دنیا کی چند روزہ زندگی کو سنوارنے کے لیے مصروف عمل رہتا ۔  اس کے حصول میں آنے والی ہر رکاوٹ کا مقابلہ کرتا لیکن افسوس! حقیقی مقصدِ حیات (اللّٰہ تعالیٰ کی عبادت) کے درمیان آنے والی رکاوٹ کی کوئی پروا نہ تھی ۔  روشن مستقبل کی خواہش کو پورا کرنے کے لئے انگلش لینگویج (انگریزی بول چال ) کورس کررہا تھا ۔  لیکن خالقِ کائنات عَزَّوَجَلَّ کوشایدکچھ اور ہی منظور تھا ۔  میری زندگی کے سیاہ پہروں میں خوش بختی کی روشن کرنیں اس وقت پھوٹیں جب ہمارے سینٹر میں تبلیغ قرآن و سنّت کی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن