دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mene Video Center kyun band kiya? | میں نے وڈیو سینٹر کیوں بند کیا؟

book_icon
میں نے وڈیو سینٹر کیوں بند کیا؟

شک بروزقیامت لوگوں میں سے میرے قریب تروہ ہوگاجومجھ پرسب سے زیادہ درودبھیجے  ۔ ‘‘ (ترمذی ج۲، ص ۲۷، رقم الحدیث۴۸۴)

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                                            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{1}میں نےویڈیوسینٹرکیوں بندکیا؟

            لانڈھی(باب المدینہ، کراچی)کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ  ہے :  ہمارے علاقے میں ایک ویڈیو سینٹرکے باہر دعوتِ اسلامی سے وابستہ اسلامی بھائی اصلاحِ اُمت کی کڑھن میں موسمِ گرما کی حدّت (تپش) اور موسمِ سرما کی شدت کی پرواکئے بغیر مستقل مزاجی سے چوک درس دیا کرتے تھے  ۔ اسلامی بھائی اس ویڈیو سینٹر کے مالک کو بھی درس میں شرکت کی دعوت دیتے رہتے لیکن وہ روزانہ مصروفیت کا کہہ کر معذرت کر لیتے بالآخر ایک دن چوک درس میں شرکت کر ہی لی ۔  جب مبلغِ دعوتِ اسلامی نے درس شروع کیا تو خوف خدااور عشق مصطفی سے بھرپور الفاظ تاثیر کا تیر بن کر ان کے دل میں پیوست ہو گئے ۔ دل و دماغ پر چھائے غفلت کے پردے ہٹ گئے  ۔ ان پر چوک درس کی برکت سے فکرِآخرت غالب آگئی ۔  جب مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی تو فوراً راضی ہو گئے ، یوں وہ ہفتہ واراجتماع میں شرکت اور دیگر مدنی کاموں میں حصہ لینے لگے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّان میں تبدیلی آنے لگی ۔  انھوں نے اپنے تمام سابقہ گناہوں سے توبہ کرلی اور گناہوں میں مبتلا کرنیوالا کاروبار (ویڈیوسینٹر) ختم کر دیاا ور دھاگہ، لیس کاکام شروع کر دیا ۔  اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ یہ سب چوک درس کی برکتیں ہیں کہ گناہوں کے دلدل میں پھنسا ہوا شخص نیکیوں کا شائق بن گیا ۔ اللّٰہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو ۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                                                      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{2}دُشمنِ صحابہ، محبِّ صحابہ بن گیا

            صوبہ پنجاب (پاکستان)کے رہائشی اسلامی بھائی اپنی زندگی میں آنے والے انقلاب کاتذکرہ کچھ یوں کرتے ہیں کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا کروڑہا کروڑ احسان کہ اس نے مجھے مسلمان گھرانے میں پیدا کیا مگر افسوس! بد قسمتی میرے آڑے آئی اور عقل و خرد کی دہلیز پر قدم رکھنے سے پہلے ہی مجھے برے دوستوں کی صحبت میسر آگئی اور یہی نہیں بلکہ میرے وہ دوست برائیوں میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ بدعقیدہ بھی تھے یہی وجہ تھی کہ انہوں نے میرے ذہن میں بد عقیدگی کا زہر گھول دیا ، بے مُروّتی کی انتہایہ تھی کہ مَعَاذَ اللّٰہ ہم صحابۂ کرام عَلَیہمُ الرِّضوان کے متعلق گستاخانہ جملے بکنے اور ان کی شان میں زبانِ طعن دراز کرنے میں ذرا نہیں لجاتے تھے ، ایک مرتبہ بسلسلۂ روز گار میرا پنجاب سے باب المدینہ (کراچی) آنا ہوا تو انہی دنوں خوش قسمتی سے میرا گزر ایک ایسے راستے سے ہوا جہاں مین چوک پر سفید لباس میں ملبوس سروں پر سبز سبز عمامے سجائے کچھ اسلامی بھائی موجود تھے ، تجسّس کے ہاتھوں مجبور ہو کر میں ان کے قریب گیا تو دیکھا کہ ان میں سے ایک اسلامی بھائی ’’فیضانِ سنّت‘‘ نامی ضخیم کتاب تھامے درس دے رہے ہیں اور بقیہ توجہ کے ساتھ درس سننے میں مصروف ہیں ، دریں اثنا ایک اسلامی بھائی نے آگے بڑھ کر مجھ سے مصافحہ کیا اور محبت کے ساتھ مجھ سے شرکت کی درخواست کی لہٰذا میں بھی درس سننے کھڑا ہو گیا ۔  عشقِ مصطفی اور عظمتِ صحابہ سے بھرپور الفاظ میرے کانوں میں رَس گھولنے لگے ، میرے دل ودماغ کو تازگی ملی اور مجھے احساس ہونے لگاکہ میں آج تک گمراہی کی زندگی بسر کرتارہا ہوں اس خیال کے آتے ہی  میری آنکھوں کی وادیوں سے آنسوؤں کے چشمے بہنے لگے ، خوفِ خداکی بدولت میں نے اپنے تمام سابقہ گناہوں سے توبہ کرلی  ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت پہ قربان کہ جس نے مجھے چوک درس کی برکت سے دُشمنانِ صحابہ کی صف سے نکال کر محبانِ صحابہ کی صف میں شامل فرمادیا ۔  دل مذہب اہلسنّت کی حقانیت کی گواہی دینے لگا ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں استقامت عطا فرمائے ۔ اللّٰہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو ۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                                                      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{3}بُری عادتیں چھوٹ گئیں

باب المدینہ(کراچی) کے علاقے حاجی مرید گوٹھ فردوس کالونی میں مقیم اسلامی بھائی اپنی داستانِ عشرت کے خاتمے کے احوال کچھ یوں تحریر فرماتے ہیں کہ :  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں فلموں ، ڈراموں کا بے حد شوقین تھا ۔  فلموں کا تو ایسا شیدائی تھا کہ جب تک دن میں کئی فلمیں نہ دیکھ لیتامجھے سکون ہی نہ آتا تھا ۔  جھوٹ، غیبت ، بدنگاہی اوربدکلامی جیسی بُری عادات میری زندگی کا حصہ بن چکی تھیں ۔ دن بھر فحاشی و عریانی کے مناظر میرے دل ودماغ کواپنی گرفت میں لیے رہتے ، انہی بیہودہ خیالات نے میری خواہشات کو اس قدر ہوا دی کہ میں اپنے ہی ہاتھوں اپنی جوانی برباد کرنے لگا ۔ میری صحت برباد ہوگئی، زندگی سے نفرت ہوگئی  جسم میں ہر وقت درد رہنے لگا، جب صبح اٹھتا تو بے حد کمزوری محسوس کرتا ، دل ہر وقت بُرائی کی طرف مائل رہتا اوریہ سب میرے اپنے ہی ہاتھوں کا کیا دھرا تھا ۔ وہ تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ بھلا کرے دعوتِ اسلامی کے مبلغین کا کہ جن کے چوک درس کی برکت سے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے اس آفت سے نجات عطا فرما دی ۔

            میری خوش بختی کے سفر کا آغاز کچھ اس طرح ہوا کہ ایک روز میں والدۂ محترمہ کی دوائی لینے کے لئے میڈیکل اسٹور پر گیا، وہاں ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی فیضانِ سنّت سے چوک درس دے رہے تھے اور ان کے ارد گردچند اسلامی بھائی سروں کو جھکائے نہایت توجہ سے درس سن رہے تھے  ۔ ایک اسلامی بھائی میرے پاس آئے اور محبت بھرے انداز میں مجھے درس میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی چنانچہ میں درس میں شریک ہو گیا ۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے فیضانِ سنّت سے نماز کے فضائل سنانا شروع کئے جس سے میرے دل میں نماز کے معاملے میں ہونے والی سستی کا احساس جاگ اٹھا ۔  مجھے سابقہ گناہوں پر شرمندگی ہونے لگی  ۔ درس کے اختتام پر ایک اسلامی بھائی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جسے میں نے بلاچون وچرا قبول کر لیا اور جمعرات کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے سنتوں بھرے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی سعادت بھی حاصل کی جس سے مجھے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن