دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mendak Sawar Bicho | مینڈک سوار بچھو

book_icon
مینڈک سوار بچھو

            ربِّ کائنات عَزَّ وَجَلَّمؤ مِنین و مؤمِنات کو اِمتحانات میں مبتَلاکر کے ان کے سیِّئآت ( یعنی گناہ)  مٹاتا اور دَرَجات بڑھاتا ہے۔    لہٰذا جب بھی مصیبت آئے پارہ 20 سُوْرَۃُالۡعَنۡکَبُوۡت  کی دوسری آیتِ کریمہ کو ذہن میں لے آیئے: 

اَحَسِبَ النَّاسُ اَنْ یُّتْرَكُوْۤا اَنْ یَّقُوْلُوْۤا اٰمَنَّا وَ هُمْ لَا یُفْتَنُوْنَ (۲)   (پ ۲۰،   العنکبوت ۲)

ترجَمۂ کنزالایمان:   کیا لوگ اس گَھمنڈ میں ہیں کہ اتنی بات پر چھوڑ دئیے جائیں کہ کہیں :   ہم ایمان لائے اور ان کی آزمائش نہ ہوگی ۔ 

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کوئی بھلائی نہیں

          حضرتِ سیِّدُنا ضَحّاک  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَزَّاقفرماتے ہیں :  جو ہر چالیس رات میں ایک مرتبہ بھی آفت یافِکر و پریشانی میں مبتلا نہ ہو اُ س کیلئے اللہ عَزَّ وَجَلَّکے یہاں کوئی بھلائی نہیں ۔   (مُکاشَفَۃُ القُلُوب ص۱۵)

  آفت و راحت کے بارے میں پُر حکمت رِوایت

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!   دُنیوی آفت و مصیبت مسلمان کے حق میں اکثر بَہُت بڑی نعمت ہوتی ہے،  جیسا کہ منقول ہے :   اللہ عَزَّ وَجَلَّفرماتا ہے:   جب میں کسی بندے پر رحم فرمانا چاہتا ہوں تو اُس کی بُرائی کا بدلہ دنیا ہی میں دے دیتا ہوں ،   کبھی بیماری سے ،   کبھی گھر والوں میں مصیبت ڈال کر،   کبھی تنگیِ مَعاش (یعنی تنگدستی)  سے،   پھر بھی اگر کچھ بچتا ہے تو مرتے وقت اُس پر سختی کرتا ہوں حتّٰی کہ جب وہ مجھ سے ملاقات کرتا ہے تو گناہوں سے ایسا پاک ہوتا ہے جیسا کہ اُس دن تھا جس دن کہ اُس کی ماں نے اُسے جنا تھا۔    اور مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم کہ میں جس بندے کو عذاب دینے کا ارادہ رکھتا ہوں اُس کو اُس کی ہر نیکی کا بدلہ دُنیا ہی میں دیتا ہوں ،   کبھی جسم کی صحّت سے،   کبھی فراخیِ رِزق سے  (یعنی روزی بڑھا کر) ،   کبھی اَہل وعیال کی خوش حالی سے ،   پھر بھی اگر (نیکیوں کا بدلہ دینا)  کچھ  (باقی ) رہ جاتا ہے تو مَرتے وَقت اُس پر آسانی کر دی جاتی ہے حتّٰی کہ جب مجھ سے ملتا ہے تو اُس کی نیکیوں میں سے  (اس کے پاس)  کچھ بھی  (باقی)  نہیں رہتا کہ وہ نارِ جہنَّم سے بچ سکے۔   (شرحُ الصّدور  ص ۲۸)

آسائشوں پر مت پُھولو!

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  اس روایت کے پیشِ نظر گاڑیوں ،   عمارتوں ،   دولتوں ،   صحّتوں اور طرح طرح کی نعمتوں کی اپنے اوپر کثرت کو دیکھ کر ڈر جانا چاہئے کہ کہیں یہ دنیا میں نیکیوں کی جزا نہ ہو اور غربتوں ،   آفتوں ،   بیماریوں اور طرح طرح کی مصیبتوں کا اپنے اوپر سلسلہ دیکھ کر صبر کرنا اور دل بڑا رکھنا چاہئے کہ ہو سکتا ہے یہ آخِرت کی راحت سامانیوں کاپیش خَیمہ ہو۔    ہم اللہ عَزَّ وَجَلَّسے دونوں جہانوں کی بھلائیاں طلب کرتے ہیں    ؎

ڈرتھا کہ عِصیاں کی سزا،   اب ہو گی یا روزِ جزا

دی اُن کی رَحمت نے صدا،   یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مُصیبت کی عجیب حکمت  (حکایت)

            حضرتِ سیِّدُنا ابنِ عبّاس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے فرمایا کہ  ایک نبی عَلَیْہِ السَّلَامنے پروردگار عَزَّ وَجَلَّ کے دربار میں عرض کی:   اے میرے ربُّ العزّت !  مومِن بندہ تیری اطاعت کرتا اور تیری معصیَت  (نافرمانی)   سے بچتا ہے  (لیکن)  تُواِس سے دنیا لپیٹ لیتا اور اس کو

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن