دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mendak Sawar Bicho | مینڈک سوار بچھو

book_icon
مینڈک سوار بچھو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کاش !  ہمارے بدن قینچیوں سے کاٹے جاتے!

جب بھی مصیبت آئے صَبْر کر کے اَجر کے حقدار بنئےاللہ تبارَکَ وَ تعالیٰ پارہ23 سُوْرَۃُ الزُّمَرکی آیت 10میں ارشاد فرماتا ہے:   

اِنَّمَا یُوَفَّى الصّٰبِرُوْنَ اَجْرَهُمْ بِغَیْرِ حِسَابٍ (۱۰)

ترجَمۂ کنزالایمان صابروں ہی کو ان کا ثواب بھرپور دیا جائے گا بے گنتی ۔ 

           صدر الافاضل حضرتِ علاّمہ مولاناسیِّد محمد نعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی اس آیت کے تحت لکھتے ہیں :   حضرتِ مولائے کائنات،   علیُّ المُرتَضٰی شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے فرمایا کہ :  ہر نیکی کرنے والے کی نیکیوں کا وزن کیا جائے گا سوائے صَبْر کرنے والوں کے کہ انہیں بے اندازہ اور بے حساب دیا جائے گا اور یہ بھی مروی ہے کہ اصحابِ مصیبت و بلا  (یعنی مصیبت زدہ لوگ) حاضر کئے جائیں گے،   نہ ان کے لئے میزان  (ترازو) قائم کی جائے نہ ان کے لئے دفتر  (یعنی نامۂ اعمال )  کھولے جائیں ،  ان پر اجروثواب کی بے حساب بارِش ہوگی یہاں تک کہ دنیا میں عافیت کی زندگی بسر کرنے والے انہیں دیکھ کر آرزو کر یں گے کہ کاش ! وہ اہلِ مصیبت میں سے ہوتے اور ان کے جسم قینچیوں سے کاٹے گئے ہوتے کہ آج یہ صَبْر کا اجر پاتے۔     (خزائن العرفان ص۸۵۰)

دَرِندوں نے پیٹ پھاڑ ڈالا تھا (حکایت)

           حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیمُ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام ایک دن ایک آدمی کے پاس سے گزرے جس کا پیٹ دَرِندوں نے پھاڑکرگوشت نوچ لیاتھا۔    آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامنے اسے پہچان لیا،   اس کے پاس کھڑے ہوئے اوردعا کی:   یا اللہ عَزَّ وَجَلَّ! یہ بندہ توتیرافرماں بردارتھا میں اِسے اِس حالت میں کیوں پاتا ہوں ؟  اللہ عَزَّ وَجَلَّنے وحی فرمائی :  ’’ اے موسیٰ! اس نے مجھ سے وہ مقام طلب کیا جس تک اپنے اعمال کے ساتھ نہیں پہنچ سکتا تھا چُنانچِہ میں نے اسے اس مقام تک پہنچانے کے لئے اس مصیبت میں مبتلا کیاہے ۔ ‘‘ (تَنبِیہُ الْمُغتَرِّیْن ص۱۷۳)

کیچڑ میں لِتھڑاہوا بچّہ (حکایت)

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِس حکایت سے معلوم ہوا کہ ربِّ کائنات عَزَّ وَجَلَّ بلندیِ درجات کیلئے بھی نیک بندوں کوامتحانات میں مبتلا فرماتا ہے،   بے شک اللّٰہُربُّ العِزَّتعَزَّ وَجَلَّکے ہر کام میں حکمت ہوتی ہے۔  البتّہ یہ ضروری نہیں کہ صِرْف نیک بندوں ہی پر امتحان آئے ،   بسا اوقات گنہگاروں کو بھی مصیبتوں میں مبتلا کر کے گناہوں کی آلودَگیوں سے پاک کیا جاتا  ہے۔  چُنانچِہ  مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنّان  اپنی تقریر دل پذیر میں فرماتے ہیں :   حضرتِ سیِّدُنا بایزیدبسطامی قُدِّسَ سِرُّہُ السّامیکسی جگہ سے گزر رہے تھے،   مُلاحظہ فرمایا،   ایک بچّہ کیچڑ میں گر گیا ہے اور اس کا بدن اورلباس گندگی میں لتھڑگئے ہیں ،   لوگ دیکھتے ہوئے گزر جاتے ہیں ،   کوئی پروا بھی نہیں کرتا!  کہیں دُور سے ماں نے دیکھا،   دوڑتی ہوئی آئی،   دو تھپَّڑ بچے کے لگائے،   کپڑے اُتار کر دھوئے ،   اُسے غسل دیا ۔    حضرت (رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ)  کو یہ دیکھ کر وَجد آ گیا اور فرمایا کہ یِہی حال ہمارا اور رَحمتِ الٰہی (عَزَّ وَجَلَّ)  کا ہے۔    ہم گناہوں کی دَلدَل میں لِتھَڑ جاتے ہیں ،   کسی کو کیا پروا!  مگر  رحمتِ الٰہی  (عَزَّ وَجَلَّ)  کا دریا جوش میں آتا ہے ،  ہم کو مصیبتوں کے ذَرِیعے دُرُست کیا جاتا ہے اور توبہ و عبادات کے پانی سے غسل دے کر صاف فرما تا ہے۔     (مُعلّمِ تقریر ص ۳۳ ملخصاً )  جب مہربان ماں کچھ سزا دیکر تنبیہ  (تَمْ۔  بِیْہ۔  یعنی خبردار) کرسکتی ہے تو ہمارا خالِق و مالک عَزَّ وَجَلَّ اس سے کہیں زیادہ مہربان ہے،   بعض اوقات سزا دیکر اِصلاح فرماتا ہے ۔   

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن