دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mendak Sawar Bicho | مینڈک سوار بچھو

book_icon
مینڈک سوار بچھو

بھر کی تکلیفوں کونَسیاً مّنسیا (نَسْ۔  یَم۔  مَنْسی ۔  یا یعنی بُھولا بِسرا)  کردے گا اوردُکھیارابندہ اپنے سارے دکھ بھول کر یہی سمجھے گا کہ مجھے کبھی کوئی تکلیف پہنچی ہی نہیں جیسا کہ تاجدارِ مدینہ ،  قرارِ قلْب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ا فرمانِ باقرینہ ہے :   قِیامت کے دن اس دوزخی کو لایا جائے گا جسے دنیا میں سب سے زیادہ نعمتیں ملیں اور اسے جہنَّم کاایک جھونکا دے کر پوچھا جائے گا :  اے آدمی!  کیا تو نے کبھی کوئی بھلائی دیکھی تھی؟ کیا تجھے کبھی کوئی نعمت ملی تھی؟  تو وہ کہے گا:  ’’ خدا  عَزَّوَجَلَّکی قسم!  نہیں ۔  ‘‘ پھر اُس جنَّتی کو لایا جائے گا جو دنیا میں سب سے زیادہ تکلیف میں رہااوراُسے جنت کا غوطہ دیا جائے گا پھر اس سے پوچھا جائے گا:   اے انسان!  کیاتو نے کبھی کوئی تکلیف دیکھی تھی؟  تجھ پر کبھی کوئی سختی آئی تھی؟ تو وہ کہے گا :   بخدا!  اے میرے رب !  کبھی نہیں ،   مجھے کبھی کوئی تکلیف نہیں ہوئی اور نہ میں نے کبھی کوئی سختی دیکھی     (مسلم ص ۱۵۰۸حدیث ۲۸۰۷)

  ’’ایمان ‘‘ کا لباس  (حکایت)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  جب بھی کوئی آفت آ پڑے خواہ طویل عرصے تک بے رُوزگاری یا بیماری دُور نہ ہو یا مسائل حل نہ ہوں ،  ہر موقع پر صِرف صَبْر صَبْر اور صَبْرسے کام لینا اور آخِرت کا ثواب حاصِل کرنا چاہئے۔    حضرتِ سیِّدُنا داوٗ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامنے بارگاہِ خُداوندی عَزَّ وَجَلَّ میں عَرض کی:  اے میرے رب! تیری رِضا کے حصول کے لیے جومصیبتوں پر صَبْر کرتا ہے اُس پریشان انسان کا بدلہ کیا  ہے ؟  اللہ عَزَّ وَجَلَّنے فرمایا:   اُس کا بدلہ یہ ہے کہ میں اُسے ایمان کا لباس پہنائوں گا اور اُس سے کبھی بھی نہیں اُتاروں گا۔     (اِحیاءُ العُلُوم ج۴ ص۹۰) اللہ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّ وَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہواٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

وہ عشقِ حقیقی کی لذّت نہیں پاسکتا

جو رنج و مصیبت سے دو چار نہیں ہوتا

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کربلا والوں سے بڑھ کر مصیبت زدہ کون؟

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! پریشان حال کو چاہئے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رِضا پر راضی رہے اور خود پر ’’انفرادی کوشش‘‘ کرتے ہوئے دل ہی دل میں کہے کہ شہیدان واَسِیرانِ کربلا عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان پر جو مصیبتیں آئی تھیں وہ یقینا تجھ پر آنے والی مصیبتوں سے کروڑوں گنازیادہ تھیں مگر اُنہوں نے ہنسی خوشی برداشت کیں اور صَبْر کر کے قرْبِ الٰہی کے حقدار بنے۔  تو کہیں بے صبری کر کے آخرت کی سعادت سے محروم نہ ہو جائے ۔    یقینایقینا یقینادُنیوی پریشانیوں ،   تنگدستیوں ،   بیماریوں وغیرہ میں صبر کرنے والوں کیلئے آخِرت کی خوب خوب راحت سامانیاں ہیں ۔ 

روشن قبریں

          کسی بُزرگ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے حضرتِ سیِّدُناحسن بن ذَکْوان  کو ان کی وَفات کے ایک سال بعد خواب میں دیکھا تو اِستِفسار کیا (یعنی پوچھا ) :   کونسی قبریں زِیادہ روشن ہیں ؟ فرمایا:   قُبُوْرُ اَہْلِ الْمَصَائِبِ فِی الدُّنْیَا یعنی دُنیا میں مصیبتیں اُٹھانے والوں کی ۔   (تَنبِیہُ الْمُغتَرِّیْن ص۱۶۶)

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! وہ گھپ اندھیری قَبْر جسے دنیا کا کوئی برقی بلب روشن نہیں کر سکتا،   اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ وہ میٹھے میٹھے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نور کے صدقے پریشان حالوں کیلئے نور نور ہوکر  جگمگا اُٹھے گی۔      

خواب میں بھی ایسا اندھیرا کبھی دیکھا نہ تھا    جیسا اندھیرا ہماری قبر میں سرکار ہے

یَارَسُولَ اللہ! آکر قبر روشن کیجئے          ذات بے شک آپ کی تو مَنبعِ انوار ہے

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن