30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ413صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’عُیُونُ الْحِکایات‘‘ (حصہ اوّل) کیصَفْحہ187پر ہے: اللہ کا ایک نیک بندہ کسی جنگل کی بستی میں رہا کرتا تھا ۔ اس کے پاس ایک مُرغا، ایک گدھا اور ایک کتا تھا ۔ مرغا صبح نماز کے لئے جگاتا، گدھے پر وہ پانی اور دیگر چیزیں لاد کرلاتا اور کتّااس کےمکان و سامان کی رکھوالی کرتا۔ ایک دن مرغے کو لومڑی کھاگئی ، گھر کے افراد اِس نقصان پر پریشان ہوئے مگراُس نیک شخص نے صَبْر کیا اور کہا: ’’اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے۔ ‘‘چند دن کے بعد بھیڑیئے (WOLF) نے گدھے کو چیر پھاڑ ڈالا، اہلِ خانہ غمگین ہوئے لیکن اُس نیک آدمی نے یہی کہا: ’’اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتاہے۔ ‘‘ پھر کچھ عرصے بعد کُتّا بیمار ہو کرمر گیا، اس پر بھی اُس نے یِہی الفاظ دُہرائے: ’’ اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتاہے۔ ‘‘ کچھ روز کے بعد یکایک دشمنوں نے جنگل کی اُس بستی پر شَب خُون مارا (یعنی رات میں حملہ کر دیا) اور جانوروں کی آوازیں سُن سن کر گھروں کا کھوج (یعنی پتا) لگایا اورمال و اسباب سمیت سب گھر والوں کو قیدی بناکر لے گئے ۔ اُس نیک شخص کے گھر میں کوئی جانورتھا ہی نہیں جو بولتا لہٰذا دشمن کو اندھیرے میں اُس کے مکان کا پتا ہی نہ چل سکا، اورا س طرح وہ اس آفتِ ناگَہانی (یعنی اچانک آنے والی مصیبت) سے محفوظ رہا اور یوں صَبْر کے ساتھ ساتھ اِس کا یقین مزید مضبوط ہوگیا کہ ’’اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے ۔ ‘‘ (عیونُ الحکایات ص ۱۲۱ مُلَخَّصاً) اللہُ ربُّ العزّت عَزَّ وَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِس حکایت سے درس ملا کہ جب بھی کوئی بیماری، پریشانی ، بے روزگاری وغیرہ آزمائش آپڑے ہمیں یِہی سمجھنا اور کہنا چاہئے کہ ’’ اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے۔ ‘‘کیوں کہ ہر مصیبت سے بڑی مصیبت ہوتی ہے۔ مَثَلاً گھر میں چوری ہو جائے تواگر چِہ مالی نقصان ہوا ہے مگر یہی کہنا چاہئے : ’’ اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے۔ ‘‘ کیونکہ اگر ڈاکو حملہ کرتے تو شاید مالی نقصان کے ساتھ ساتھ جانی نقصان بھی ہو جاتا ! یہ بھی ذہن میں رہے کہبسااوقات دنیا میں ملنے والی نعمت بہت بڑی مصیبت کا باعث بھی بن جاتی ہے، مَثَلاً کسی کا پانچ کروڑ کا بونڈکھلا! بظاہر یہ خوشی کے مارے پاگل کردینے والامُعاملہ ہے مگراُسے کیا معلوم کہ اُس کے حق میں یہ نعمت ہے یا مصیبت؟ آیا اِس رقم کے ذَرِیعے مسجد کی تعمیر کی سعادت ملے گی یا اس دولت کے سبب ڈاکوئوں کے ذَرِیعے جان بھی چلی جائے گی! کس کو معلوم کہ یہ کروڑوں روپے عیش و عشرت میں وسعت کے لیے آئے ہیں یا انعام یافتہ کے لئے اپنے یاگھر کے کسی اہم فرد کی بیماری کے علاج کے لیے پہنچے ہیں ! جی ہاں ! ایسا ہونا ممکن ہے۔ چُنانچِہ اِس ضِمْن میں ایک سچّی حکایت سنئے:
ایک مبلِّغ دعوتِ اسلامی کا بیان کچھ یوں ہے کہ میرے ایک عزیز جنہوں نے ساری زندگی محنت و مشقّت کرکے کافی دُنیو ی مال جمع کیا اور اب وہ ایک فیکٹری کے مالک ہیں ، انہیں ڈاکٹروں نے علاج کے لیے جگر (LIVER) کی تبدیلی کا مشورہ دیا ہے جس پر کم و بیش 75لاکھ روپے کا خرچ مُتوقِّع ہے۔ جس کے لیے وہ بے چارے برسوں کی محنت سے قائم کردہ فیکٹری بیچنے کی ترکیب بنارہے ہیں ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اس عبرت ناک حِکایت پر غور فرمایئے! جب انہوں نے کام کی ابتدا کی ہوگی اور کاروبار ترقی کے زینے طے کرنے لگا ہوگاتوکتنی خوشی حاصل ہوئی ہوگی ! مگر انہیں کیا معلوم تھا کہ یہ لاکھوں روپے اپنے جگر کی تبدیلی کیلئے جمع کررہے ہیں ۔ شرعی مسئلہ یاد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع