دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mendak Sawar Bicho | مینڈک سوار بچھو

page-11

book_icon
مینڈک سوار بچھو

دکان ،   مکان ،   خاندان و سامان کی حفاظت کے 5 اَعمال

 {۲۷}  دکان یا مکان یا مال و اسباب پر روزانہ یَااللہُ 49بارپڑھ کر دم کر دیا جائے تو ،   اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ مختلف نقصانات سے حفاظت ہو گی۔ 

 {۲۸}  لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ 69بار کاغذ پر لکھ  (یا لکھوا) کر فریم بنواکر مکان یا دکان وغیرہ میں لٹکا دیجئے۔    اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ وہاں آسیب نہیں آئے گا اور اگر پہلے سے ہو گا تو بھاگ جائے گا ۔ 

 {۲۹}  لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ    پڑھ کر اگر استِعمال کی چیزوں پر دم کر دیا جائے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ حفاظت بھی ہو گی اور بَرَکت بھی ۔ 

 {۳۰} رقم اورہر قسم کی چیز کے لین دین (یعنی لینے اور دینے)  سے پہلے یَا زَاالۡجَلَالِ وَالۡاِ کۡرَام21بارپڑھنے کی جو عادت بنا لیں گے،   وہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس مُعامَلے میں نقصانات سے بچے رہیں گے۔    

 {۳۱}  لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ 65بار لکھ کر اپنے پاس رکھنے والا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ظالموں کے ظلم سے محفوظ رہے گا۔ 

سر درد سے مِنٹوں میں نجات

 (بیان کردہ طبّی اور دیسی علاج اپنے طبیب کے مشورے سے کیجئے)

     ایک چمچ چینی اوردو عدد بڑی الائچیوں کے دانے نکال کر منہ میں رکھ لیجئے۔    اورانہیں چیونگم کی طرح چباتے اور چوس چوس کر رس پیتے رہئے،   اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تقریباً پانچ منٹ میں شدید سردرد سے نجات مل جائے گی،   چند دن کے استعمال سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ دردِ سر کامرض جاتا رہے گا۔  شوگر کے مریض چینی کے بجائے12عددہرے پودینے کے پتے الائچیوں کے ساتھ استعمال کریں ۔ 

یورک ایسڈ کا علا ج،  مولی اور لیموں سے

        ایک درمیانی سائز کی مولی کے ٹکڑے کر کے اس پر ایک لیموں چِھڑک کر،  دیگر نمک مسالا ڈالے بغیر نہار منہ کھالیجئے ایک گھنٹے تک اور کوئی چیز مت کھایئے۔    اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ’’ یورک ایسڈ‘‘ نارمل ہوجائے گا۔     (یہ عمل 7روز تک کیجئے)

شوگر،   کولیسٹرول اورہائی بلڈپریشر کا آسان علاج

        کریلے چھیل کر سُکھا لیجئے،   پھر بیج سمیت پیس کر پائوڈر بنا لیجئے۔  صبح و شام آدھی آدھی چمچی کھانے سے شوگر ،  ہائی بلڈپریشر اور کولیسٹرول کے مَرَض میں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ فائدہ ہو گا۔ 

مختلف بیماریوں اور پریشانیوں کا روحانی علاج

 {۳۲} جسمانی ،  نفسیانی ،   مختلف بیماریوں ،   ٹینشن ،   ڈپریشن،   اثرات،  جادو،   نظرِبد اور بندش وغیرہ کے لیے ایک عجیبُ الاثر عمل ہے۔  تمام عمل گھر والے اگریہ کرتے رہیں تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ گھریلوناچاقیوں اورپریشانیوں سے نجات ملے،   گھر امن کا گہوارہ بنے۔ 

  فجر کی دو سنتوں اور ظہر،  مغرب و عشا کے فرضوں کے بعد والی دو سنتوں میں سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہ کے بعدقراٰنِ کریم کی آخری چھ سورتیں اس طرح پڑھئے:   پہلی رکعت میں سُوْرَۃُالْکٰفِرُوۡن ،   سُوْرَۃُالنَّصۡر اور سُوْرَۃُ اللَّہَب اور دوسری رکعت میں ،   سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص اور سُوْرَۃُ الْفَلَق  اور سُوْرَۃُ النَّاس پڑھئے۔  ہر سورت کے ابتدا میں بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط  پڑھئے۔   (مدّتِ علاج:   تاحصولِ شفا) 

یہ رِسالہ پڑھ کر دوسرے کودے د یجئے

  شادی غمی کی تقریبات ،  اجتماعات ،  اَعراس اور جلوسِ میلاد وغیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مَدَنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ،   گاہکوں کو بہ نیّتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دُکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے،   اخبار فروشوں یا بچّوں کے ذَرِیعے اپنے مَحَلّے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنّتوں بھرا رسالہ یا مَدَنی پھولوں کاپمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے اور خوب ثواب کمائیے۔ 

           

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن