30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
طوفان میں بھی کشتی ڈوبنے سے بچی رہے گی۔
سفر میں آسانی و کامیابی کے 2 اعمال
{۱۵} سفر شروع کرنے سے پہلے لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ 11مرتبہ پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ سفر میں آسانی ہو گی۔
{۱۶} لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ 49بارلکھ کر سفر میں ساتھ رکھنے سے گھر آنے تک زمینی اور دریا ئی آفتوں سے حفاظت رہے گی اور جس مقصد کے لئے سفر کیا ہو گا اُس میں کامیابی نصیب ہو گی۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ
شادی کی رکاوٹ کے 3 روحانی علاج
{۱۷} جن لڑکیوں کی شادی نہ ہوتی ہو یا منگنی ہو کر ٹوٹ جاتی ہو وہ نمازِ فجر کے بعد یَا ذَاالۡجَلَالِ وَلۡاِکۡرَام 312بارپڑھ کر اپنے لئے نیک رشتہ ملنے کی دعا کریں ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ جلدشادی ہو اور خاوَند بھی نیک ملے۔
{۱۸} یَاحَیُّ یَا قَیُّوۡمُ 143بار لکھ کر تعویذ بنا کر کنوارا اپنے بازو میں باندھے یا گلے میں پہن لے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس کی جلد شادی ہو جائے گی اور گھر بھی اچّھا چلے گا۔
{۱۹} لڑکی یا لڑکے کے رشتے میں رکاوٹ ہو یا اس میں بندِش کا شبہ ہو تو روزانہ بعد نمازِ فجر باوُضو ہر بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط کے ساتھ سُوْرَۃُالتِّیۡن 60 مرتبہ پڑھئے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ چالیس دن کے اندر اندر کام ہوجائے گا۔
{۲۰} بِسْمِ اللہِ تَوَ کَلۡتُ عَلَی اللہِ لَا حَو ۡلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا باللہِ۔ ([1]) (ابوداوٗدج۴ص۴۲۰حدیث ۵۰۹۵ )
ایک صاحِب کا کہنا ہے: گھر سے باہر نکلنے کی (اوپر دی ہوئی ) دعا جب سے پڑھنی شروع کی ہے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کئی بار حادِثے سے بچا ہوں اور نہ جانے کتنی بار تو میری گاڑی کے شیشے دوسری گاڑیوں کے ساتھ ٹکراگئے ہیں لیکناللہکے فضل سے کوئی حادِثہ یا نقصان نہیں ہوا۔
{۲۱} جو ناجائز مقدَّمے میں پھنس گیا ہو، مقدّمے کی تاریخ والے دن یَا ذَاالۡجَلَالِ وَالۡاِ ِکۡرَام 654بارپڑھ کر کورٹ میں جائے اِنْ شَآءَ اللہ تَعَالٰی فیصلہ اِسی کے حق میں ہو گا۔
{۲۲} وَ قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْبَاطِلُؕ-اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا (۸۱) (پ۱۵، بنی اسراء یل: ۸۱)
مقدّمے کی کامیابی کیلئے روزانہ کسی بھی ایک نماز کے بعد 133 بار پڑھئے۔ حق پر ہوں تو پڑھئے کہ ناحق پڑھنے والا ازخود مصیبت میں گرفتار ہوسکتا ہے۔
{۲۳} یَاوَاحِدُ 3000 بار11 دن تک روزانہ پڑھئے۔ (اوّل آخرگیارہ گیارہ مرتبہ دُرُود شریف پڑھئے) اِنْ شَآءَ اللہ تَعَالٰی دل پُر سکون ہو جائے گا۔
{۲۴} اگر کوئی شخص ظُلماً قید ہو گیاہو تو چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے یَا حَیُّ یَا قَیُّوۡمُکثرت سے پڑھے اور یَا حَیُّ یَا قَیُّوۡمُکاغذ پرلکھ کر تعویذ بنا کر پہن بھی لے ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ جلدرہائی پائے گا۔
{۲۵} لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ بکثرت پڑھا کرے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّقید سے جلد رہا ہو جائے گا۔
کُنویں یا نہر کے پانی کی کمی کا روحانی علاج
{۲۶} اگر کسی کنویں یا نہر کاپانی کم ہو جائے تو ٹھیکری پر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط لکھ کر اس کنویں یانہر میں ڈال دیجئے اِنْ شَآءَ اللہ تَعَالٰی پانی میں بَرَکت ہو جا ئے گی۔
[1] ترجمہ: اللہ عَزَّ وَجَلَّکے نام سے ،میں نے اللہ عَزَّ وَجَلَّپر بھروسا کیا، بُرائی سے بچنے اورنیکی کرنے کی قوَّت اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہی کی طرف سے ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع