Meezan ul Adyan Bil Islam
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meezan ul Adyan Bil Islam | میزان الادیان بالاسلام

book_icon
میزان الادیان بالاسلام
            
یاد رہے ! اناجیل کی حیثیت حضرتِ عیسیٰ علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کی سوانحِ عمری کی سی ہے ہے،خدا کی نازل کردہ وحی کی نہیں ۔ان میں حضرتِ عیسیٰ علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کا نسب نامہ،بچپن،لڑکپن،جوانی، بعثت اور پھر پیغمبرانہ کارنامے بیان کرکے آخر میں ان کی سولی، موت، دفن اور پھر قبر سے غائب ہونے تک کے واقعات بیان ہوئے ہیں۔اناجیل کے مصنفین مجہول الحال اشخاص ہیں اور ان کا زمانۂ تصنیف بھی اندازے سے متعین کیا گیا ہے۔یہ کتابیں حضرتِ عیسیٰ کی زبان ”سریانی یا آرامی“ میں نہیں بلکہ یونانی میں لکھی گئیں اور پھر یونانی سے دوسری زبانوں میں ترجمے کئے گئے ۔موجودہ اناجیل اصل یونانی اناجیل نہیں بلکہ ان کا ترجمہ در ترجمہ ہیں۔حضرتِ عیسیٰ علیہ الصّلوٰۃُوالسّلام پر نازل شدہ انجیل صرف ایک تھی اس کے بعد بے شمار انجیلیں لکھی گئیں جن میں سے اناجیلِ اربعہ کو چوتھی صدی میں نیقیہ کونسل نےاٹکل اور قرعہ اندازی سے منتخب کیا ، ان چاروں انجیلوں میں بھی بےشمار اختلافات موجود ہیں یہاں تک کہ حضرتِ عیسیٰ علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کے نسب نامے، پہاڑی کے وعظ اور صلیب کے واقعات میں بھی باہمی اختلاف پایا جاتا ہے۔یاد رہے! انجیلوں میں ہمیشہ تحریف ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہو رہی ہے، تقریباًہر ایڈیشن میں کمی بیشی اور اصلاح کا سلسلہ جاری رہتا ہے لہٰذا جس انجیل کو قرآنِ مجید نے خدا کا کلام فرمایا ہے یہ وہ اناجیل نہیں بلکہ خود عیسائی علما و فضلا کو بھی یہ حقیقت معلوم ہے اگرچہ وہ اسلام سے تعصب اور عداوت کی وجہ سے اس حقیقت کا اظہار نہیں کرتے۔جو مسیح پادری بائبل یا انجیل کے غیر محرف اور محفوظ ہونے کا پروپیگنڈہ کرتے ہیں وہ محض جہالت کی بنا پر ایسا کرتے ہیں ورنہ پڑھے لکھے عیسائیوں کی تصنیفات میں بائبل اور انجیل کے محرف اور غیرمحفوظ ہونے پر دلائل و شواہد موجود ہیں۔

انجیلِ مَتّٰی

اس انجیل کا مؤلف عیسیٰ علیہ الصّلوٰۃُوالسّلام کے بارہ شاگردوں میں سے ایک شاگر د”متیٰ حواری“ ہے۔ انجیل متّٰی کی تاریخ و تدوین کے بارے میں خود عیسائیوں میں اختلاف ہے، بعض دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ 41ء کی تالیف ہے اور کچھ کہتے ہیں کہ یہ شہنشاه ”قلودیوس“کے دور میں لکھی گئی لیکن وہ سنِ تالیف کی تعیین نہیں کرتے اور یہ بات معلوم ہے کہ قلودیوس نے چودہ سال حکمرانی کی۔ ہورن کہتا ہے کہ یہ 37 یا 38 عیسوی یا 41، 43،یا 48عیسوی یا 63،62،61 یا 64 عیسوی میں لکھی گئی۔ یہ انجیل کس زبان میں لکھی گئی اس میں بھی اختلاف ہے،بعض کہتے ہیں کہ عبرانی میں لکھی گئی، بعض کا خیال ہے کہ سریانی میں لکھی گئی اور بعض کہتے ہیں کہ یونانی زبان میں لکھی گئی البتہ اتنا ضرور ہے کہ یہ یونانی زبان میں مشہور ہوئی لیکن

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن