30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عہد نامہ قدیم وعتیق (Old Testament )
عہد نامہ قدیم وعتیق (بائبل حصہ اول) یہودیوں اور عیسائیوں میں مشترک ہے۔اس میں کل 39 کتابیں ہیں تاہم عیسائیت کا ایک فرقہ پروٹسٹنٹ ان میں سے سات کتابوں کو جعلی قرار دیتا ہے۔عہدنامہ قدیم کا تعلق زمانۂ قبل اَز مسیح سے ہے اور اس میں حضرتِ موسیٰ علیہ الصّلوٰۃ والسّلام سے منسوب کتاب تورات کے علاوہ بنی اسرائیل کے دیگر انبیائے کرام علیہمُ الصّلوٰۃ ُ والسّلام کے صحائف شامل ہیں۔بائبل کا یہ حصہ تخلیقِ کائنات سے لے کر حضرتِ عیسیٰ علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کی ولادت سے پہلے تک کے واقعات و حالات پر مشتمل ہے۔
عہد نامہ جدید (New Testament)
عہد نامہ جدید (بائبل حصہ دوم) میں ستائیس کتابیں شامل ہیں جن کا مجموعہ چار اناجیل،رسولوں کے اعمال اور دیگر کتب وخطوط ہے۔چار اناجیل یہ ہیں:(1) انجیلِ متّٰی (2)انجیلِ مرقس (3) انجیلِ لوقا (4) انجیلِ یوحنا۔ جبکہ”رسولوں کے اعمال“ میں حواریوں کے کارنامے اور اس کے علاوہ کچھ خطوط ہیں جو پال اور دیگر شخصیات نے لکھے ہیں، اس کا مصنف لوقا ہےجو پولس کا شاگرد اور ساتھی تھا۔اس کے علاوہ 13کتابیں اور دیگر خطوط بھی ہیں۔عہد نامہ جدید کا یہ مجموعہ پانچویں صدی کے بالکل اَواخر میں اس وقت کے پوپ کی طرف سے مستند قرار دیا گیا تھا۔ان کتابوں میں سے چونکہ چار انجیلوں کو حضرتِ عیسیٰ علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کی طرف منسوب کیا گیا ہے ۔باقی کتابیں الہامی نہیں ،اگرچہ عیسائی لوگ انہیں بھی پولس یا دوسرے لوگوں کا الہام کہیں لیکن ان پر اس قدر اعتراضات و شکوک خود عیسائی مصنفین کی طرف سے وارد کئے گئے ہیں کہ ان کی مستند حیثیت باقی نہیں رہتی ۔
اناجیلِ اربعہ (Gospels)
اناجیلِ اربعہ پر گفتگو کرنے سے قبل اگر درج ذیل چند باتوں پر توجہ رہے گی تو ان کی حقیقت سمجھنے میں مدد ملے گی :
(1) اناجیل کی حیثیت (2)مصنفین کے نام و زمانہ (3)زبان
(4)تعداد (5) تضاد (6) تحریف
(7)قرآنِ مجید کی روشنی میں اناجیل (8)مسیح پادریوں کا غیرمحرف ہونے پر پرو پیگنڈہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع