30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرقہ“ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ صرف انجیل کا پیروکار ہے۔اس فرقے کا کہنا ہے کہ ہر عیسائی کو انجیل سمجھنے کا حق ہےنہ کہ صرف پادریوں کو یعنی وہ پاپاؤں کی طرف کسی حاجت و مراجعت کے بغیر خود ہی اسے سمجھ سکتے ہیں۔یہ فرقہ16ویں صدی کے شروع میں وجود میں آیا اور مارٹن لوتھر (1483م) اس کا اصلِ محرک ہے۔ یہ فرقہ مغر بی کلیسا ( کیتھولک) کے انجیل مخالف اقدامات کے خلاف احتجاج کے طور پر اُبھرا، ان کے نزدیک اہلِ کلیسا کو گناہوں کی بخشش کا کوئی حق حاصل نہیں اور نہ ہی یہ راہب بننے کی ضرورت کے قائل ہیں ۔پروٹسٹنٹ فرقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے دین داروں کے لئے نکاح جائز قرار دیا اور وہ گرجوں میں سجدہ کرنے کے لئے تصویریں اور مورتیاں رکھنے کے قائل نہیں ہیں۔ پروٹسٹنٹ فرقہ جرمنی، ہالینڈ، برطانیہ، امریکہ، سوئٹزرلینڈ اور ڈنمارک میں بہت پھیلا ہوا ہے جبکہ باقی ریاستوں میں اس کی اقلیتیں ہیں۔ پاکستان میں رہنے والے اکثر عیسائی پروٹسٹنٹ فرقے سے تعلق رکھتے ہیں ۔
آرتھوڈکس
آرتھو ڈکس ایک یونانی لفظ ہے جو دو لفظوں سے مرکب ہے ۔پہلا Ortho بمعنیٰ ”حق“ اور دوسرا Doxa بمعنیٰ”مسلک (یعنی مسلکِ حق )۔“ اس فرقے کے کلیسا کو ”مشرقی اور یونانی فرقہ“ کہا جاتا ہے کیونکہ اس فرقہ کے اکثر پیروکار رُوم کے مشرقی مقبوضات اور مشرقی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ فرقہ 1054م میں مغر بی کیتھولک فرقے سے جدا ہوا۔ آرتھوڈکس فرقے کے ماننے والے یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ”روح القدس“ کا ظہورصرف خدا باپ سے ہوا ہے اور خدا بیٹے سے پیدا نہیں ہوا اور ان کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ معبود باپ معبود بیٹے سے افضل ہے۔یاد رہے! انیسویں صدی کے آخر میں آرتھوڈکس فرقے کی نمائندگی قسطنطینی کلیسے اور مصری یا قبطی کلیسے کے پاس تھی بعد میں دونوں کلیساؤں میں جدائی ہو گئی ۔ اسلامی فتوحات کے بعد مصری کلیسے سے تعلق رکھنے والے لوگ اسلام سے متأثر ہو کر کثرت سے اسلام میں داخل ہوئے۔ 1453ء میں مسلمانوں کے ہاتھوں قسطنطنیہ کی فتح کے بعد روسی کلیسا نے اپنے آپ کوآرتھوڈکس فرقے کا اصل جانشین قرار دیا۔یونانی آرتھوڈکس فرقے کی کلیسائیں ترکی، یونان، روس، بلقان اور جز ائر بحرِ ابیض وغیرہ میں پھیلی ہوئی ہیں جبکہ مصری کلیسا کی پیروی کرنے والی کلیسا ئیں کینیا، لیبیا، الجزائر، کویت، عراق، امارات، دبئی، ابوظہبی، بحرین، شام، فلسطین، اردن، لبنان، شمالی امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور کچھ یورپی ممالک میں ہیں۔
مذہبی کتابیں
عیسائیوں کی مقدس کتابیں جو الہامی خیال کی جاتی ہیں دو حصوں پر مشتمل ہیں: عہد نامہ قدیم وعتیق اور عہد نامہ جدید۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع