30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کفّارہ
عقیدۂ کفّارہ عیسائیت کی بنیاد ہے۔عیسائیت کے عِلمِ عقائد میں کفّارہ سے مراد یہ ہے کہ حضرتِ آدم علیہ الصّلوٰۃُوالسّلام وحوا رضی اللہ عنہا نے شجرِممنوعہ کا پھل کھا کر جو گناه (Original Sin) کیا تھا(1) اس کی وجہ سے ہر انسان اس گناہ کا بوجھ لےکر پیدا ہوتا ہے۔یسوع مسیح نے صلیب پر جان کی قربانی دے کر تمام بنی آدم کو نہ صرف اس گناہ بلکہ تمام گناہوں کے بوجھ سے نجات دی ہے۔
عیسائیوں کا یہ عقیدہ نہیں ہے کہ حضرتِ مسیح علیہ الصّلوٰۃُوالسّلام نے انسانیت کے تمام گناہوں کا کفّارہ ادا کر دیا ہے بلکہ یہ صرف اس کی ابتد ا اور کئی گناہوں کے بوجھ کا کفّارہ ہے۔(2)
فرقے
عیسائیت کی تاریخ پڑھنے والا اس حقیقت تک پہنچنے میں کوئی مشکل محسوس نہیں کرتا کہ اس مذہب میں کئی فرقے ہیں۔ کسی نے سچ کہا ہے کہ اگر کسی مقام پر مختلف الخیال عیسائیوں کا اجتماع ہو اور وہ باہمی اختلاف کو دور کرنے کے لئے بحث ومناظرہ کریں تو کوئی بات طے ہونے کی بجائے جب وہ مجلس کے اختتام پر اُٹھیں گے تو کئی اور فرقے بن چکے ہوں گے اور اُن میں سے ہر ایک دوسرے پر لعنت کرتا ہوا اُٹھے گا۔بہرحال نصاریٰ کے بہتّر (72)فرقے ہوئے ہیں جن میں سے بڑے اور مشہور فرقے تین ہیں:ملکانیہ،نسطوریہ اور یعقوبیہ۔
موجودہ دور میں بھی عیسائیوں کے تین فرقے تعداد کے لحاظ سے بڑے اورمشہور ہیں: کیتھولک،پروٹسٹنٹ اور آرتھو ڈکس۔یہ تینوں فرقے عیسائیت کے بنیادی مسائل یعنی تثلیث،حلول،مصلوبیت اور کفّارہ میں تو بالعموم متفق ہیں لیکن حضرتِ عیسیٰ علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کی حیثیت کے بارے میں باہم اختلاف رکھتے ہیں چنانچہ کوئی انہیں خدا کہتا ہے تو کوئی خدا
1……یاد رکھیے !اسلام میں عصمتِ انبیا کے اعتقاد کی وجہ سے حضرتِ آدم علیہ السّلام کا پھل کھانا کسی قسم کا گناہ نہیں تھا۔ اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلِ سنت مولانا شاہ اِمام احمد رضا خان رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں :مسلمان ہمیشہ یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ حضراتِ انبیائے کرام علیہم الصّلوٰۃُ والسّلام کبیرہ گناہوں سے مُطلَقاً اور گناہِ صغیرہ کے عمداً ارتکاب اور ہر ایسے امر سے جو مخلوق کے لیے باعثِ نفرت ہو اور مخلوقِ خدا اِن کے باعث اُن سے دور بھاگے، نیز ایسے افعال سے جو وجاہت و مروت اور معززین کی شان و مرتبہ کے خلاف ہیں قبلِ نبوت اور بعدِ نبوت بِالاجماع معصوم ہیں۔ ( فتاویٰ رضویہ،29 /360-359)
2…… انجیل مقدس،نیا عہد نامہ،ص144-145ملتقطاً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع